سیماآندھرا میں کانگریس کی ’’ بس یاترا ‘‘

حیدرآباد 17 مارچ ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر مسٹر کے چرنجیوی اور سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے دوسرے قائدین تقسیم ریاست کے فیصلے پر عوامی ناراضگی کو دور کرنے کیلئے ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے علاقہ میں ایک بس یاترا کا اہتمام کرینگے تاکہ رائے دہندوں اور پارٹی ورکرس سے رابطہ کیا جاسکے ۔ کہا جارہا ہے کہ تقسیم ریاست کے فیصلے سے

تلنگانہ کانگریس قائدین کا پارٹی کی انتہائی حکمت عملی پر غور

حیدرآباد 17 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں جارحانہ انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ تلنگانہ کانگریس تشہیری مہم کمیٹی کے صدر نشین مسٹر دامودر راج نرسمہا اور شریک صدر نشین محمد علی شبیر نے آج تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر پنالہ لکشمیا سے ملاقات

ختم مارچ تک ریاست میں گرمی بڑھ جائیگی ۔ سائینسدان کا ادعا

حیدرآباد 17 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست میں آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جائیگا اور ماہ مارچ کے ختم تک درجہ حرارت 42 ڈگری سلئیس تک پہونچ سکتا ہے ۔ موسمیات کے سائینسداں نرسمہا راؤ نے آج بتایا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جائیگا ۔ ’ سیاست ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جائیگا ۔ رائلسیما

افغانستان سے برطانوی فوج کا تخلیہ

لندن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی فوج نے آج افغانستان سے کامیابی کے ساتھ تخلیہ کردیا۔ اسے ایک تاریخی لمحہ تصور کیا جارہا ہے جہاں برطانوی فوج نے تمام اڈے افغان فوج کے حوالے کردیئے اور اب صوبہ ہلمند میں صرف دو فوجی اڈوں پر برطانیہ کا قبضہ ہے ۔ برطانوی فوج نے ایسے وقت افغانستان میں مداخلت کی تھی جب یہاں لڑائی اور خونریزی عروج پر ت

روسی عہدیداروں پر امریکہ اور یوروپی یونین کی تحدیدات

واشنگٹن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور یوروپی یونین نے کئی سرکردہ روسی عہدیداروں بشمول صدارتی رفقاء اور قانون سازوں پر تحدیدات عائد کردی ہیں۔ کریمیا میں روس کی مداخلت کو یوکرین کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا جس کے باعث سرد جنگ کے بعد مشرق ۔ مغرب بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے۔ وائیٹ ہاؤس نے آج یہ اعلان ا

مودی کا وارانسی سے مقابلہ بی جے پی کے انتخابی لائحہ عمل کا حصہ

بنگلور ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کا وارانسی سے مقابلہ بی جے پی کے لائحہ عمل کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد ہندی مرکزیت والے علاقہ سے ووٹ حاصل کرنا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری اننت کمار نے یہ بات بتائی ۔ نریندر مودی کے گجرات سے بھی مقابلہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا ۔ 19 مارچ تک ن

مرسی کے فرزند کیخلاف منشیات کا مقدمہ

قاہرہ ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر اور اسلام پسند رہنما محمد مرسی کے فرزند کیخلاف منشیات کے استعمال اور ممنوعہ اشیاء کو اپنے قبضہ میں رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ 19 سالہ عبداﷲ مرسی پر حشیش اپنے قبضہ میں رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام ہے لیکن اُن کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کیلئے

لاس اینجلس میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

لاس اینجلس ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہر لاس اینجلس میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 تھی ۔ تاہم فوری طورپر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ہالی ووڈ کے پڑوسی علاقہ میں رہنے والوں نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوگئے تھے کیونکہ اس کے جھٹکے چند سکنڈ تک محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے فوری بعد ہنگامی حالات کے الارم بجا

