برونی میں سخت اسلامی قانون کا نفاذ ملتوی

بندر سیری باگوان 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )برونی نے سخت اسلامی سزاؤں کا نفاذ ملتوی کردیا جن کا آج سے آغاز ہونے والا تھا۔اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی شدت سے مذمت کی گئی تھی اور اندرون ملک بھی سخت تنقیدوں کا آغاز ہوگیا تھا جو بہت کم دیکھا جاتا ہے۔نفاذ کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا صرف اتنا کہا گیا ہے کہ عنقریب یہ قوانین نافذ کئے جائی

شام : کیمیائی ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال کی معلنہ انتخابات کے پیش نظر اہمیت

بیروت/واشنگٹن 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تلف کرنے کے بین الاقوامی معاہدہ کے باوجود جاریہ ماہ کے اوائل میں کیمیائی ہتھیاروں کے تازہ استعمال کے دعوے ابھر آئے ہیں ۔ تازہ ترین ثبوت کا حوالہ امریکی اور فرانسیسی عہدیداروں نے دیا ہے جبکہ شام میں 3 جون کو صدارتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے ۔ اقوام متح

شوہروں پر تشدد، 4 سعودی خواتین کے خلاف مقدمہ

ریاض۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں نیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ان دنوں ان چار سعودی خواتین پر مقدمہ چلانے پر غور کر رہی ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے دنیا کے مختلف ممالک میں گھریلو تشدد کے قوانین موجود ہیں یا بنائے جارہے ہیں۔ ان قوانین کا مقصد بالعموم خواتین کو شوہروں کے تشدد

پاکستان میں بم دھماکہ اور گھات لگا کر حملہ 8 ملازمین پولیس ہلاک

پشاور 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )شورش زدہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں دو حملوں بشمول ایک بم حملے میں کم ازکم 8 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ عسکریت پسندوں نے آج پولیس کی ایک طلایہ گرد گاڑی کو چار سدہ ۔ نو شاہراہ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس میں 3 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 33 بشمول 12 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے ۔

نائب صدر امریکہ کی یوکرینی قائدین سے ملاقات ،تائید کا تیقن

کیف 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر امریکہ جوبیڈن نے آج یوکرینی سیاسی قائدین سے ملاقات کی اور کہا کہ امریکہ ان کے ساتھ ہیں کیونکہ حکومت یوکرین کو اہانت انگیز دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ نائب صدر امریکہ نے کرپشن کے خاتمہ کے سلسلہ میں حکومت کی حوصلہ افزائی کی ۔ انتہائی اعلی سطحی دورہ میں جوبیڈن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے کہا کہ وہ

شارجہ ۔ ہندوستان تجارتی تعلقات کے استحکام کی کوشش

دبئی 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )شارجہ اور ہندوستانی باہمی تجارتی تعلقات کے استحکام کی کوشش کررہے ہیں اور باہمی سرمایہ کاری مواقع کو متحرک کرنے کی کوشش کے علاوہ کلیدی فروغ کے شعبوں میں شراکت داری کیلئے بھی کوشش جاری ہے ۔ ہندوستان نے سلسلہ وار کئی تجاویز پیش کی ہیںجن کا مقصد پہلے ہی سے مستحکم تجارتی اور تہذیبی تعلقات میں مزید اضافہ کرن

چین کے ساتھ بہتر تعلقات، بی جے پی کا تیقن

بیجنگ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چین کو ہندوستان کا قدیم دوست قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے چین کو تیقن دیا ہے کہ وہ سرحدی تنازعہ خوشگوار مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عام انتخابات میں اگر بی جے پی کامیابی حاصل کرلے تو ہندوستان کے چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں ۔سرکاری زیر انتظامات روزگار گلوبل ٹا

بحرین میں ہندوستانی ڈاکٹروں کو قتل کے الزامات کا سامنا

دبئی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دو ہندوستانی ڈاکٹرس آج بحرین کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایک 16 سالہ لڑکا 2012 میں معمول کے آپریشن کے دوران فوت ہوگیا تھا ۔ دونوں ڈاکٹر علی صادق ،علی رحما ایک خانگی ہسپتال میں ملازم تھے جہاں فبروری 2012 میں اس لڑکے کو پیٹ میں درد کی بناء پر آپریشن کیا گیا تھا ۔ہندوستانی ڈاکٹروں پر لڑکے قتل کا الزام ہیں۔

پاکستانی کم فاصلاتی میزائیل حتف ۔ III کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے بالیسٹک میزائیل حتف ۔ III (غزنوی) کا آج کامیاب تجربہ کیا ۔ نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس لے جانے کی صلاحیت کا حامل یہ مختصر فاصلاتی میزائیل 290 کیلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے جس سے ہندوستان کے حصوں کا احاطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ فوج نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہ

بہت زیادہ سیکولرازم ٹھیک نہیں،سیاسی غلامی سے باہر نکلنا ضروری ، عام آدمی پارٹی لیڈر شازیہ علمی کا متنازعہ تبصرہ

نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے اہم ترین مرحلے سے عین قبل عام آدمی پارٹی لیڈر شازیہ علمی کاآج ایک متنازعہ تبصرہ منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ رائے دہی کے وقت فرقہ پرست بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوتے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ ’’بہت زیادہ سیکولر‘‘ ہی

نریندر مودی ’مسلم بھائیوں‘ تک رسائی حاصل کریں گے

نئی دہلی ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی نے آج کہاکہ ملک کے دیگر تمام شہریوں کی طرح وہ اپنے مسلمان بھائیوں تک بھی رسائی حاصل کریں گے اور اس بات کو واضح کردیا کہ رام مندر اور یکساں سیول کوڈ جیسے حساس مسائل کو دستوری چوکھٹے کے مطابق حل کیا جائے گا ۔ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے زور دیکر کہا کہ وہ تمام ہندوست

وارانسی میں مودی اور کجریوال کل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے،سخت سکیورٹی

وارانسی ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں مندروں کے تاریخی شہر وارانسی میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کل جمعرات کو اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کریں گے۔ سیاسی اعتبار سے کلیدی اہمیت کی حامل ریاست اترپردیش کے اس حلقہ سے مو