مذہبی خبریں

حلقہ ذکر و ختم خواجگان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : حلقہ ذکر درود شریف و ختم خواجگان 3 اپریل بعد نماز عشاء درگاہ حضرت شیخ جی حالیؒ زیر سرپرستی مولانا محمد مظفر علی صوفی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی مقرر ہے ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعاء و سلامتی اور سلام بحضور خیر الانام اور تقسیم تبرک پر اختتام ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : نبیرہ سلطان الواعظین حضرت صوفی شاہ محمد عبدالرزاق قادری چشتی شاہ ولی اللھی کا پہلا سالانہ عرس شریف 3 اپریل کو درگاہ شریف احاطہ صوفی منزل مصری گنج میں مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر مجلس ختم قرآن مجید ، بعد مغرب مراسم صندل مالی پیشکشی چادر گل سلام فاتحہ و دعا بعد عشاء محفل نعت زیر نگرانی مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی سجادہ نشین حضرت ممدوحؒ مقرر ہے ۔ مقامی و بیرونی علماء و مشائخین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

محفل نعت و جشن شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : قیامگاہ حضرت حافظ بیگ قادری الملتانی واقع یاقوت پورہ میں ماہانہ محفل نعت پاک و جشن شیخ الاسلامؒ بانی جامعہ نظامیہ 3 اپریل کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ ممتاز شعراء و نعت خواں نعتیہ و منقبتی کلام پیش کریں گے ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا ۔ خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔۔

ماہانہ مجلس فیضان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت سید سلطان علی شاہ واقع درگاہ شریف آغا پورہ میں 2 جمادی الثانی کو بعد مغرب مقرر ہے ۔ مغرب تا عشاء مجلس سماع ہوگی ۔ مولانا سید نظام الدین ہارونی سجادہ نشین و متولی نگرانی کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : عرس شریف حضرت سلطان علی شاہ صاحبؒ واقع قدیم ملک پیٹ کوچہ سلطان علی شاہ 3 اپریل بعد نماز مغرب برآمد صندل مبارک بعد نماز عشاء محفل سماع بمقام کاشانہ حسینی کوچہ سلطان علی شاہ ملک پیٹ قدیم مقرر ہے ۔ رسم صندل سجادہ نشین و متولی جناب سید قدرت حسینی بندہ نوازی ( قدیر پاشاہ ) انجام دیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : جلسہ اصلاح معاشرہ 3 اپریل بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی منعقد کیا جارہا ہے ۔ بعد بیان مولانا محمد عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم کی رہائی کے لیے دعا کی جائے گی ۔ مہمان مقرر مولانا عمران فاروق حسامی ہوں گے ۔ نگرانی حافظ محمد انور کریں گے ۔ کارروائی مولانا محمد زکریا فہد قاسمی چلائیں گے ۔ حافظ محمد نذیر پاشاہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

جلسہ سیرت حضرت غوث اعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : جلسہ سیرت پیران پیر حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ مسجد مالن بی چھاونی ناد علی بیگ 4 اپریل بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ اس جلسہ سے مولانا محمد احمد نقشبندی بعنوان ’ سیرت پیران پیر غوث اعظم دستگیرؒ کی تعلیمات اور عقائد اہل سنت و جماعت ‘ پر خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء 8-1/4 بجے ہوگی ۔۔

انجمن محبان حضرت سید الساجدین کے انتخابات
حیدرآباد۔ 2 اپریل (پریس نوٹ) انجمن محبان حضرت سیدالساجدین کے انتخابات میں جناب سید اصغر حسین فرشوری کو صدر انجمن منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نائب صدور سید اطہر علی، میر سرفراز علی سکریٹری، جعفر علی خاں بابو، آغا رضا طباطبائی جوائنٹ سکریٹری، سید علمدار حسین فرشوری خازن کے علاوہ رکن عاملہ میں باقر سجاد، حیدر، فیاض علی، معصوم حیدر کو شامل کیا گیا ہے۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد 2 اپریل (پریس نوٹ) تحریک اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان ہفتہ واری مرکزی اجتماع 3 اپریل کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیرصدارت امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا۔

تحریک اسلامی کے دینی تربیتی سمر کیمپ کا آج آغاز
حیدرآباد 2 اپریل (راست) سید سمیع الدین ہاشمی قادری کی اطلاع کے بموجب تحریک اسلامی کے زیراہتمام گرمائی تعطیلات کے پیش نظر اصلاح معاشرہ طلباء میں دینی معلومات عام کرنے کی غرض سے سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں 3 اپریل بروز جمعرات سے 63 روزہ دینی تربیتی سمر کیمپ کا آغاز ہوگا۔ اس دینی تربیتی سمر کیمپ میں شب و روز تعلیم تربیت کا منظم سلسلہ جاری رہے گا۔ امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری و نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کے عقائد و اعمال، اصلاح معاشرہ، خوف خدا عزوجل اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر خصوصی خطابات ہوں گے اور مبلغین تحریک اسلامی کے حسن اخلاق، والدین کا ادب و احترام اور دیگر اصلاحی موضوعات پر بیانات ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات 9885112563 یا 9440731364 پر ربط کریں۔