پاکستان میں مندروں اور گردواروں پر حملے

کراچی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی صوبہ سندھ میں ایک مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی پر عوام کے برہم ہجوم نے کئی ہندو مندروں اور سکھ گردواروں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ شورش زدہ صوبہ بلوچستان ان دونوں اقلیتی طبقات کی عبادت گاہوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسیس تعینات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ روز بھی احتجاجی

پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے کو آج پاکستانی وزارت خارجہ نے طلب کرتے ہوئے 15 مارچ کو 13 پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری پر احتجاج کیا ہے ۔ پاکستان کی فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے مطابق یہ ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ساتھ پاکستانی آبی حدود میں تھے کے انھیں ہندوستانی بحریہ نے گرفتار کرلیا۔ پاکست

لاپتہ طیارے کا آخری پیام معاون پائلٹ کا تھا، تلاش جاری

کوالالمپور ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیائی طیارے کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں یہ امکان تقویت حاصل کررہا ہے کہ کسی نے دانستہ طورپر ٹرانسپونڈر کا بٹن آف کیا ہے لیکن حکام قطعیت کے ساتھ بتانے کے موقف میں نہیں ۔ دوسری طرف 11 ممالک کی تلاشی مہم آج دسویں دن بھی جاری رہی ۔ اس طیارہ کا آخری رابطہ ان الفاظ کے ساتھ ہوا ’’ٹھیک ہے …!

ملک بھر میں ہولی منائی گئی

نئی دہلی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں آج ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور عوام نے ایک دوسرے پر گلال پھینکے ۔ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیوں کے باوجود سیاسی قائدین نے بھی ہولی تہوار میں حصہ لیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے 10 جن پتھ پر ہولی منائی اور عوام کی مبارکباد قبول کی ۔ بی جے پی قائدی

تدریسی نصاب میں بی جے پی فرقہ پرست جماعت

اگرتلہ ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو محاذ زیراقتدار ریاست تریپورہ میں نویں جماعت کی تدریسی کتاب میں مبینہ طورپر بی جے پی کو فرقہ پرست قرار دیا گیاہے۔بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ۔ چیف الیکٹورل آفیسر اشوتوش جندل نے بتایا کہ بی جے پی سے شکایت موصول ہوئی ہے جس پر ریاستی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کیا گیا ہے ۔ ان

شیوسینا کے ترجمان ، این سی پی میں شامل

ممبئی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کے ترجمان راہول نارویکر نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ وہ حال ہی میں مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنی نامزدگی سے دستبردار ہوگئے تھے اور اب حلقہ موال سے این سی پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے ۔ این سی پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی موجودگی میں انھوں نے اس پارٹ

ٹی ٹوئنٹی :ہندوستان کو شکست

میرپور ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھی جاری رہا اور سری لنکا نے اُسے پانچ رن سے شکست دیدی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 153/6 بنائے اور جواب میں ہندوستان کو 148 پر ڈھیر کردیا۔ آخری اوور میں ہندوستان کو 12 رنوں کی ضرورت تھی لیکن وہ صرف 6 رنز ہی بناسکی ا

انتقال

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (راست) جناب شیخ احمد عرف چھوٹو پہلوان بزنسمین ساکن ماتا کی کھڑکی یاقوت پورہ فرزند جناب شیخ محبوب مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب موتی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عطیہ منا میاں افضل گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم کل 18 مارچ بروز منگل بعد نماز عصر موتی مسجد یاقوت پورہ میں مقر

مذہبی خبریں

دعوت دین ہی ہمارے تمام مسائل کا حل
ہر انسان تک اللہ کا پیغام پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے‘ برادر شفیع اور برادر سراج الرحمن کا خطاب

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول طالب علم ہلاک

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ جو ہولی تہوار کا جشن منارہا تھا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 12 سالہ شیوا شنکر جو چھٹی جماعت کا طالب علم ، ساکن موہن ریڈی نگر علاقہ کے ساکن وینکٹا ایا کا بیٹا تھا ۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہولی تہوار کے جشن کے بعد آٹو