طالبان کی ویب سائٹ پاکستان کی حکومتی مداخلت کے بعد بند

پشاور ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں طالبان کی طرف سے بنائی گئی ویب سائٹ حکومتی مداخلت کے بعد بند ہوگئی۔ دو روز قبل طالبان نے اپنی ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ قائم کی ہے جس پر ویڈیو میگزین اور اپنے رہنماؤں کے انٹرویو اور بیانات پیش کئے گئے تھے، جو حکومتی مداخلت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ تاہم یہ ویب سائٹ پاکستان کے باہر ملکوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ویب سائٹ کب لانچ کی گئی، لیکن ویب سائٹ کے ڈومین نام چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ 24 نومبر 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی اور 24 جنوری 2014ء کو آخری بار اپڈیٹ کی گئی۔