انگلینڈ فیصلہ کن ٹسٹ میں ہندوستان پر حاوی
لندن ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف جاری پانچویں و آخری نیز فیصلہ کن ٹسٹ میں آج یہاں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 385/7 کے ساتھ مہمانوں پر پوری طرح غلبہ حاصل کرلیا ہے۔ السٹیر کک زیرقیادت انگلش ٹیم کو جسے سیریز میں 2-1 کی ناقابل عبور سبقت حاصل ہے، پہلی اننگز کی اساس پر 237 رنز کی ہمالیائی برتری مل چکی ہے کیونکہ مہیندر