امریکی صحافی کی 22 ماہ بعد شامی باغی گروپ سے رہائی

بیروت ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صحافی و مصنف کو قریب دو سال کے بعد اغوا کاروں سے رہائی مل گئی ہے۔ مغویہ امریکی صحافی کو گولان کی پہاڑیوں پر متعین اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے بھی صحافی کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ 45 سالہ ادیب و فری لانس صحافی پیٹر تھیو کرٹس کو اتوار 24 اگسٹ کو رہائی دی گئی۔ انہیں ا

مصر کی لیبیا میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تردید

قاہرہ ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مصری صدر فیلڈ مارشل (ریٹائرڈ) عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کی فوج لیبیا میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف کسی بھی فضائی یا زمینی آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ ایوان صدر میں اخبارات کے مدیران کے وفد سے گفتگو میں صدر السیسی نے کہا ، ’’ابھی تک ہماری فوج نے بیرون ملک کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیا ہے۔

پاکستانی صحافی عاصمہ شیرازی کیلئے صحافت کا عالمی اعزاز

واشنگٹن، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صحافی عاصمہ شیرازی نے رواں برس کیلئے پیٹر ماکلیر ایوارڈ برائے جرات مندانہ اور اخلاقی صحافت جیت لیا۔ پیٹر ماکلیر ایوارڈ کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کامیل ماکلیر نے گذشتہ روز واشنگٹن میں عاصمہ کیلئے اس اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’محترمہ شیرازی نے اپنے کیریئر میں ہر دِن صحافت کی اخلاقیات کیلئ

داعش میں شامل برطانوی دوشیزہ کی مغربی شہریوں کو قتل کی دھمکی

لندن، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام میں صدر بشارالاسد کیخلاف عوامی بغاوت کی تحریک کی کھلی حمایت کرنے والے مغربی ممالک اب اس خانہ جنگی کی تپش اپنے ہاں بھی محسوس کرنے لگے ہیں۔ یورپی ملکوں سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد کے شام کے محاذ جنگ پر چلانے کے بعد اب مغرب کو اب اپنی بقا ء اورسلامتی کی فکر لاحق ہو چکی ہے کیونکہ ان کے اپنے شہری شدت پسند تن

تھائی وزیراعظم نے جائزہ حاصل کیا

بنکاک ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ جنرل پرایوت چان۔اوچا جنھوں نے تین ماہ قبل فوجی بغاوت میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا، آج ملک کے وزیراعظم بن گئے۔ وہ 22 سال میں ایسے پہلے برسرخدمت فوجی عہدہ دار ہیں جو اعلیٰ منصب پر فائز ہوگئے ہیں۔