شادی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید شبیر احمد قادری مرحوم سب رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ موظف کی نبیری سیدہ محی النساء دختر جناب سید جمیل احمد ملازم وقف بورڈ کی شادی کل شام جناب سید شاہ مظفر قادری مرحوم کے فرزند سید شاہ مسعود احمد قادری کے ساتھ نیو پیالیس فنکشن ہال شمشیر گنج میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی قادری نے پڑھایا ۔ ۔