Month: 2014 اپریل
فلسطین کیساتھ امن مذاکرات اسرائیل نے معطل کردیئے
یروشلم ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج فتح زیرقیادت فلسطینی اتھاریٹی اور اسلام پسند حماس کے مابین ’’مفاہمتی معاہدہ‘‘ کے تناظر میں فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات معطل کردیئے۔ واضح رہے کہ جون 2007ء سے غزہ پٹی پر حماس کا اقتدار ہے۔ اسرائیل کے سرکردہ فیصلہ ساز باڈی کے 7 گھنٹے طویل اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی قیاد
مودی کے اثاثوں میں اندرون 15 یوم 14 لاکھ روپئے کا اضافہ
وارناسی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے آج 1.65 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات کا انکشاف کیا ہے۔ تقریباً 15 دن قبل انہوں نے لوک سبھا حلقہ ودودھرا سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر جو حلفنامہ داخل کیا اس کے مقابلہ یہ رقم 14.34 لاکھ روپئے زائد ہے۔ چیف منسٹر گجرات کی دولت ان کے اصل حریف عام آدمی پارٹی امیدو
’’فرقہ پرست بن جاؤ‘‘ کا مطلب ’’فرقہ کے بارے میں سوچو‘‘ : شاذیہ علمی
احمدآباد ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کو سیکولر کے بجائے فرقہ پرست بن جانے متنازعہ ریمارکس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے کہا کہ انہوں نے سرسری تبصرہ کیا جس کا یہ مفہوم نکالا جائے کہ ’’اپنے طبقہ کے بارے میں غور کیجئے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرستی اور تفرقہ میں فرق ہے۔ شاذیہ علمی نے آج ایک پریس کا
اعظم خان نے سرحدوں کے تحفظ میں مسلمانوں کے رول کا حوالہ دیا : ملائم سنگھ
اعظم خان نے سرحدوں کے تحفظ میں
مسلمانوں کے رول کا حوالہ دیا : ملائم سنگھ
عراق میں خودکش حملہ ،کم از کم 11 افراد ہلاک
بغداد ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے جنوب میں ایک خودکش بمبار نے اپنی دھماکو مادے سے لدی کار آج صبح ایک پولیس چیک پوائنٹ میں گھسادی ، جس سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ عراق میں آئندہ ہفتہ کے پارلیمانی انتخابات سے قبل تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تازہ ترین واردات ہے ۔ یہ حملہ صبح کے مصروف اوقات کے دوران کی
ہندوستان و پاکستان کیلئے فوجی اخراجات میں اضافہ نقصان کا باعث
واشنگٹن 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ دلیل پیش کرتے ہوئے کہ فوج پر بھاری رقومات خرچ کرنا ہندوستان اور پاکستان دونوں کیلئے مضر ہوگا ایک امریکی تھنک ٹینک نے آج دونوں ملکوں کے قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی تجارت اور اعتماد سازی کے اقدامات پر توجہ دیں۔ اٹلانٹک کونسل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو ضروری ہے کہ وہ اس
ایمرجنسی دور کے دستاویز غائب ‘ مشرف کے وکیل کا الزام
وفاقی تحقیقاتی رپورٹ کی نقل فراہم کرنے کامطالبہ ۔ سابق صدر کے حق میں عدالت میں بحث
ملبے کا لاپتہ طیارہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا: آسٹریلیائی حکام
پرتھ ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا ہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے مغربی ساحل سے ملنے والے ملبے کا ملائشیا ایئرلائنز کے لاپتہ طیارے سے تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔ اس بیورو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملبے کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس بات کا کافی امکان ہے کہ اس کا گمشدہ طیارے سے تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ ملائیشی
حماس اور الفتح کی مفاہمت پر امریکہ کو ’افسوس‘
واشنگٹن ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ اسے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ’تنظیمِ آزادی فلسطین (پی ایل او)’ اور اسلام پسند مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے درمیان مفاہمت پر ’مایوسی‘ ہوئی ہے۔ چہارشنبہ کو واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے د وران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے دونوں فلسطینی گروہوں کے درمیان معاہد
جامع مسجد بم دھماکہ : یٰسین بھٹکل کی درخواست ضمانت مسترد
نئی دہلی 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل کو آج دہلی کی ایک عدالت نے 2010 میں دہلی کی جامع مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ مقدمہ میں ضمانت فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اس حملہ میں جامع مسجد کے باہر کے حصے میں دھماکہ ہوا تھا ۔ اڈیشنل سشنس جج دیا پرکاش نے بھٹکل کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور دہلی پولیس کو مزید 15