جنرل وی کے سنگھ جموں و کشمیر کونسل کے سامنے حاضر ہونے میں ناکام
جموں ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ آج جموں و کشمیر لیجسلیٹیوکونسل کی مراعات کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے سے دوسری مرتبہ بھی ناکام رہے۔ حکمراں نیشنل کانفرنس نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنرل سنگھ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے انٹرویو کے دوران عائد کردہ الزامات کی وضاحت کریں۔