جھلس جانے والی طالبہ فوت

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)شادی سے انکار پر نذر آتش کئے جانے والی ایل ایل بی کی طالبہ آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر مشیر آباد مسٹر حسیب اللہ کے بموجب 21 سالہ جے شیلا ساکن مشیر آباد کو دو دن قبل اس کے کالج کے دوست سائی رام اور اس کے ارکان خاندان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شیلا کو سائی رام نے اپ

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں میونسپل کارپوریشن سے وابستہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ شیخ لطیف ساکن ونستھلی پورم آج دوپہر اپنی موٹر سیکل پر ونستھلی پورم چوراہے سے گذررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میں شیخ لطیف شدید طور پر زخمی ہوگیا ت

ٹرین کی زد میں آکر 3 ہلاک

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)ٹرین کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ 55 سالہ ایس یادیا جو پیشہ سے میستری تھا اس وقت ٹرین کی زد میں آگیا جب وہ دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں خانگی ملازم 30 سالہ مدن راکیش ساکن شیر لنگم پلی اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ شیر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کی پٹری

راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی ، گورنر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ تصویر میں وزیراعظم ، نائب صدر و دیگر دیکھے جاسکتے ہی

راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی ، گورنر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ تصویر میں وزیراعظم ، نائب صدر و دیگر دیکھے جاسکتے ہیں ۔

امریکی سفیر پاویل کی مودی سے ملاقات، 9 سالہ بائیکاٹ ختم

گاندھی نگر 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر نینسی پاویل نے 9 سالہ بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے آج نریندر مودی سے ملاقات کی اور کہاکہ اُن کا ملک حکومت ہند کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے بعد قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکی سفیر نے کہاکہ ہندوستان اور امریکہ کی شراکت داری اہم اور حکمت عملی پر مبنی ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستانی عوام آئ

وٹامن سی کینسر کے طریقہ علاج میں تقویت کا باعث

واشنگٹن ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محققین کا دعویٰ ہے کہ وٹامن سی کی زیادہ مقدار کیموتھراپی کے ذریعے کینسر کے علاج کے اثرات کو بڑھا دیتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انجیکشن سے وٹامن سی کی خوراک دی جائے تو یہ بچہ دانی اور دیگر کینسروں کے علاج میں کافی محفوظ، موثر اور سستا طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔سائنس ٹراسلیشنل میڈیسن‘ نامی

عبوری ریلوے بجٹ

پھر کھلونے آگئے بازار میں
پھر بھی میرا دل بہلتا ہی نہیں
عبوری ریلوے بجٹ

کراچی میں بم دھماکہ، 10 ملازمین پولیس ہلاک

کراچی 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 ملازمین پولیس ہلاک اور 30 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی بس کو نشانہ بناکر پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں حملہ کیا گیا جو شبہ ہے کہ خودکش بم حملہ تھا۔ یہ دھماکہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر شاہ لطیف کے علاقہ میں اُس وقت کیا گیا جبکہ پولیس کی بس پولیس تربیتی مرکز کے احاطہ سے روانہ ہورہی ت

گھریلو تشدد کے خلاف افغان خواتین کا جلسہ

کابل ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان خواتین نے عورتوں پر گھریلو تشدد کے خلاف آج کابل میں جلوس نکالا جو بعدازاں جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا۔ ایک نئے قوانین کے بموجب انسانی حقوق کارکنوں نے کہا کہ گھریلو بدسلوکی کے متاثرین کو انصاف رسانی انتہائی محدود کردی گئی ہے۔ افغانستان کی پارلیمنٹ میں حال ہی میں ایک نیا فوجداری قانون منظور کیا گیا

کراچی انتشار کی سمت رواں وزیرداخلہ پاکستان کا بیان

کراچی۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے آج کہا کہ کراچی انتشار کی سمت پیشرفت کررہا ہے کیونکہ عسکریت پسند چن چن کر افراد کو ہلاک کررہے ہیں۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک و تعاون کے فقدان کی وجہ سے خاطیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے اس دعویٰ کے بعد کہ پارٹی کارکنوں

