ورلڈ قرآنک مشن کی آج سالانہ کل ہند محفل نعت

حیدرآباد۔13جنوری (راست )۔ ورلڈ قرآنک مشن جو جذبہ حُب رسول ﷺ کو اُبھارنے کیلئے اس امر پر کاربند ہے اور یقینا محافل نعت سے محبت رسول ﷺ دوبالا ہوتی ہے۔ میلادِ مصطفی ﷺ کے موقع پر امسال بھی پانچویں فقید المثال کل ہند محفل نعت 15؍جنوری کو بعد مغرب میلاد میدان خلوت گرائونڈ نزد چار مینار پر منعقد ہوگی۔ مولانا شاہ محمد اخلاق شرفی القادری بانی و صدر نشین ورلڈ قرآنک مشن نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں سے عوام الناس میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ شہریان حیدرآباد اور قرب و جوار سے کیا مرد کیا عورت ہر کوئی رسول پاک ﷺ سے بے پایاں محبت کا سلیقہ رکھتے ہیں ۔ محفل نعت میں شامل ہونے اور اپنے کلام کو پیش کرنے ملک ہندوستان کے قدآور شعرائے کرام جناب مناظر حسین بدایونی، جناب ماجد دیوبندی، جناب عبدالصمد کوئل لکھنوی، سرور کمال جھانسوی نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔ بنگلور کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کمسن ثنا خوان رسول ﷺ معین الدین قادری عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان رسول اللہ ﷺ جناب واصف رضا نوری ممبئی کے علاوہ بیرون ملک میں بھی نعت خوانی کا شرف حاصل ہوا ہے جو نعت خوانی کے علاوہ نعت گوئی کا بھی سلیقہ رکھتے ہیں۔ فیض آباد‘ یوپی سے قاری عبد المجیب جو مختلف زبانوں میں بالخصوص ہند کی میٹھی زبان بھوجپوری،جناب ناہد نوری ممبئی اپنے مخصوص انداز اور خوش گوئی میں ملکی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ بھیونڈی کے جناب رمضان رضا جن کی نعت خوانی کو کئی دہوں سے ملکی سطح پر پسند کیا جارہا ہے۔ شہر حیدرآباد کے مایہ ناز اساتذہ سخن جناب کاملؔ حیدرآبادی، جناب ڈاکٹر عقیل ؔہاشمی، ڈاکٹر غیاث عارفؔ، جناب اطہرؔ شرفی، جناب اکبر خاں اکبرؔ اپنے اپنے نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ اسی طرح ممتاز و معروف ثناء خواں رسول اللہ ﷺ جناب سید مجتبیٰ حسین، جناب احسن علی احتشام، جناب سید عبد المنان حسینی، جناب حافظ محمد فرقان، جناب خواجہ احمد الدین، جناب محمد ابراہیم قادری، جناب علی الدین قادری، جناب عبدالسبحان، جناب اسد الدین قادری اور جماعت نور محمدی ﷺبارکس دف پر کلام پیش کریں گے۔

محفل نعت کی سرپرستی مولانا سید شاہ محمد عبدالحفیظ حسینی رضوی قادری شرفی قبلہ المعروف مدنی صاحب کریںگے۔ مولانا سید اولیاء حسینی ومرتضیٰ پاشاہ قادری بارگاہ قادری چمن صدارت کریںگے۔ مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، حضرت شیخ شاہ تاج الدین جنیدی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ شریف، جسٹس سید شاہ محمد قادری سابق جج سپریم کورٹ آف انڈیا‘ مولانا سید شاہ فضل اللہ قادی الموسوی سجادہ نشین بارگاہ موسیٰ قادری، مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی‘ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضل بیابانی رحمۃ اللہ علیہ ، ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ، وقار پاشاہ بارگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ رحمۃ اللہ علیہ‘ ڈاکٹر سید شاہ اسماعیل پیر قادری شرفی طاہر ی سجادہ نشین طاہر گلشن کرنول شریف، مولانا سید شاہ ظہیر الدین صوفی سجادہ نشین صوفی اعظم، مولانا سید شاہ حامد محی الدین حسینی المعروف حامد‘ مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شیر سواری سجادہ نشین درگاہ حضرت شیر سوار کلیانی شریف بیدر‘ مولانا سید شاہ اشرف رضا حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قطب رائچور، مولانا پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی ثانی افتخاری سجادہ نشین حضرت وطنؒ، مولانا سید شاہ ممشاد پاشاہ قادری الہاشمی صدر مرکزی مجلس قادریہ کی زیر سیادت محفل منعقد ہوگی۔محفل نعت کی نگرانی ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی القادری خلیفہ حضرت جمیل المشائخ بانی و چیرمین ورلڈ قرآنک مشن حیدرآباد کریں گے۔ مولانا حافظ سید شاذ عرفیؔ نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