تلنگانہ میں انتخابی مہم ختم ‘ کل رائے دہی

حیدرآباد ۔ 28 اپریل ( سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت علاقہ تلنگانہ کے (17) لوک سبھا اور (119) اسمبلی حلقہ جات میں آج شام انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیا ۔ لہذا آج شام چھ بجے سے یعنی 28 اپریل تا 30 اپریل شام چھ بجے تک انتخابی حلقہ جات میں الیکشن کمیشن کی پابندیاں عائد رہیں گی اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی

کولکتہ اور راجستھان کے درمیان آج دلچسپ مقابلہ متوقع

ابوظہبی 28 ٖ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کپتان گوتم گھمبیر کے ناقص فام سے پریشان کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کل یہاں کھیلے جانے والے آئی پی ایل مقابلے میں راجستھان ن رائیلس کے خلاف ایک بہتر مظاہرہ کے لئے پر عزم ہے ۔ کولکتہ کو بیٹنگ شعبہ میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ 4 مقابلوں میں گوتم گھمبیر 3 مرتبہ کوئی رن بنا ئے ہی پویلین لوٹ گئے ۔ جبکہ کنگس الیو

بی جے پی لیڈرکی تقریر ، الیکشن کمیشن کو سی ڈی مطلوب

کولکاتا؍ نئی دہلی ۔ 28 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ انتخابی مہم کے دوران اپنی نوعیت کے ایسے پہلے اقدام میں جس میں نریندر مودی شامل ہیں ، الیکشن کمیشن نے آج مغربی بنگال میں کی گئی اُن کی تقریر کی سی ڈی اور اُس کا مواد طلب کیا ہے جس میں اُنھوں نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی ایک پینٹنگ کی قیمت فروخت پر سوالات اُٹھائے تھے۔ ریاستی الیکشن کمیشن

مودی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل: سشما سوراج

مدھوبنی (بہار) ۔ 28 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سشما سوراج نے آج نریندر مودی کی قیادت کی اہلیت کی ستائش کی اور کہا کہ صرف بی جے پی ہی ایسی پارٹی ہے جو ملک کو مایوسی کے غار سے باہر نکال سکتی ہے جس میں عوام کو کانگریسی حکومت نے ڈھکیل دیا ہے۔ ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ

یوپی اے کے مقابل این ڈی میں زیادہ دہشت گردی

کانپور ۔ 28 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج دہشت گردی کا مسئلہ اُٹھاتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ این ڈی اے حکومت کے دوران اس لعنت کے سبب لگ بھگ 22,000 افراد موت کاشکار ہوئے ، جبکہ یو پی اے کے گزشتہ 5 سالہ میعاد میں اس طرح کی صرف 800 اموات پیش آئیں ۔ راہول نے لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کی انتخاب

لوک سبھا انتخابات : ساتویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ، کل پولنگ

نئی دہلی ۔ 28 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی بڑے قائدین جیسے سونیا گاندھی ، نریندر مودی ، ایل کے اڈوانی اور راجناتھ سنگھ کی انتخابی قسمت کا فیصلہ 30 اپریل کو لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے میں 89 نشستوں پر رائے دہی میں طئے ہوجائے گا ، جہاں نہایت گرما گرم انتخابی مہم آج اختتام پذیر ہوئی جس میں قائدین نے ایک دوسرے پر کینہ پرور شخصی حملے بھی