دہشت گرد گروپس نے اسلام کا اغواء کرلیا ، سکریٹری جنرل او آئی سی

جدہ ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انتہاء پسند تنظیموں اور گروپس نے اسلام کا اغواء کرلیا اور دوسروں کو اس بارے میں کہنے کے حق سے محروم کردیا ہے۔ تنظیم اسلامی کانفرنس کے سکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے حالیہ عرب چوٹی اجلاس کے 25 ویں سیشن سے افتتاحی خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو انصاف، مساوات اور بقائے باہ

فخرالدین سابق جج رائے بریلی سے عام آدمی پارٹی امیدوار

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی، 2G اسکام کے داغدار سابق وزیر اے راجہ (ڈی ایم کے) اور دو مرکزی وزراء کے علاوہ دیگر نے چھٹے اور ساتویں مرحلہ کی رائے دہی کیلئے آج پرچہ نامزدگی داخل کی۔ سونیا گاندھی حلقہ لوک سبھا رائے بریلی سے مقابلہ کررہی ہیں اور پرچہ نامزدگی کے پہلے دن ہی انہوں نے اسے داخل کردیا ہے۔ (خبر صفحہ 3

نوریاستوں میں انتخابات کیلئے اعلامیہ

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے 7 ویں مرحلہ کی پولنگ کیلئے آج اعلامیہ جاری کیا گیا۔ تلنگانہ کے بشمول ملک کی 9 ریاستوں میں 30 اپریل کو 89 حلقوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلہ میںسب سے بڑے سیاسی قائدین کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ان میں صدر کانگریس سونیا گاندھی، بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی، راجناتھ سنگ

تمام لوک سبھا حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خاطرخواہ تعداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج رسمی ہدایت جاری کی ہیکہ تمام 543 لوک سبھا حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کئے جائیں گے۔ آندھراپردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشہ اور سکم میں بھی جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کئ

نفرت انگیز تقریر : عمران مسعود کو ضمانت منظور

سہارنپور ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لوک سبھا امیدوار عمران مسعود کی آج ضمانت منظور کرلی گئی۔ انہیں نفرت انگیز تقریر کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وکیل دفاع نے یہ استدلال پیش کیا کہ عمران مسعود پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کیلئے مختلف دفعات کے تحت جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ غلط ہے۔

جان کیری کا نتن یاہو اور محمود عباس سے ربط

واشنگٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کے سلسلہ میں دونوں فریقین کے عدم تعاون کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے مذاکرات کے احیاء کی کوشش کے طور پر وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو اور صدر فلسطین محمود عباس سے فون پر بات کی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب خاتو

نینسی پاویل نے سبکدوشی اختیار کی : امریکہ

واشنگٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ باہمی روابط میں کشیدگی کے باعث ہندوستانی سفیر نینسی پاویل کے استعفیٰ کی اطلاعات کے باوجود امریکہ نے آج کہا ہیکہ انہوں نے سبکدوشی اختیار کی ہے کیونکہ وہ 37 سال تک فارن سرویس میں خدمات انجام دینے کے بعد آرام کرنا چاہتی ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان میری ہارف نے نیوز کانفرنس سے خطا

مسلمانوں سے اپیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کی مسلم قائدین سے اپیل پر کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیکولر ووٹ تقسیم نہ ہونے پائیں، شدید اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے نوٹ لینے کی خواہش کی۔ بی جے پی ترجمان پرکاش جاودیکر نے کانگریس پر فرقہ پرستانہ سیاست کا الزام عائد

سیکولر ووٹوں کی تقسیم کو بچانے علماء سے سونیا گاندھی کی اپیل

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی زیرقیادت مسلم قائدین کے وفد نے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سونیا گاندھی نے مسلم وفد سے خواہش کی کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں سیکولر ووٹوں کی تقسیم روکنے کو یقینی بنایا جائے۔ سونیا گاندھی کی 10 جن پتھ رہائش گاہ پر کل رات ہ

