تمام مسلم اداروں کی کانگریس کو تائید:چدمبرم

چینائی ۔ /6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے شاہی امام جامع مسجد مولانا سید احمد بخاری کی جانب سے کانگریس کی تائید کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی کو تمام مسلم اداروں کی حمایت حاصل ہے ۔

وزیراعظم منموہن سنگھ انتخابی نتائج سے پہلے اپنے نئے بنگلہ میں منتقل ہونے کا امکان

نئی دہلی ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) موتی لعل نہرو روڈ پر ایک وسیع و عریض بنگلہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی آمد کیلئے تیار کیا جارہا ہے ۔ امکان ہے کہ لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے 16مئی کو اعلان سے پہلے اپنی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم اس بنگلہ میں منتقل ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر نے سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی ہے کہ 30اپریل تک بنگلہ کے تمام کام مک

لاپتہ طیارہ افغانستان میں موجود، روسی میڈیا کاحیرت انگیزانکشاف

ماسکو، بیجنگ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے علاقے قندھار کی ایک دیہی سڑکپر کھڑا ہے، جس کا ایک پر ٹو ٹا ہوا ہے، تمام مسافر زندہ ہیں اورانہیں سات گروپوں میں تقسیم کر کے مٹی کے جھونپڑوں میں قید رکھا گیاہے۔ ماسکو سے شائع روسی زبان کے اخبار روزنامہ’’ کومسومو لیٹس موسکووسکی ‘‘کے

یمن فوجی کیمپ پر حملہ، 20 افراد ہلاک

عدن۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )یمن میں القاعدہ کے فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صیانتی عہدیداروں نے بتایا کہ القاعدہ عسکریت پسندوں نے عدن کے علاقے تاوائی میں ایک فوجی کیمپ پر حملے کا نشانہ بنایا جس پریمن کی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جھڑپ میں بیس افراد ہلاک جبکہ مت

پاکستان میں بس حادثہ ‘ 16افراد ہلاک

لاہور ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بس جس میں حد سے زیادہ افراد سوار تھے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک کھائی میں گرپڑی جس کی وجہ سے 16افراد بشمول ایک ہی خاندان کے 15ارکان ہلاک ہوگئے اور 20سے زیادہ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ دیہات مرتنخور کے قریب کل شام ہوا ۔ مبینہ طور پر بس میں 45مسافر سوار تھے جب کہ یہ ایک سڑک سے پھسل کر 50فٹ گہری کھائ

ولی الرحمان عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج

واشنگٹن۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈرون حملے میں ہلاک کیے جانے والے تحریک طالبان پاکستان کے دوسرے نمبر کے کمانڈر ولی الرحمان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ اس کی گرفتاری پر انعام کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل” کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس کے اہل نہیں رہے کہ ان پر انعام رکھا ج

چین میں زمین کھسکنے سے 7ہلاکتیں

بیجنگ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی صوبہ شانگ زی میں آج علی الصبح زمین کھسکنے کے واقعات سے کم از کم 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا ۔ جی ژیانگ کاؤنٹی کے دیہات جی گوانگ کے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔یہ دیہات ایک وادی میں واقع ہے ۔ 2000مکعب میٹر زمین کھسک گئی اور ایک دو منزلہ پتھر کی عمارت زمین دوز ہوگئی جس میں 8افر

یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد : اوباما

واشنگٹن ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر باراک اوباما نے یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کے بل پر دستخط کر دیئے ۔قانون میں روس پر نئی پابندیوں کی شرطبھی شامل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر بارک اوباما کے دستخط کے ساتھ ہی یوکرین کی امداد کا بل قانون بن گیا ہے جس کے تحت امریکہ یوکرین کو ایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دے گا۔ قانون میں روس پ

مغربی افریقی ملک مالی میں حکومت مستعفی

باماکو۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی افریقی ملک میں مالی حکومت مستعفی ہوگئی ہے اور نئے وزیراعظم تعینات کر دیے گئے ہیں۔ مغربی افریقہ کے ملک مالی میں حکومت نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ٹاؤن پلاننگ نئے وزیراعظم تعینات کر دیئے گئے ہیں تاہم ابھی نئے وزیراعظم کی طرف سے انتخابات کے پروگرام کا اعلان نہیں کیا گ

پاکستانی طالبان کی اردو ویب سائٹ کا آغاز

اسلام آباد۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان نے اپنی اردو ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے جس میں ویڈیو فلمیں‘ ایک رسالہ اور اعلیٰ سطحی قائدین کے بیانات پر مشتمل انٹرویو پیش کئے جائیں گے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ نے بعض یوٹیوب کے ویڈیوز سے روابط بھی قائم کئے ہیں لیکن انہیں مقبول عام ویڈیوز شراکت داری ویب سائیٹ پر شائع

بی جے پی کا منشور کہاں ہے راہول گاندھی کا سوال

سرسا(ہریانہ) /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی نے اب تک اپنا منشور جاری نہیں کیا ہے ۔ یہ پارٹی صرف غبارے چھوڑرہی ہے جو بہت جلد پھٹ پڑیں گے ۔ یہ پارٹی منشور تک جاری کرنے کے قابل نہیں ہے تو وہ حکومت کیا چلائے گی ۔ رشوت ستانی سے متعلق بی جے پی کا موقف کھوکھلا ہے جبکہ

بی جے پی انتشار پسندپارٹی :وزیراعظم

کوچی ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں بی جے پی کے انتشار پسندانہ نظریہ کو صرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے ۔ یہ پارٹی گمراہ کن پروپگنڈہ کے ساتھ اقتدار تک پہونچنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کوچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ بائیں بازو پارٹیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹیاں ناکامی کی طرف بڑھ

سری لنکا ورلڈ ٹی 20 چمپئین

میر پور ۔ڈھاکہ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا ورلڈ ٹی 20 چمپئین بن گئی ہے ۔ ہندوستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 131 رن کا ہدف دیا تھا ۔ جسے سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورس میں 134 رن بناکر ورلڈ ٹی 20 فائنل جیت لیا ۔ قبل ازیں میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس سری لنکا نے ج

نریندر مودی کے ساتھی امیت شاہ کے خلاف کیس درج

بجنور ؍نئی دہلی /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ مسلمانوں سے انتقام لینے ان کی اشتعال انگیز تقریر پر حکام نے آج ان پر مقدمہ دائر کردیا ۔ الیکشن کمیشن نے بھی ان کی اشتعال انگیز تقریر کا جائزہ لیا ہے ۔ ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع بجنور نظم و نسق

ووٹر لسٹ سے نام غائب ،برہم ووٹر کی خودکشی

محبوب نگر ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) ضلع محبوب نگر میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے پہلے مرحلے کے انتخابات جو 35 زیڈ پی ٹی سی اور 512 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے منعقد ہوئے ۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق تلدا کل منڈل کے موضع شیشن پلی میں جئے انا نامی ووٹر ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہونچا ۔ فہرست میں نام غائب ہونے سے اس کو ووٹ دینے سے روکا گیا جس