پاکستان میں بس حادثہ ‘ 16افراد ہلاک

لاہور ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بس جس میں حد سے زیادہ افراد سوار تھے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک کھائی میں گرپڑی جس کی وجہ سے 16افراد بشمول ایک ہی خاندان کے 15ارکان ہلاک ہوگئے اور 20سے زیادہ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ دیہات مرتنخور کے قریب کل شام ہوا ۔ مبینہ طور پر بس میں 45مسافر سوار تھے جب کہ یہ ایک سڑک سے پھسل کر 50فٹ گہری کھائی میں گرگئی ۔

مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد بشمول تین بچے اور چار خواتین شامل ہیں ۔ جی او ٹی وی کی خبر کے بموجب زخمیوں کو تین مختلف دواخانوں بشمول لیلاہاسپٹل ‘ فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل اور کلرکہار ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔ شبہ ہے کہ بس کے بریکس فیل ہوگئے تھے ۔ اعلیٰ عہدیداروں نے جو مقام واردات سے ہنوز واپس نہیں آئے ہیں اس کی اطلاع دی ہے ۔