وارانسی میں مودی کو بدترین شکست مقصد : کجریوال

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں وارانسی حلقہ لوک سبھا میں نریندر مودی کو بدترین شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ’’محفوظ‘‘ حلقہ کا انتخاب نہیں کیا۔ ان کا اصل مقصد بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو شکست دینا ہے۔ بی

انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد عبدالقادر موظف ملازم محکمہ ڈی سی ٹی او ولد جناب فتح محمد مرحوم کا 2 اپریل کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں بعد نماز ظہر مقرر ہے اور تدفین آبائی قبرستان سنگاریڈی میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8143181246 ۔ 9848442906 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

حلقہ ذکر و ختم خواجگان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : حلقہ ذکر درود شریف و ختم خواجگان 3 اپریل بعد نماز عشاء درگاہ حضرت شیخ جی حالیؒ زیر سرپرستی مولانا محمد مظفر علی صوفی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی مقرر ہے ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعاء و سلامتی اور سلام بحضور خیر الانام اور تقسیم تبرک پر اختتام ہوگا ۔۔

عرس شریف

مدارس دینیہ ایمان کی بقاء کے اہم ترین ذرائع، مساجد اتحاد و اتفاق کے مراکز

حیدرآباد /2 اپریل ( راست ) مدرسہ دارالعلوم فیض عاقلؒ کا افتتاح مسجد نورانی ڈی پوچم پلی قطب اللہ پور ضلع رنگاریڈی میں زیر نگرانی الحاج محمد علیم الدین وزیر سرپرستی مولانا الحاج قاضی محمد سمیع الدین قاسمی نرساپوری ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور عمل میں آیا ۔ مولوی محمد اکبر محی الدین داعی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی خوشی

سیما آندھرا کے مزید دو قائدین کانگریس سے مستعفی ، تلگو دیشم میں شامل

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کانگریس پارٹی کے ساتھ نسل در نسل ایک طویل عرصہ سے وابستگی رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین نے ریاست کی تقسیم کرنے کانگریس پارٹی فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج اپنا رشتہ ناطہ توڑتے ہوئے کانگریس پارٹی کو خیر باد کیا اور تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے کا اعلان کیا ۔ تلگو دیش

ایمسیٹ کی 4 اپریل آخری تاریخ ، 22 مئی کو امتحان مقرر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ یم پی سی ، بی پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ایمسیٹ میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی 4 اپریل آخری تاریخ ہے اس کے بعد 500 روپئے جرمانہ ہوگا ۔ یہ امتحان ایمسیٹ 22 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کی 45 دن کی کراش کورس کوچنگ پروگرام ادارہ سیاست کے تحت سری چندرا جونیر کالج

تلگو دیشم اور کانگریس پارٹیوں پر عوامی استحصال کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا اقتدار یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پہلی حکومت ٹی آر ایس کی ہوگی۔ تلنگانہ بھون میں آج ملکاجگیری کے رکن اسمبلی اے راجندر، تلگو دیشم کے سابق وزیر اور فلمی اسٹار بابو موہن اور نلگنڈہ سے

کانگریس قائد و سابق وزیر پی وینکٹیشور راؤ کی تلگو دیشم میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : سابق وزیر اور کانگریس قائد پنامانینی وینکٹیشور راؤ نے آج تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ ریاست کی تقسیم پر ناراض تھے جب کہ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا ریاست ترقی کرے گی ۔ تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد سے کانگریس قائدین کی تلگو دیشم میں شم

ساحلی آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید گرمی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساحلی آندھرا کے اضلاع وشاکھا پٹنم ، کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم اور نیلور میں آئندہ دو دنوں میں گرمی کی شدت جاری رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں بتایا گیا کہ تلنگانہ کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوگی ۔ ساحلی آندھرا ، رائلسیما میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ حیدرآباد اور اس کے قرب و جو