سعودی عرب میں سڑک حادثہ ، 4 ہندوستانی ہلاک

ریاض ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ایک شیرخوار کے بشمول ہندوستانی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حادثہ ریاض کے قریب مضمیہ میں پیر کے دن اس وقت رونما ہوا جب ایک خاندان کے سات ارکان جن کا تعلق کیرالا کے ضلع اوپالا سے ہے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ہورہے تھے۔ اس خاندان کے ایک قریبی ساتھی عمران منگ

مصری سیاسی پارٹی کی اوّلین خاتون سربراہ کو فوج کی فکر

قاہرہ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی سیاسی پارٹی کی اوّلین خاتون سربراہ نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کی جمہوریت کو فوجی اقتدار کی واپسی سے خطرہ ہے۔ جبکہ ملک گزشتہ تین سال سے انتشار کے عالم میں ہے۔ لیبرل ’’الدستور‘‘ پارٹی کی سربراہ ہالا شکراللہ نے کہاکہ ایک منتخبہ قیادت پیش کرنے سے جمہوری گروپس کے ناکام رہنے پر فوجی بغاوت کا اندیشہ ہ

بغداد میں حملے،14 افراد ہلاک

بغداد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شیعہ غالب آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے 9 بم دھماکوں سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ عراق میں گزشتہ ایک سال سے خونریز خانہ جنگی جاری ہے۔ 2008 ء کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر خانہ جنگی نہیں دیکھی گئی تھی۔ سنی عرب اقلیت میں بڑے پیمانہ پر ناراضگی پھیل گئی ہے۔ پڑوسی ملک شام میں خونر

یوکرین پر مغرب کا سفارتی دباؤ، صورتحال سنگین:اوباما

کیف 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ممالک اور روسی قائدین کے درمیان ایک دن سے یوکرین کے بحران کے بارے میں سفارتی رسہ کشی جاری ہے۔ جبکہ صدر امریکہ بارک اوباما نے انتباہ دیا ہے کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور روس سے کہا ہے کہ کریمیا میں اپنے کردار کے بارے میں وہ کسی کو بھی بیوقوف نہیں بناسکتا۔ دریں اثناء وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے وزیر

کیتھولک عیسائیوں کے لفظ ’’اللہ ‘‘ کے استعمال پر

پتراجیا 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں مسلمانوں نے ملائیشیا کی عدالت العالیہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا کیونکہ عدالت نے کیتھولک کلیسا کی جانب سے خدا کے لئے لفظ ’’اللہ‘‘ استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پیش کی ہے اور عدالت العالیہ نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ کلیسا نے گزشتہ اکٹوبر میں تحت کی عدالت کے ایک فیصلہ کے خلاف

جنگلاتی زندگی کے تحفظ کیلئے انڈونیشیائی مفتیوں کا فتویٰ

جکارتہ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے اعلیٰ اسلامی مفتیوں کے ادارہ نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جو معدوم ہونے کے خطرہ سے دوچار جانوروں کے شکار اور تجارت کو غیرقانونی قرار دیتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اِسے اس موضوع پر دنیا کا اوّلین فتویٰ قرار دیتے ہوئے اِس کی ستائش کی ہے۔ انڈونیشیائی علماء کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ایسی تمام سرگرمیاں

پاکستان کی فوجی امداد 28کروڑ امریکی ڈالر، سیویلین امداد کم

واشنگٹن 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوجی امداد کے لئے امریکہ نے آئندہ مالی سال میں 44 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ 2013ء میں 70 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر فوجی امداد کی گئی تھی۔ محکمہ خارجہ کے بموجب پاکستان کی سیویلین امداد میںکمی کردی گئی ہے اور معاشی امدادی فنڈ کے طور پر 10 کروڑ امریکی ڈالر امداد کی تجویز پیش کی

انڈونیشیائی بحریہ کے ہتھیاروں کے ڈپو میں دھماکہ، 25 زخمی

جکارتہ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی بحریہ کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو کے قریب ایک دھماکہ سے تقریباً 25 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ٹی وی کے بموجب فوج کے ترجمان اسکندر سیتونپل نے کہاکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکے۔ انڈونیشیائی ذرائع ابلاغ کے بموجب جکارتہ کے ایک مردہ گھر کے قریب کئی ایمبولنس گاڑیاں کھڑی

مشرف کا مقدمہ محفوظ مقام پر تبدیل کردینے وکلاء کا مطالبہ

اسلام آباد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے وکلاء نے آج اُن کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت محفوظ مقام پر منتقل کردینے کی درخواست دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی طالبان سے اُن کے موکل اور خود اُن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ وکلاء نے اُنھیں وصول ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کا ایک مکتوب بھی پیش کرتے ہوئے ک

