ہندوستانی خاتون کا ’’عاشق‘‘ سے ملاقات کیلئے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان کا سفر

لاہور 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی خاتون کو جسے دوحہ سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اپنے عاشق سے ملنے کے لئے سفر کرنے کے الزام میں خارج کردیا گیا۔ نگیتا رمیش جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے اور جو ہندوستانی ریاست گجرات کی متوطن ہے، لاہور انٹرنیشنل ایرپورٹ سے کل دوحہ پہونچی تھی تاکہ پاکستانی پنجاب کے شہر ملتان کے متوطن اظہر سے ملاقات کرسکے۔ وہ علی الصبح دوحہ ایرپورٹ پر اُتری۔ اُس کی دستاویزات کی جانچ کے بعد اُسے دوحہ سے فوری خارج کردیا گیا۔ اُس نے تحقیقاتی عہدیداروں سے کہاکہ وہ اظہر سے محبت کرتی ہے، اُس سے سوشیل میڈیا پر ربط پیدا ہوا تھا۔ اُس نے یہ بھی کہاکہ وہ مشرف بہ اسلام ہوچکی ہے اور اُس نے اپنا نام نمرہ رکھ لیا ہے۔ اُس کا یہی نام اُس کے پاسپورٹ پر بھی درج تھا۔ تاہم خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایمگریشن کے عہدیدار کے بموجب قانون کے مطابق اُس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔ جعلی دستاویزات کے ساتھ دوحہ پہونچنے والے تمام افراد کو صرف ملک سے خارج کردیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں ہندوستانی عہدیداروں نے کہاکہ اُنھیں سرکاری طور پر اِس معاملہ کی ہنوز اطلاع نہیں ملی ہے۔