جیا پرکاش ریڈی میدک سے بی جے پی امیدوار

نئی دہلی / حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : سابق کانگریس ایم ایل اے تھور پوجیا پرکاش ریڈی جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی کو بی جے پی نے پارلیمانی حلقہ میدک سے ضمنی چناؤ میں اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ٹی پرکاش ریڈی نے صدر تلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی اور دیگر سینئیر قائدین کے ہمراہ سنگاریڈی میں اپنا پرچہ نامزدگی دا

اسپیکر آندھرا پردیش اسمبلی پر جانبداری برتنے کا الزام

حیدرآباد /27 اگست (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز دبانے کا حکمراں تلگودیشم پر الزام عائد کیا۔ کل اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کانفرنس ہال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجٹ پر 6 دن تک مباحث کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اس کو 4 دن تک محدود کرتے ہوئے حکمراں جما

جنگ سے تباہ غزہ کی تعمیرنو کیلئے قطر تیار

دوحہ ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر نے جو فلسطینی جنگجو گروپ حماس کا کلیدی حامی ہے غزہ جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے تباہ غزہ کی تعمیرنو کے لئے تیار ہے۔ اسرائیل کی جانب سے 7 ہفتوں تک مسلسل بمباری کے بعد غزہ ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس کی تعمیر نو تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک قطر کی جانب سے کی جائے گی

وزیراعظم نواز شریف کا آج دورۂ ترکی

اسلام آباد۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جمعرات کو انقرہ روانہ ہوں گے۔ انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے بھاری اکثریت سے انتخا

اسرائیل نے حماس کے مقابل گھٹنے ٹیک دیئے

تہران ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند خونریز 50 روزہ غزہ لڑائی کے دوران فاتح بن کر ابھرے اور انہوں نے اپنے اسرائیلی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جانباز فلسطینی شہریوں نے اپنی مزاحمت کی فتح کے ساتھ ایک نئے دور کی شروعات کی ہے جبکہ صیہونی مملکت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

ایران: ہیوی واٹر کے اراک جوہری ری ایکٹر کی از سر نو تعمیر

تہران ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی ماہرین نے ہیوی واٹر کے اراک جوہری ری ایکٹر کی از سر نو تعمیر شروع کر دی ہے۔اس بارے میں ایران کی تنظیم برائے جوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق بات ری ایکٹر کے اس حصہ کا از سر نو انتظام کیا جارہا ہے جہاں جوہری سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔توقع ہے کہ 6 فریقی مصالحت کار اور ا

ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر مغربی سائبر حملوں کا الزام

تہران ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ایک جانب مغربی ممالک سے اپنے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات شروع کر رکھے ہیں وہیں دوسری جانب مغربی ملکوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تہران کے پرامن جوہری پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے اس پر سائبر حملے کر رہے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران کی جوہری توانائی ایجنسی ک

آٹھ مغربی ممالک عراقی کردوں کو ہتھیار فراہم کرنے پر تیار

واشنگٹن۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عراق میں تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں امریکہ سمیت آٹھ مغربی ممالک عراقی کرد فورسز کو ہتھیار فراہم کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے واشنگٹن میں بتایا کہ ان ملکوں میں امریکہ کے علاوہ کینیڈا، البانیہ، کروشیا، ڈنم

پانی کی تقسیم، ہند۔پاک مذاکرات ناکام

لاہور۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈس واٹر کمشنرز کے زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے کل ہندوستان کی 10 رکنی ٹیم سے بات چیت کی تھی ۔ ہندوستانی انڈس واٹر کمشنرز کے ووہرا کی زیرقیادت ٹیم اس بات چیت کا حل نکالنے میں ناکام رہی ۔ ہند۔پاک پانی کی تقسیم پر انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے

ہندوستان میں ابوظہبی سیاحت کی جانب سے روڈ شوز

دوبئی ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں گزشتہ ایک سال میں ہندوستانی شہریوں کی تعداد میں بیرونی ہوٹل سیاحوں کی حیثیت سے اضافہ ہوا ہے ۔ اس تناظر میں وزارت سیاحت امارات نے ہندوستان کے پانچ شہروں میں روڈشوز شروع کئے ہیں تاکہ ہندوستانی عوام کو سیاحت کے لئے ابوظہبی ترجیح منزل کے طورپر پیش کیا جاسکے ۔ ان روڈ شوز کو ابوظہبی سیاحت و ثقا

جرمنی کی تیونس میں اپنے شہری کی ہلاکت کی تصدیق

برلن۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی نے کہا کہ تیونس کے شورش زدہ خطے میں اس کا ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے، اس سے قبل تیونس کے حکام نے کہا کہ اختتامی ہفتے پر پولیس نے دو خواتین کو غلطی سے مسلح گروپ کی ارکان سمجھ کر ہلاک کر دیا تھا۔ وزارت کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے بدقسمتی سے تصدیق کی ہے کہ تیونس میں کیسیرائن علاقے میں ایک ج

بچوں کو سگریٹس کی فروخت پر پابندی کی تجویز

جنیوا ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے کل کہا کہ حکومتوں کو چاہئے کہ بچوں کیلئے ای سگریٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے اور خبردار کیا ہے کہ یہ ماں کے پیٹ کے اندر موجود بچوں اور نوجوانوں کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ سگریٹ کی شکل کے الیکٹرک آلات پر بھی اس وقت تک پبلک

مدینہ منورہ میں اسپتال کے نزدیک گیس دھماکہ

مدینہ منورہ ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدینۃ المنورہ میں نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک پیٹرولیم گیس کے ٹینک میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک واقع پیٹرولیم گیس میں دھماکہ مرمت کے کام کے دوران ہوا جس کے بعد اس کے آس پاس آگ لگ گئی۔ تاہم اس آگ سے اسپتال کی عمارت ک

چین کے عسکری گروپ کا پاکستان سے روابط کا اعتراف

بیجنگ ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں عسکریت پسندی سے پاکستانی روابط کے برسرعام اعتراف کے انوکھے بیان میں سرکاری میڈیا نے آج یہاں کہا کہ القاعدہ سے مربوط ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کے شریک بانی نے اس ملک میں ایک مدرسے کی داغ بیل ڈالی۔ سرکاری چائنا ڈیلی نے آج ایف ٹی آئی ایم کے شریک بانی 41 سا

رنجیت کوہلی عرف رقیب الحسن دہلی میں گرفتار

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج رنجیت کمار کوہلی عرف رقیب الحسن کو جھارکھنڈ پولیس کے پاس تین دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے، جن پر نیشنل شوٹر تارا شہدیو کو دھوکہ دہی کے ساتھ شادی کرنے اور اسے جبراً اپنا مذہب تبدیل کرنے کا الزام ہے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ستیش کمار اروڑہ نے رنجیت کوہلی اور ان کی 65 سالہ وال

دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے حکومت کے رقمی مراعات

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت سیکوریٹی فورسس کیلئے رقمی ترغیبات کی پیشکش کرنے کا پرکشش منصوبہ بنارہی ہے۔ انسداد دہشت گردی سرگرمیوں میں مصروف سیکوریٹی فورس کے حوصلے بڑھانے کیلئے رقمی انعامات اور ترغیبات دیئے جائیں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کے اندرونی حلقوں کا خیال ہے کہ رقمی ترغیبات دینے سے سیکوریٹی عملہ میں ایک ق