شادی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی دختر کا نکاح جناب محمد جمیل الدین احمد کے فرزند محمد نذیر الدین احمد کے ساتھ پیراڈائز گارڈن راجندر نگر میں انجام پایا حضرت سید شاہ غوث محی الدین قادری موسوی آعظم پاشاہ نے خطبہ نکاح پڑھا تقریب میں علماء مشائخ شیوخ جامعہ نظامیہ‘ طلبہ جامعہ ‘قائدین ‘ ڈاکٹرس‘ معززین شہر کے علاوہ رشتہ داروں کی کثیر تعدادشریک رہی ۔جناب نثار احمد ‘ عتیق احمد ‘انیس احمد‘ رضوان احمد مولانا مشہود احمد استاذ جامعہ نظامیہ اور غفران الدین احمدنے مہمانوں کا استقبال کیا ۔