پاکستان میں آئی ای ڈی سے دھماکہ، 6 فوجی ہلاک

پشاور 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 6 پاکستانی فوجی آج ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقہ کے ضلع ہنگو میں ہلاک ہوگئے۔ فوج کا ایک قافلہ ہنگو سے قبائیلی علاقہ خرم جارہا تھا جبکہ وارمگل کے قریب جو ہنگو اور خرم کی سرحد پر واقع ہے، اِس پر حملہ کیا گیا۔ 3 فوجی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر 11 زخمی ہوئے۔ بعدازاں مزید 3 فوجی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ فو

عظمت قرآن ہر حال میں برقرار رکھا جائے

ناگپور ۔ 5 مارچ ۔ (پریس ریلیز)مفتی ضمیم احمد صاحب مصباحی ( دارالعلوم اہل سنت احمدیہ بغدادیہ ، شطرنجی پورہ ، ناگپور) نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اولیاء کرام کی مزارات پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادریں ہرگز نہ چڑھائیں اور نہ ہی ان چادروں کو خریدیں ۔ بے وضو قرآنی آیات والی چادرروں کو چھوڑناحرام و ناجائز ہے ۔ لوگ صندل نکالتے وقت اپنے سر

مشرف کے ساتھ رابطہ رکھنے پاسوان کی تردید

پٹنہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان نے جو 12 سال کے بعد این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ آج ان الزامات کو بکواس قرار دیا کہ انہوں نے اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف سے اپنے روابط کا فخریہ ذکر کیا تھا ۔ پریس کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کے سوال پر پاسوان نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کے سوال کا صرف جواب دیا تھا کہ سا

اڈیشہ میں طوفان فائلن کے وقت سونیا ، راہول اور مودی کہاں تھے ؟

بہرام پور۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعلیٰ اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال طوفان فائلن کی زد میں جب پوری ریاست تھی اُس وقت ان دو لیڈروں نے ریاست پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔ ضلع گنجم میں خواتین کی ایک عظیم الشان ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ضلع گنجم طو

تملناڈو کیلئے بی جے پی کی انتخابی مفاہمت کو عنقریب قطعیت

چینائی ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صرف کچھ نشستوں کے علاوہ بی جے پی نے تمل ناڈو میں لوک سبھا انتخابات کیلئے ڈی ایم ڈی کے اور پی ایم کے کے ساتھ انتخابی مفاہمت کو تقریباً قطعیت دیدی ہے جس کا قطعی نتیجہ آج شام تک سامنے آجائے گا۔ بی جے پی کے تمل ناڈو یونٹ کے سینئر قائدین آج یہاں سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے تاکہ پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

مغربی بنگال میں بائیں بازو محاذ کے 26 نئے امیدوار

کولکتہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو محاذ نے مغربی بنگال میں 42 لوک سبھا حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں 26 نئے چہرے ہیں، جن کی عمریں زائد از 40 ہے۔ بائیں بازو محاذ کو 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں شدید شکست ہوئی تھی۔ اس مرتبہ محاذ نے 15 کے منجملہ 5 نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہٹاکر ان کی جگہ نئے

محمود بھائی میری شادی کے مخالف تھے : مینو ممتاز

ممبئی ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )اپنے وقت کی مشہور رقاصہ اداکارہ مینو ممتاز آج کل ہندوستان آئی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ برسوں قبل انھوں نے علی اکبر نامی شخص سے شادی کرکے کینیڈا میں سکونت اختیار کرلی تھی ۔ آج کل وہ اپنی بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ ممبئی اور حیدرآباد کاد ورہ کررہی ہیں جہاں اُن کے دیگر رشتہ دار بھی رہتے ہیں۔ مینو ممتاز کی شادی عل

بیٹی کی شادی منسوخ ہونے پر والدین کی خودکشی

فیروزآباد ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ایک جوڑے نے اپنی بیٹی کی شادی ٹوٹ جانے پر غمزدہ ہوکر زہر پی لیا جس سے اُن کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ جمنا پرساد (55) اور اُن کی بیوی 48 سالہ ششی نے آج صبح زہر پی لیا۔ انھیں فوری طورپر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مُردہ قرار دیا۔ اُن کی بیٹی کی شادی 24 مارچ کو منعقد شدنی تھی لیکن ک

غیرموسمی بارش سے کھڑی فصلیں تباہ

سانگلی (مہاراشٹرا ) ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرا کے کئی حصوں میں بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے اناج ، انگور اور ترکاریوں کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ اتوار کے روز سانگلی کے علاوہ کولہا پور میں بھی ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی ۔ دریں اثناء سانگلی کے ڈسٹرکٹ کلکٹر دیندر سنگھ کشواہا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے