ایک ماہ بعد بھی لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کا سراغ نہ مل سکا
پرتھ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے بعد سے انھیں مزید ایسا کوئی میکانکی سگنل موصول نہیں ہوا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے بلیک باکس سے برآمد ہورہا ہے۔ تلاش کی سرگرمیوں کے آسٹریلیائی سربراہ اگنس ہیوسٹن نے کہا کہ امریکی بحریہ نے جب اپنے آلات سمندر میں اتا