جنوبی تھائی لینڈ میں حملہ ، 4 افراد ہلاک

بنکاک۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام)تھائی لینڈ کے انتہائی جنوبی تشدد سے متاثرہ علاقہ میں پولیس اسٹیشن کے قیام کی کوشش پر شورش پسندوں نے گھات لگاکر حملہ کیا جس میں 3 فوجی اور ایک سرکاری عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر کے بموجب یہ چاروں ہلاکتوں کل رات دیر گئے پیش آئیں جبکہ ان کی گاڑی پر ایک لب سڑک بم دھماکے سے حملہ کیا گیا اور بعدازاں عسکریت پ

تھائی لینڈکے متنازعہ انتخابات میں رائے دہی مکمل

بنکاک۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ اور مخالف حکومت مظاہروں کے درمیان آج پارلیمانی انتخابات کی رائے دہی ہوئی ۔رائے دہی مقامی وقت کے مطابق 8 بجے صبح شروع ہوئی اور 3 بجے سہ پہر تک جاری رہی۔مخالف حکومت مظاہروں کا سلسلہ انتخابات کے دن بھی جاری تھا ۔ سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔ مظاہروں کی وجہ سے م

لیبیا میں 54 قیدی جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامب

طرابلس 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کے ایک سکویریٹی عہدیدار نے کہا کہ دارالحکومت طرابلس کی ایک جیل سے تقریبا 54 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیںاور ایسا سکیوریٹی ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ جوڈیشیل پولیس کے لیفٹننٹ کرنل احمد ابو کارا نے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قیدی جیل کے عقبی حصے میں سکیوریٹی شیشوں کو توڑ کر فرار ہونے می

اٹلی میں شدید بارش ، عوام کو مشکل

روم ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں شدید بارشوں کے بعد گلیوں اور سڑکوں میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کا کام جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت روم کے شمالی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ تقریبا 200 گھر اور دیگر تعمیرات زیرآب آگئے تھے۔ بچاؤ کارکن اور شہری پانی کے اخراج کا کام کررہے ہیں۔ دریائے ٹائبر م

پاکستان میں مسجد کی چھت منہدم : پانچ افراد ہلاک پچاس زخمی

لاہور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج ایک مسجد کی چھت منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پچاس دوسرے زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں چنو علاقہ میں رحمت کالونی کی ایک مسجد کی چھت اس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں مقامی افرادعبادتوں میں مصروف تھے ۔ پانچ افراد ہلاک ہوگ

حلب میں فضائی بمباری سے 85 افراد ہلاک

دمشق۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری فوج کی فضائی بمباری سے شام کے شہر حلب میں 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ دس دن سے جاری امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔ تازہ ترین جھڑپ ایک خودکش کار بم حملے کے بعد ہوئی جو لبنان کی سرحد سے متصل حزب اللہ کے مستحکم گڑھ میں ہوا تھا جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھ

مسلم خاتون سائنسدانوں میں 2سعودی سرفہرست

جدہ ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی سطح پر شعبہ سائنس میں مسلمانوں کا اہم رول دیکھا جارہا ہے ۔ 20مسلم خاتون سائنسدانوں میں سعودی عرب کی دو خاتون سائنسدانوں کو سرفہرست بتایا گیا ہے ۔ سائنس کے شعبہ میں سب سے بااثر مسلم خواتین کی فہرست مرتب کی گئی ۔ برطانیہ کے آن لائن میگزین کی جانب سے تیارکردہ اس فہرست میںسعودی عرب کی دو خواتین س

شام میں القاعدہ کے ہاتھوں باغی قائد اور دیگر 25 افراد کا قتل

بیروت۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے انسانی حقوق کے علمبردار کارکنوں نے کہا کہ القاعدہ کے جنگجوؤں نے حریف اسلامی بریگیڈ کے ایک فوجی قائد کو دو کار بم دھماکوں کے ذریعہ شام کے شمالی شہر حلب میں قتل کردیا۔ امکان ہے کہ اس حملے سے باغیوں کے ساتھ خانہ جنگی میں مزید شدت پیدا ہوجائے گی۔ برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کل ر

اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ خیریت آباد کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی پی جناردھن ریڈی کی دختر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی سرگرم لیڈر وجیا ریڈی نے کہا ہے کہ ایک دور تھا، جب حلقہ اسمبلی خیریت آباد کے غریب عوام سر پر ایک چھت کے لئے کافی پریشان اور فکرمند تھے۔ ان کے والد جناردھن ریڈی نے بحیثیت رکن اسمبلی ان تمام غریب عوام کو جن

