مشرف کو بیرونی سفر کی اجازت دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سپریم کورٹ میں آج ایک درخواست دائر کرتے ہوئے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے سفر پر امتناع برخاست کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ ایک آزاد وکیل نے درخواست میں کہا کہ پرویز مشرف کو اپنی 95 سالہ علیل ماں کی شارجہ میں عیادت کی اجازت دی جانی چاہئے۔ مشرف کی قانونی ٹیم نے اس درخواست سے خود کو لاتعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وکیل شاہجہاں کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس درخواست کا مقصد صرف میڈیا کے ذریعہ تشہیر حاصل کرنا ہے۔