اعراس شریف

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : پیر صوفی خواجہ عزت اللہ شاہ صاحب ابوالعلائی خلیفہ حضرت شیخ المشائخ سید عایت حسین کی عرس تقاریب 8 جمادی الثانی بعد نماز مغرب صندل مالی و چادر گل افشانی بعد سلام بحضور ، 9 جمادی الثانی چراغاں بعد عصر تلاوت قرآن کریم بعد مغرب محفل سماع بعد سماع بحضورؐ بمقام آستانہ ابوالعلائی مستعد پورہ کاروان روڈ مقرر ہے ۔ 10 جمادی الثانی بعد نماز عشاء غیر طرحی مسالمہ بسلسلہ عرس حضرت معز ؒ بمقام خانقاہ عزت منزل روبرو نعمت لاج گوشہ محل روڈ بیگم بازار زیر نگرانی الحاج قاری صوفی شاہ غلام خواجہ غوث اللہ شریف منعقد ہورہی ہے ۔۔

٭٭ عرس شریف حضرت سید شاہ جمال الدین حسنی الحسینی القادریؒ قادری باغ عنبر پیٹ میں 8 جمادی الثانی بعد نماز مغرب ختم قرآن مجید و غسل شریف بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ بہ نگرانی مولانا سید شاہ عبدالرحمن حسن قادری ، 9 جمادی الثانی شام 4 تا عصر ختم قرآن بعد عصر بردہ شریف بعد نماز مغرب صندل مبارک بمقام مسجد محمدی جلوخانہ شاہی لاڈ بازار ( چارمینار ) سے نکالا جائے گا ۔ بعد نماز مغرب درگاہ حضرت سید سعادات گول ناکہ سے صندل مبارک براہ جلوس درگاہ شریف قادری باغ پہونچے گا ۔ بعد نماز عشاء صندل مالی و سلام گذرانا جائے گا ۔ صندل مالی کی رسم سید شاہ محمد فیض الدین قریشی قادری انجام دیں گے ۔ بعد صندل مالی جلسہ یوم اولیاء اللہ زیر نگرانی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ جلسہ سے علمائے جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے ۔۔