جگن موہن ریڈی،صدر وائی ایس آر کانگریس دوبارہ منتخب

حیدرآباد /2 فروری (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس و رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت محض ووٹوں اور نشستوں کے حصول کے لئے ایک شاندار، تیز رفتار ترقی یافتہ سنہرے آندھرا پردیش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ضلع کڑپہ کے ایڈوپالا پایہ میں وائی ایس آر کانگریس کے پلینری سیشن میں دوبارہ بلامقابلہ صد

ریاست کی تقسیم کو صدر جمہوریہ کی منظوری متوقع نہیں

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج دعویٰ کیا کہ سمکھیا آندھرا قائدین نے اسمبلی میں تلنگانہ بِل کو شکست دے دی اور ناقابل چیلنج قرارداد کو ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرتے ہوئے تلنگانہ بِل کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سیما۔ آندھرا قائدین کی اپیل پر مثبت غور کرتے ہ

ادارہ سیاست سے ورنگل کے حادثہ کا شکار نوجوان کو پچاس ہزار کی امداد

حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر نہایت دردمندی کے ساتھ اعلان کیاکہ ادارہ سیاست کی جانب سے سنگین حادثہ سے دوچار ورنگل کے نوجوان محمد عبدالحفیظ کو 50 ہزار روپئے کی مالی امداد دی جس پر حاضرین کی بڑی تعداد کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔ اس نوجوان کا ایک ہاتھ اور دو پی

’’کون ہے جو ریاست کو تقسیم کرسکتا ہے؟‘‘ جگن کا چیلنج

کڑپہ۔ 2؍فروری (این ایس ایس)۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف آج کھلے عام چیلنج کیا اور کہا کہ ’’ہم دیکھیں گے کہ آخر کون ہے جو ریاست کو تقسیم کرسکتا ہے؟‘‘ مسٹر جگن موہن ریڈی نے ایڈوپولاپایا میں اپنی پارٹی کے کھلے اجلاس میں صدر منتخب کئے جانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اور سیما۔

کرن کمار کا کل دہلی میں دھرنا

حیدرآباد 2 فبروری ( این ایس ایس) وجئے واڑہ کے کانگریس رکن لوک سبھا لگڑا پاٹی راجگوپال نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم پر پیشرفت کیلئے مرکز کے فیصلہ کے خلاف چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی اپنی آخر گیند پھینکتے ہوئے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں 4 فبروری کو دھرنا منظم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ریاست کی تقسیم کے خلاف پُر زور و

انتخابی اعلامیہ کی آخر فبروری میں اجرائی: بھنورلال

حیدرآباد 2 فبروری ( این ایس ایس) چف الیکشن کمشنر بھنور لعل نے آج کہا کہ 2014 کے عام انتخابات کیلئے دو افراد فبروری میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ مسٹر بھنور لعل نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توقع ہے کہ رواں مہینے کے چوتھے ہفتہ میں اعلامیہ جاری کرے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں بہر صو

سیما۔ آندھرا مسائل کے حل کے بغیر تائید ناممکن: بی جے پی

حیدرآباد۔ 2؍فروری (پی ٹی آئی)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ تلنگانہ بِل کی پارلیمنٹ میں پیش کشی کے موقع پر بی جے پی سب سے پہلے سیما۔ آندھرا علاقہ کے مسائل اور عوام کی تشویش کے ازالہ کے لئے اصرار کرے گی۔ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے اننت پور میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’(جب آندھرا پردیش کی ت

چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

حیدرآباد۔ 2؍فروری (این ایس ایس)۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر این چندرابابو نائیڈو 3 فروری کی صبح نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں توقع ہے کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم کے خلاف اپنے نظریات کا اظہار کریں گے اور اگر ضروری ہو تو مابعد تقسیم علاقہ سیما۔ آندھرا کے ساتھ مساویانہ اِنصاف کی ضرورت پر ز

ریاستی تقسیم کیخلاف دہلی میں سرگرم مہم

حیدرآباد۔ 2؍فروری (پی ٹی آئی)۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی اور سیما۔ آندھرا کے دیگر قائدین نے ریاست کی تقسیم کے خلاف دہلی میں مرکزی قائدین پر دباؤ ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چیف منسٹر نے اخباری نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ صدر جمہوریہ ہند سے ریاست کی تقسیم کے خلاف نمائندگی کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کان

شیر کے نقلی چمڑے کی فروخت کی کوشش دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد 2 فبروری ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے چار دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو نقلی شیر کے چمڑے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ ایچ وٹھل راو، 20 سالہ پی جگدیش، 21 سالہ آر امرناتھ اور 26 سالہ شیخ امجد نقلی شیر کے چمڑے کو حاصل کرنے کے بعد اسے خواہش مند گاہکوں کو 6 لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی کوشش