مکسی، گرائنڈر،پنکھے ،بکریاں اور گایو ں کی مفت تقسیم: جیہ للیتا

چینائی۔/25فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اے آئی اے ڈی ایم کے نے اب مرکز میں آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومت میں اہم رول ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے جو پارٹی کے انتخابی منشور کے اعلان کے ساتھ ہی سب پر واضح ہوگیا۔ جیہ للیتا اب ملک بھر میں مکسر، گرائنڈر اور یہاں تک کہ گائے اور بکریاں بھی مفت تقسیم کریں گی۔ انتخابی منشور کی اجرائی کرتے ہوئے پ

ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ امتحانات کے پرچوں کی جانچ کا مسئلہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (سوٹا) کے قائدین محمد انوار الباقی ، الحاج محمد عبدالنعیم ، محمد عبدالقدیر صدیقی ، محمد خواجہ معین الدین ، محمد عبدالجبار افروز ، نور الدین قادری ، ساجد محی الدین ، محمد صدیق احمد ، محمد یوسف اور خواجہ فاروق الدین وہاج نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آندھرا پردیش کی

کانگریس سے ربط والی پارٹیوں سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا: بی جے پی

چینائی۔/25فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی جو دراصل ماقبل انتخابات ایکٹر سے سیاستداں بنے وجے کانت کی ڈی ایم ڈی کے پارٹی کے ساتھ مفاہمت کیلئے کوشاں ہے، نے واضح طور پر کہا کہ وہ ان پارٹیوں کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد کرنا نہیں چاہتی جو پہلے سے ہی کانگریس کے ساتھ ربط میں ہیں۔ سینئر پارٹی لیڈر اور تملناڈو امور کے انچارج مرلیدھر راؤ نے وضاح

سیاسی غیر یقینی کیفیت پر عدالت میں مفاد عامہ کی درخواست

حیدرآباد 25 فبروری ( این ایس ایس ) ریاست میں جاری سیاسی غیر یقینی کیفیت پر مفاد عامہ کی ایک درخواست آج ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے اور یہ استدعا کی گئی ہے کہ ریاست میں صدر راج نافذ کیا جائے یا کوئی کارگذار حکومت فوری قائم کی جائے تاکہ بحران کو حل کیا جاسکے ۔ ایک سینئر وکیل کرشنا یدوا نے مفاد عامہ کید رخواست دائر کی جسے ہائیکورٹ نے سماعت

اترپردیش میں ترقی، گجرات صرف تشہیر میں آگے : اکھلیش

قنوج 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنی بیوی ڈمپل کے پارلیمانی حلقہ میں انتخابی مہم کا آج آغاز کرتے ہوئے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ایس پی حکومت اگرچہ ریاست کی ہمہ گیر ترقی کے لئے کام کررہی ہے لیکن گجرات صرف تشہیر میں سب سے آگے ہے۔ اکھلیش نے 17 پراجکٹوں کے آغاز اور دیگر 26 پراجکٹوں

اترپردیش میں ترقی کا فقدان، ریاستی حکومت ذمہ دار

رائے بریلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ترقی کے فقدان سماج وادی پارٹی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج کہاکہ مرکز، اگرچہ فنڈس مہیا کررہا ہے لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے کام شروع نہیں کئے جارہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ فنڈس مہیا کرنا مرکز کی ذمہ داری ہے لیکن ترقیاتی کام ریاستی حکومت کی طرف سے شر

مسلم رائے دہندوں کو متحد ہونے سے روکنے، بی جے پی کی شاطرانہ حکمت عملی

نئی دہلی ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دلتوں کے ساتھ ہی مسلم ووٹروں کو متحد ہونے سے روکنے کیلئے بی جے پی کی پالیسی ساز شعبہ اپنی حکمت عملی کو قطعیت دینے میں مصروف ہے جس کے تحت وہ ایسے پارلیمانی حلقہ انتخابات جہاں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد کے آس پاس ہو وہاں مسلمانوں کے ووٹس کو تقسیم کرنے کیلئے پارٹی مسلم امیدوار کھڑا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہ

مکیش امبانی کیخلاف کجریوال کے الزامات مسترد

نئی دہلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) نے عام آدمی پارٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نہ تو اس کمپنی اور نہ ہی اس کے چیرمین مکیش امبانی کے دنیا کے کسی حصہ میں ناجائز بینک کھاتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے صدر اور دہلی کے سابق چیف منسٹر اروند کجریوال نے ہریانہ کے روہتک میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب

11 جماعتوں پر مبنی تیسرے متبادل کا قیام

نئی دہلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل 11 سیاسی جماعتیں خود کو متبادل کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس عہد کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوگئی کہ کانگریس کے زیرقیادت یو پی اے کو شکست دی جائے اور بی جے پی کو اقتدار پر آنے سے روکا جائے۔ جے ڈی (یو)، بایاں بازو اتحاد، سماج وادی پارٹی اور آل انڈیا انا ڈی ایم کے اور دیگر جماعتو

شادی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی دختر کا نکاح جناب محمد جمیل الدین احمد کے فرزند محمد نذیر الدین احمد کے ساتھ پیراڈائز گارڈن راجندر نگر میں انجام پایا حضرت سید شاہ غوث محی الدین قادری موسوی آعظم پاشاہ نے خطبہ نکاح پڑھا تقریب میں علماء مشائخ شیوخ جامعہ نظامیہ‘ طلبہ جامع