نائجیریا میں ہم جنس پرستی کے مرتکب شخص کیلئے کوڑوں کی سزا
نائجر ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو سزائیں سنائے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جمعرات کو شمالی شہر باؤچی میں 28 سالہ مبارک ابراہیم پر ہم جنس پرستی کا الزام ثابت ہوا جس پر ایک شرعی عدالت نے اس کیلئے بیس کوڑوں کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ نائجیریا کے صدر گْڈ لَک جوناتھن کی جانب سے فوجداری قانون کے نفاذ کے