مقروض کسان کی خودکشی

چپہ ڈنڈی۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان چپہ ڈنڈی منڈل چٹیال پلی موضع کا واجی ملیشم 40سالہ مقروض کسان نے کیڑے مار دو اپی کر خودکشی کرلی۔ ملیشم دو ایکر اراضی کا مالک تھا اس نے مزید دو ایکر زمین قول پر لیکر کپاس کی کاشت کاری کی لیکن پیداوار صحیح نہ ہوسکی جس کی وجہ سے حاصل کردہ قرض اور بڑھتے سود کی ادائیگی سے پریشان حال

پرینکا کی صرف رائے بریلی اور امیٹھی میں مہم :کانگریس

نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر پرینکا گاندھی وڈرا کی جانب سے سارے ملک میں انتخابی مہم چلانے کی قیاس آرائیوں کو بالآخر آج ختم کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا صرف رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کی مہم چلائیں گی۔ کانگریس کے ذرائع نے کہاکہ صدر پارٹی سونیا گاندھی اور نائب صدر ر

نیوکلیئر توانائی ترقی کی برقراری کیلئے ناگزیر : وزیراعظم

گورکھپور (ہریانہ)۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ’’صاف ‘‘ اور ’’قابل بھروسہ‘‘ نیوکلیائی توانائی کے عظیم تر استعمال پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج واضح کیا کہ ہندوستان کو ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے بھاری مقدار میں توانائی کی ضرورت پڑے گی جبکہ شرح ترقی گزشتہ 10 سال کے دوران دو مرتبہ عالمی انحطاط کے باوجود اوسط 7.9

ہندوستان پولیو سے پاک ، تین سال سے نیا کیس نہیں

پیرس ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج تین سال مکمل کرلئے جبکہ اُس کا آخری پولیو کیس سامنے آیا تھا ، جس کا مطلب ہے کہ اسے عنقریب سند مل جائے گی کہ اُس نے مفلوج کردینے والے وائرس کو شکست دیدی ہے جو عالمی سطح پر اس مرض کے انسداد کے لئے زبردست حوصلہ بخش تبدیلی ہے ، عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے یہ بات کہی ۔ ہندوستانی وزیر صحت غل

راہول کے حلقہ میں ترقی نہیں ہوئی ، وشواس کا دعویٰ

امیٹھی( یوپی ) ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے خلاف اُن ہی کے حلقہ میں اپنی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس آج ایک دلت کے گھر گئے جہاں کانگریس لیڈر نے ایک رات گذاری تھی ، اور دعویٰ کیا کہ اُس فیملی کے لئے کچھ بھی نہیں بدلا ہے ۔ شاعر سے سیاستداں بننے والے وشواس نے دعویٰ کیا کہ یہاں جواہر پور گاؤں میں س

کانگریس کو مزید نوجوان اور خواتین درکار : راہول

کوچی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج نوجوانوں اور خواتین سے پارٹی میں شامل ہوکر بڑا رول ادا کرنے کی اپیل کی ۔ راہول جو یوتھ کانگریس کے زیراہتمام ضلع الاپوڑہ کے نورناڈ میں یوا کیرالا یاترا میں حصہ لینے کے بعد واپس ہورہے تھے ، نیڈمبا سری ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ زیادہ سے

ماقبل چناؤ کوئی اتحاد نہیں : بی ایس پی

نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ماقبل چناؤ اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) نے آج کہا کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات تنہا لڑے گی ۔ سینئر بی ایس پی لیڈر ستیش چندرا مصرا نے ایسی رپورٹس کو بے بنیاد بتایا کہ کانگریس اور بی ایس پی قائدین ماقبل چناؤ اتحاد قائم کرنے کے مسئلے پر ربط میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ

نتیش کا چناؤ کیلئے اتحاد پر سسپنس برقرار

پٹنہ ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے بہار میں اتحاد کے بارے میں جے ڈی ( یو ) کے اقدام کے تعلق سے سسپنس پایا جاتا ہے ، جسے برقرار رکھتے ہوئے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج پھر ایک بار اپنے ارادوں کے اظہار سے انکار کردیا اور کہا کہ ’’یہ سسپنس رہنے دیجئے ‘‘ ۔ چیف منسٹر نے یہاں اخباری نمائندوں کی طرف سے اصرار کے ج

ورلڈ قرآنک مشن کی آج سالانہ کل ہند محفل نعت

حیدرآباد۔13جنوری (راست )۔ ورلڈ قرآنک مشن جو جذبہ حُب رسول ﷺ کو اُبھارنے کیلئے اس امر پر کاربند ہے اور یقینا محافل نعت سے محبت رسول ﷺ دوبالا ہوتی ہے۔ میلادِ مصطفی ﷺ کے موقع پر امسال بھی پانچویں فقید المثال کل ہند محفل نعت 15؍جنوری کو بعد مغرب میلاد میدان خلوت گرائونڈ نزد چار مینار پر منعقد ہوگی۔ مولانا شاہ محمد اخلاق شرفی القادری ب

بھوگی کی آگ میں تلنگانہ مسودہ بل نذرآتش

حیدرآباد۔13جنوری ( سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی و کونسل میں تلنگانہ مسودہ بل ( آندھراپردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013) پر جاری مباحث کے خلاف سیما آندھرا علاقوں کے مختلف مقامات پر آج آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن ‘ اے پی این جی اوز اسوسی ایشن سے وابستہ ملازمین و قائدین نے تلنگانہ مسودہ بل کی کاپیوں کو نذرآتش کیا ۔ بت

کانگریس میں ٹی آر ایس کے انضمام کا مسئلہ پھر ایکبار موضوع بحث

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کی تقسیم کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری سرگرمیوں کے دوران تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کانگریس میں انضمام کا مسئلہ پھر ایک مرتبہ موضوع بحث بن چکا ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے آغاز کے بعد کانگریس کی جانب سے ٹی آر ایس قیادت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنے وعدہ کے م

راجیہ سبھا کی 6نشستوں کیلئے آئندہ ماہ انتخابات

حیدرآباد۔13جنوری( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی ہائی کمان کی جانب سے راجیہ سبھا میں 98 فیصد حاضری رکھنے والے مسٹر ایم اے خان کو دوسری میعاد کیلئے امیدوار بنانے کا قوی امکان ہے ۔ آندھراپردیش سے 5 ارکان کی میعاد مکمل ہورہی ہے جبکہ تلگودیشم کے ہری کرشنا نے متحدہ آندھرا کی تائید میں استعفی دیا تھا ۔ 6نشستوں کیلئے آئندہ ماہ انتخابات منعقد ہوں

آئندہ انتخابات میں کانگریس کا صفایا یقینی ‘ عوام بدظن

حیدرآباد۔13جنوری ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے کانگریس پارٹی پر ملک کو لوٹ لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک بھر میں عوام کانگریس پارٹی کے خلاف بغاوت کیلئے تیار ہیں ۔ سنکرانتی تہوار منانے اپنے آبائی مقام ’’ نارا واری پلے‘‘ پہنچنے والے صدر تلگودیشم پارٹی و قائد اپوزیشن مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بتایا کہ ملک و ریاست میں ا

آئندہ انتخابات میں بی جے پی کا اقتدار یقینی : وینکیانائیڈو

حیدرآباد۔13جنوری ( سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی قیادت میں پارٹی تقریباً 300لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہوگی ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وہ صرف بولنگ پر توجہ