راجیو گاندھی کے قاتلوں کی اندرون 3 دن رہائی ، حکومت ٹاملناڈو کا فیصلہ

چینائی 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قید کئے جانے کے 23 سال بعد ٹاملناڈو حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اندرون تین دن راجیو گاندھی قتل مقدمہ کے 7 مجرموں کو رہا کردیا جائے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے تین قاتلوں کی سزائے موت کو سزائے عمر قید میں تبدیل کردیا۔ سنتان، نلنکا شوہر مرگن اور پیراری والان کی سزائے موت کو سپریم کورٹ نے کل سزائے عمر قید میں تبدیل کر

چیف منسٹر کرن کمار ریڈی مستعفی

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) ابھی کھیل ختم نہیں ہوا، آخری گیند ابھی باقی ہونے کا دعویٰ کرنے والے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل منظور ہوتے ہی بولڈ ہوگئے اور وہ آج بطور احتجاج چیف منسٹر کے عہدہ کے ساتھ ساتھ کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوگئے۔ کرن کمار ریڈی نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر کو اپنا استعفی

ریاست میں صدر راج کا امکان

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) ریاست میں چیف منسٹر کے عہدہ سے مسٹر این کرن کمار ریڈی کی جانب سے استعفی دینے اورگورنر کی جانب سے مکتوب استعفی منظور کرلینے کے بعد آندھرا پردیش میں’’ صدر راج ‘‘ کے نفاذ کا قوی امکان پایا جاتا ہے۔ جبکہ کئی ایک سیاسی مبصرین کے مطابق بھی صدر راج کے نفاذ کی پیش قیاسی کی جارہی ہے کیونکہ کارگذار چیف منسٹر

مرکزی وزیر اور 2 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) اسپیکر لوک سبھا مسز میرا کمار نے سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والی ایک مرکزی وزیر پورندیشوری اور دو کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کردہ استعفوں کو قبول کرلیا۔ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کے خلاف بطور احتجاج مسز پورندیشوری نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے مکتوب اس

آندھرا پردیش کی تقسیم سے دونوں ریاستوں میں معاشی انقلاب آئیگا

حیدرآباد۔/19فبروری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کی تقسیم سے دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔ دونوں ریاستوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جانا چاہیئے۔ آندھرا کیلئے نئے دارالحکومت کا بھی جلد اعلان کیا جائے۔ صنعتی گھرانوں اور بینک عہدیداروں نے یہ اظہار خیال کیا۔

کرن کمار ریڈی نے چیف منسٹر کیمپ آفس کا تخلیہ کردیا

حیدرآباد۔/19 فروری(سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے لوک سبھا میں تشکیل تلنگانہ بل کی منظوری کے خلاف بطور احتجاج وزارت اعلیٰ، رکن اسمبلی کے عہدوں اور کانگریس پارٹی کی رکنیت سے آج استعفیٰ دینے کے اعلان کے اندرون 9 گھنٹے اپنی سرکاری رہائش گاہ ’چیف منسٹرس کیمپ آفس‘ موقوعہ بیگم پیٹ کا تخلیہ کرتے ہوئے بنجارہ ہلز می

تلنگانہ کیخلاف سیما آندھرا بند کا ملا جلا ردعمل

حیدرآباد۔/19فبروری، (پی ٹی آئی) تلنگانہ ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیما آندھرا میں آج بند منایا گیا۔ 13اضلاع میں منائے گئے بند کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ سیکوریٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم کے علاوہ سمکھیا آندھرا پردیش کی تحریک چلانے والی مختلف تنظیموں کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے ک

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی 5روپئے میں کھانااسکیم

حیدرآباد۔/19 فروری (سیاست نیوز) شہر کے رائے دہندگان کو رجھانے مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابی بجٹ کی مانند میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر محمد ماجد حسین نے آج سال 2014-15 کے لئے 4599 کروڑ روپے کے منصوبہ مصارف کے ساتھ موازنہ تخمینہ پیش کیا۔ اس تخمینی موازنہ کی نمایاں خوبی غرباء کے لئے ’فوڈ اسکیم‘ ہے جسے فخر ملت سے موسوم کیا

لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) پولیس ٹپہ چبوترہ نے ایک لکچرر کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے جو اپنی 16سالہ طالبہ کو لے کر لاپتہ ہوگیا۔ ٹپہ چبوترا پولیس نے اس لکچرر کو شدت سے تلاش کررہی ہے۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترا محمد ریاض الدین کے مطابق 36سالہ کمل راؤ کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے 16سالہ طالبہ کا اغ

پکوان کے دوران گیس کے اخراج سے 5افراد زخمی

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میلاردیو پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں پکوان کے دوران گیس کے اخراج کے باعث پانچ افراد بشمول دو کمسن بچے جھلس گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ بھارتی، 27 سالہ مہیش، 22 سالہ سنیتا، 7 سالہ نیتن اور 5 سالہ نکھل آج شام اپنے مکان واقع لکشمی نگر بنڈلہ گوڑہ میں اُس وقت جھلس گئے جب مکان میں پکوان ک

30ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر بی پرساد راؤ نے آج 30 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے اُنھیں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے رتبہ پر تقررات کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ٹی سی عنبرپیٹ شیخ سلیمہ کا تبادلہ کرکے اُنھیں او ایس ڈی سائبرآباد اڈم

شادی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید شبیر احمد قادری مرحوم سب رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ موظف کی نبیری سیدہ محی النساء دختر جناب سید جمیل احمد ملازم وقف بورڈ کی شادی کل شام جناب سید شاہ مظفر قادری مرحوم کے فرزند سید شاہ مسعود احمد قادری کے ساتھ نیو پیالیس فنکشن ہال شمشیر گنج میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح مولانا سید شاہ محمد صدیق حسی

مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین ڈپارٹمنٹ آف عربک عثمانیہ یونیورسٹی کا درس قرآن مجید مکان واقع ڈیفنس کالونی نزد مسجد غوثیہ عقب K.V.No.1 گولکنڈہ لنگر حوض بروز جمعرات 9 بجے شب مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔

عرس شریف

دو روزہ لائف اسٹائیل ایگزیبیشن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : دو روزہ لائف اسٹائیل ایگزیبیشن ، ٹرینڈس کا تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں جنوبی ہند کی اداکارہ ویملا رمن کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس دوران کاٹن ، سلک ، ملبوسات جن میں ڈیزائنر ساڑیاں بھی شامل ہوں گی کی نمائش کی جائے گی ۔ ایک ہی چھت کے نیچے گاہکوں کو مختلف اقسام کی جیولری ، فیشن ڈیزائنر ، ملبوسات ، ہوم

موسمی تبدیلی سے عوام کی صحت پر منفی اثرات ، وبائی بخار ، کھانسی اور نزلہ عام

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : موسم میں ہونے والی تبدیلی کے اثرات شہر میں تیزی سے عوام کی صحت پر مرتب ہورہے ہیں ۔ دونوں شہروں میں وبائی بخار کھانسی اور نزلہ کے سبب عوام سے دواخانے بھرے پڑے ہیں ۔ موسم کے اختتام اور گرما کے آغاز سے قبل جاریہ موسم کے سبب دونوں شہروں کے عوام میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں جس کے نتیجہ میں لوگ سردی ، بخا