پاکستانی طالبان کی اردو ویب سائٹ کا آغاز

اسلام آباد۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان نے اپنی اردو ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے جس میں ویڈیو فلمیں‘ ایک رسالہ اور اعلیٰ سطحی قائدین کے بیانات پر مشتمل انٹرویو پیش کئے جائیں گے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ نے بعض یوٹیوب کے ویڈیوز سے روابط بھی قائم کئے ہیں لیکن انہیں مقبول عام ویڈیوز شراکت داری ویب سائیٹ پر شائع نہیں کیا جائے گا ۔ کیونکہ ان پر حکومت نے امتناع عائد کیا ہے ۔یہ ہنوز واضح نہیں ہوسکا کہ اس ویب سائیٹ کا آغاز کب ہوگا‘ لیکن پس منظر کی جانچ کا کام شروع ہوگیا ہے

اور ویب سائیٹ کے نام سے پتہ چلتا ہے کہ اسے 14نومبر 2013ء کو رجسٹرڈ کروایا گیا ہے اور 24نومبر 2014ء کو اس کی پہلی بار تجدید کی گئی ہے ۔ یہ ویب سائیٹ انٹرنیٹ پر کوئنس لینڈ آسٹریلیا کے پتہ پر رجسٹرڈ کروایا گیا ہے ۔ ایسے ویب سائیٹس کے میزبان غلط اطلاعات فراہم کرنے کیلئے بدنام ہے۔ یہ تحریک طالبان پاکستان کی سرکاری ویب سائیٹ ہوگی۔ اس پر تحریک طالبان پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا ہے اور قرآن مجید کی آیات بھی شائع کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ نفرت انگیزتشہیری مواد موجود ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان کے مقتول سربراہ حکیم اللہ محسود اور اُن کے موجودہ جانشین مولوی فضل اللہ کی تصویریں بھی شائع کی گئی ہیں ۔ بیشمار مکانوں کی تصویریں بھی ویب سائیٹ پر موجود ہیں جن پر مبینہ طور پر پاکستانی فوج نے بمباری کی ہے ۔ اس کے علاوہ عوام کی معلومات کیلئے مضامین بھی شائع کئے گئے ہیں ۔