چین میں چاقو سے حملہ ، 2ہلاک ‘12زخمی

بیجنگ۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے شمال مشرقی علاقہ میں ایک شخص نے چاقو سے اندھادھند حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کردیا اور 12افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 3.20منٹ کو ایک شاپنگ مال میں پیش آیا ۔ صوبہ جلین کے یانجی سٹی میں جب لوگ خریداری میں مصروف تھے ایک جنونی نے چاقو سے اندھادھند حملے شروع کردیا۔ایک زخمی برسرموقع ہ

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے آر جے ڈی سے اتحاد :نتیش

چھاپرا ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سینئر جنتادل (یو) لیڈر نتیش کمار نے آج کہا کہ 20 سال قبل بعض مسائل پر اختلافات کی وجہ سے انہوں نے آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو سے دوری اختیار کرلی تھی لیکن اب بہار میں بی جے پی کو اقتدار پر آنے سے روکنے کیلئے انہوں نے اتحاد کیا ہے ۔ریاست کے 10 اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے ا

علحدگی پسند گروپس بات چیت کیلئے مدعو

سری نگر؍ نئی دہلی ۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے دونوں ملکوں ہند و پاک کے معتمدین خارجہ سطح کی اسلام آباد میں 25 اگسٹ کو مقررہ بات چیت سے عین قبل نئی دہلی میں مشاورت کے لئے کشمیری علیحدگی پسند قائدین کو مدعو کیا ہے۔ اعتدال پسند حریت گروپ نے آج یہ بات بتائی۔ حریت کانفرنس چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے بتای

انتقال

حیدرآباد 17 اگسٹ (راست) جناب محمد ایوب خاں ولد جناب محمد قاسم خاں مرحوم کا بعمر 50 سال بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی مصری گنج مقرر ہے اور تدفین قبرستان پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9396423003 ، 9391012334 پر ربط کریں۔

شادی

حیدرآباد 17 اگسٹ(راست) الحاج سید علیم الدین قادری کے فرزند حافظ قاضی سید کاظم الدین قادری شعیب کی شادی جناب سید سراج الدین کی دختر کے ساتھ 14 اگسٹ کو سویرا فنکشن ہال چندولال بارہ دری میں انجام پائی۔