احتجاج سے 300 ارب روپئے کا نقصان: وزیر تجارت پاکستان

اسلام آباد۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور مارچ کے باعث تجارتی عمل متاثر ہونے سے معیشت کو 300 ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے۔وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی انتشار سے گزشتہ 14 ماہ میں متعارف کرائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے اثر کو زائل کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے یقینی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں پاکستانی معیشت پر سے اپنا اعتماد کھورہے ہیں۔خرم دستگیر نے مزید بتایا کہ پہلے کچھ سیاسی لیڈروں کی منفی شوچ کے باعث انویسٹرز ملک میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے گھبرا رہے ہیں مارچ اور دھرنے سے پاکستان کا معاشی قتل ہے۔