اقوام متحدہ میں شام پر روس کی متوازی قرارداد

اقوام متحدہ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سفارت کار نے کہاکہ روس نے اقوام متحدہ میں شام کے موضوع پر اپنی ایک متوازی قرارداد پیش کردی۔ جس کا مقصد شام میں انسانی بحران کا خاتمہ ہے۔ سلامتی کونسل کے اہم ارکان کو روس نے دھمکی دی تھی کہ مغربی اور عرب ممالک کی حمایت یافتہ تحدیدات کی روس کی جانب سے مخالفت کی جائے گی۔ یہ تحدیدات صدر

امریکہ میں برف کا مہلک طوفان ، معمولات زندگی منجمد

واشنگٹن 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مہلک برف کا طوفان بیسیوں افراد کے لئے پریشانی کی وجہ بن گیا کیونکہ سڑکوں پر برف جمع ہوجانے کی وجہ سے نقل و حرکت بند ہوگئی اور لوگ جہاں تھے وہیں پھنس کر رہ گئے۔ امریکہ کے سینکڑوں گھرانے برقی سربراہی سے محروم ہوگئے جو پہلے ہی سے سردی کی شدت کی وجہ سے پریشان تھے۔ امریکی عوام ابھی قدرت کے گزشتہ قہر کے ا

صدر مصر کی روس کے ساتھ اسلحہ کے معاہدہ پر بات چیت

ماسکو 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتح السیسی نے آج روسی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی تاکہ دو ارب امریکی ڈالر مالیتی اسلحہ کے معاہدہ کو قطعیت دی جاسکے۔ یہ معاہدہ مصر کے قدیم حلیف امریکہ کے امدادی معاہدہ کی جگہ لے گا۔ صدر مصر السیسی کل ماسکو پہونچ گئے۔ اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ مصر نبیل فہمی بھی ہیں۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر اپن

نئے طوفان کے بعد برطانیہ برقی سربراہی کے انقطاع سے پریشان

لندن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان کے نتیجہ میں تیز رفتار آندھی سے لاکھوں برطانوی شہری آج برقی سربراہی منقطع ہونے سے پریشانی کا شکار ہوئے۔ ایک شخص کی ہلاکت بھی واقع ہوگئی۔ ڈھائی سو سال کے بعد اتنا مرطوب موسم سرما تباہ کن سیلاب کے نتیجہ میں دیکھا جارہا ہے۔ قریباً 80 ہزار گھرانے برقی سربراہی کے انقطاع سے متاثر ہیں۔ ویلس کا عل

حلب پر فضائی حملے ، 51 ہلاک

بیروت۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ شام کے فضائی حملوں اور شلباری میں جو اپوزیشن کے زیرقبضہ شہر حلب پر کئے گئے تھے، کم از کم 51 افراد بشمول 13 باغی ایک ہی دن میں ہلاک ہوگئے، جبکہ انسانی حقوق کارکنوں نے کہا کہ بین الاقوامی ثالث امن مذاکرات کیلئے کوشاں ہیں جو جنیوا میں مقرر ہیں۔ بحرین میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم شامی رصد گاہ نے کہا ک

سوڈان ۔ باغی امن مذاکرات کا آغاز

خرطوم 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج سوڈان اور باغیوں دونوں پر زور دیا کہ ایک سال میں پہلی بار امن مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ فوری طور پر جنگ بندی نافذ کی جاسکے۔ امداد 10 لاکھ سے زیادہ بے قصور شہریوں تک پہونچ سکے۔ حکومت سوڈان اور باغیوں کی عوامی نجات دہندہ تحریک کے امن مذاکرات قبل ازیں حبش کے دارالحکومت ادیس ابابا میں منعقد ک

اسٹین کے بعد جانسن کی تباہ کن بولنگ ‘ افریقہ کو مشکلات

سنچورین۔13فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) ایشیز کے ہیرو آسٹریلیائی فاسٹ بولر میچل جانسن نے پھر ایک مرتبہ تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے یہاں پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا ہے ۔ جانسن نے اپنے ابتدائی 10اوورس میں 36رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جانسن نے جن کھلاڑیوں کو اپنی تیز رفتار بو

ہندوستان کوآج نیوزی لینڈ میں کامیابی کا آخری موقع

ویلنگٹن۔13فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد حوصلے پست ہونے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹسٹ میں کامیابی کے ذریعہ مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ کا اختتام کرنے کی خواہاں ہوگی ۔ مہمان ٹیم کو آکلینڈ میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں 40رنز کی شکست ہوئی تھی ۔ قبل ازیں 5مقابلوں کی ونڈے سیری