کیا رابرٹ وڈرا ’’چوکیداری‘‘ کررہے ہیں؟

کروکشیتر؍ غازی آباد۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج رابرٹ وڈرا کو متنازعہ اراضی معاملتوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی سے پوچھا کہ کیا ان کے بہنوئی کو عوامی اراضیات کی حفاظت (چوکیدار) کی ذمہ داری دی گئی ہے؟

مودی کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست

حیدرآباد ۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل عام کیلئے ساری دنیا میں نریندر مودی اور ان کے حواریوں کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ متاثرین گجرات اور حقوق انسانی کے جہد کاروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود نریندر مودی قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے ہیں لیکن کانگریس کے مقتول سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذک

وارانسی میں مودی کو کجریوال اور راج ناتھ سنگھ کو ریتا بہوگنا شکست دے سکتے ہیں

لکھنؤ ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیکولر پارٹیاں، سیکولر لیڈر سیکولرازم کے تحفظ کیلئے چاہے جتنا شور ہنگامہ مچائیں اور سیکولرازم خطرے میں نعرے بلند کرکے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں لیکن واقعتاً ان میں سے کسی کو سیکولرازم کی پرواہ نہیں ہے، جس کی تازہ مثال ملک کے عام انتخابات ہیں۔ ایک طرف نریندر مودی کو ملک کیلئے خطرہ بتایا جارہا

عام آدمی پارٹی کے باغی ارکان کا قابل لحاظ تائید کا ادعا

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے باغی ارکان اشونی اپادھیائے، راجیش گپتا اور پارٹی سے خارج کئے گئے ایم ایل اے ونود کمار بنی نے آج ادعا کیا کہ انہیں پارٹی کے 300 قومی عاملہ ارکان کے منجملہ 70 ارکان کی تائید حاصل ہے جن کا اتوار کو اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ نئی قیادت کا انتخاب کیا جاسکے۔

سونیا گاندھی کیخلاف شکایت ملنے پر کارروائی : الیکشن کمیشن

جموں۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے کہا کہ سونیا گاندھی کی شاہی امام دہلی سے ملاقات کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کمیشن کارروائی کرے گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں عام طور پر شکایت ملنے کے بعد کارروائی کی جاتی ہے۔ جب بھی ہمیں شکایت موصول ہوتو یقینا اس کا جائزہ

مظفرنگر فسادات کے متاثرین میں ’’وشواس کارڈ‘ ‘کی تقسیم

مظفرنگر ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع حکام نے آج مظفرنگر فسادات کے ہزاروں متاثرین میں ’’وشواس کارڈس‘‘ تقسیم کئے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہیکہ وہ بلاخوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور یہ تیقن بھی دیا کہ انتخابات انتہائی منصفانہ اور شفاف طور پر منعقد ہوں گے۔ ’’وشواس کارڈس‘‘ میں ضلع حکام کے موبائیل نمبرات بھی درج ہیں ت

فورٹ ہُڈ میں پھر فائرنگ، چار افراد ہلاک

ہوسٹن ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ صدر براک اوباما نے اس واقعے پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا ہے۔ ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ ملٹری بیس پر فائرنگ کا یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا۔ ٹیکساس کے ٹیلی ویژن اسٹیشن کے سی ای این کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ عالم

افغان صدارت کیلئے آٹھ امیدوار، انتخابی مہم ختم

کابل ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ہفتہ 5 اپریل کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم کا وقت اب ختم ہوگیا ہے۔ خودمختار الیکشن کمیشن کی طرف سے 11 حتمی امیدواروں کو اس دوڑ میں شامل رہنے کی اجازت ملی تھی لیکن بعد میں تین امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ گزشتہ سال 16 ستمبر سے 16 اکتوبر تک جمع کر

افغان ۔ پاک سرحد پر سخت سیکوریٹی انتظامات

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر سیکوریٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق جنگ سے متاثرہ اس ملک میں جاریہ ہفتہ صدارتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں اور طالبان نے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستان پڑوسی ملک میں انتخابات کے دوران

عراقی فورسیس کے ہاتھوں درجنوں عسکریت پسند ہلاک

بغداد ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس نے آج بغداد کے جنوب مغربی ٹاؤن میں پیش آئی جھڑپوں میں زائد از 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، وزارت داخلہ نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ یوسفیہ ٹاؤن میں بھی آتشیں لڑائی میں ایک آرمی آفیسر کی موت ہوئی، سرکاری بیان میں اس کے ساتھ مزید کہا گیا کہ دو بھاری مشین گنیں، 15 رائفلز اور پانچ گرینی

دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ

روم ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے عالمی ادارہ ایف اے او نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں پچھلے دس ماہ کے مقابلے میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ امریکہ اور برازیل کا خراب موسم اور یورپی ملک یوکرین کا بحران ہیں۔ عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں فروری کے ماہ میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ در

کویت کی نئی ویزا پالیسی چھ ملکوں پر پابندی برقرار

کویت سٹی ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی وزارت داخلہ نے پاکستان ، ایران اور افغانستان سمیت چھ ملکوں کے حوالے سے اپنی سابقہ ویزا پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ان چھ ملکوں کے شہریوں کیلئے ویزا جاری کرنے اور ان کے کویت میں داخل ہونے پر تحدیدات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان چھ ممالک میں عراق، یمن اور شام بھی شامل رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اپن