شادی

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) جناب الحاج محمد وقارالدین کی دختر کی شادی جناب مصطفی علی فاروقی کے فرزند مجتبیٰ علی فاروقی وائر ٹریٹمنٹ ڈیزائنر(ریاض) کے ساتھ 23 جنوری کو شملہ گارڈن نلگنڈہ چوراہا میں انجام پائی۔ محفل عقد میں دوست احباب کی کثیر تعداد شریک رہی۔

فسادات کے ذریعہ مسلمانوں میں خوف و دہشت پیدا کرنے کی سازش

محبوب نگر۔25جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان جیسے اعلیٰ ترین سیکولر ملک کے وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہونے کا نریندر مودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پی مدھو ( سابق ایم پی ) نے مستقر محبوب نگر کے ٹاؤن ہال پر ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ’’سیکولرازم کے تحفظ ‘‘ کے موضوع پر اس جلسہ کا اہتمام آواز کمیٹی اور سی

ہندوستان سے دوستانہ تعلقات کیلئے پاکستان کا عزم

اسلام آباد ۔ /25 جنور ی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کا پابند ہے ۔ تاکہ اس علاقہ میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہندوستان کے یوم جمہوریہ سے قبل وزیراعظم منموہن سنگھ کے نام اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت باہمی تعاون او

وقف اراضی کی فروخت میں دھوکہ دہی،پولیس میں ایک وکیل کے خلاف فوجداری کیس

بودھن۔25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن مسٹر شنکریا نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ آندھرا پردیش کی ہدایت پر نظام آباد کے ایک وکیل محمد قاسم کو دفعات 477 ، 420 ، 120B کے تحت حراست میں لے کر گزشتہ رات دیر گئے منصف مجسٹریٹ بودھن کی قیام گاہ پر پیش کیا۔ فاضل جج نے محروس ایڈوکیٹ کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔ تفصیلات کے بموجب

سی بی آئی کے 27 عہدیداروں کو میڈلس

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اروشی ہیمراج قتل کیس ‘ نیشنل رورل ہیلت مشن اور کوئلہ تخصیص اسکام جیسے کیسوں میں سی بی آئی تحقیقات کی قیادت کرنے والے عہدیداروں کو آج یوم جمہوریہ کے موقعہ پر میڈلس دیا جارہا ہے ۔ سی بی آئی کے 27 عہدیدار یہ میڈلس حاصل کریں گے ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر ایس ٹی ایف مینا سنگھ 1989 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر راجستھان کی

چیف منسٹر کجریوال اور سومناتھ کی میڈیا پر تنقید

نئی دہلی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال اور وزیر قانون سومناتھ بھارتی نے آج میڈیا پر شدید حملہ شروع کیا جس میں آخرالذکر نے تو اُس پر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودیٰ سے رقم لینے کا تک الزام عائد کردیا۔ سومناتھ کے اس تبصرہ پر تمام سیاسی جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ سومناتھ جو اپنے نصف شب کے دھاوے کے

شاہ رخ کو کندھے کے فریکچر اور گھٹنے پر زخم

ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار شاہ رخ خان جو دو روز قبل سب اربن ممبئی میں فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، اپنے دائیں کندھے میں فریکچر اور گھٹنے پر زخم سے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں دو تا تین ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ذرائع نے یہ بات کہی۔ فرح خان کی فلم ’ہپی نیو ایئر‘ کیلئے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں شوٹنگ کے دوران 48

اسٹنگ آپریشن تنازعہ : عام آدمی پارٹی کی عرضی پر 19 مارچ کو غور

نئی دہلی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ارکان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے جبکہ ہتک عزت کی ایک فوجداری شکایت ایک نیوز پورٹل کے سی ای او کیخلاف دائر ہے کہ ایک ’’من گھڑت‘‘ ویڈیو جاری کی گئی جس میں مبینہ طور پر دکھایا گیا کہ بعض پارٹی امیدواروں نے حالیہ اختتام پذیر ا

انتخابات کے بعد منقسم حکومت تباہ کن ہوگی : صدرجمہوریہ

نئی دہلی ۔ /25 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کے انتخابات کے بعد ایک مستحکم حکومت کی حمایت کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج خبردار کیا کہ منقسم حکومت موقعہ پرستوں کی یرغمال بنے گی اور یہ ہندوستان کیلئے تباہ کن ہوگی ۔ انہوں نے رائے دہندوں کو خاص کر نوجوان رائے دہندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوستان کو کمزور ہونے نہ دیں ۔ سال 2014 ء گزشتہ

سائنسداں مشہلکر پدم وبھوشن کمل ہاسن ’ لینڈرپیئس ‘ پروین سلطانہ ‘ غلام محمد شیخ پدم بھوشن

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نامور سائنسداں آر اے مشہلکر اور یوگا گروہ کے ایس آئینکر اس سال کے پدم وبھوشن کے لئے منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں جو ملک کا دوسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے جبکہ فلم اداکار کمل ہاسن مصنف و مسکن بونڈا ‘ ٹامل گیت کار وی آر تھیور ‘ ٹینس کھلاڑی لینڈر پیئس ‘ کلاسیکی گلوکارہ پروین سلطانہ ‘ جسٹس ولویر ب

دستور کسی چیف منسٹر کو دھرنا کے انعقاد سے نہیں روکتا : کجریوال

نئی دہلی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جنھیں دارالحکومت کے قلبی حصے میں اپنے احتجاج پر تنقیدوں کا سامنا ہوا، آج کہا کہ دستور وزیر اعلیٰ کو دھرنا کے انعقاد سے روکتا نہیں ہے۔ ’’میں نے دستور پڑھا ہے، کہیں بھی نہیں پایا کہ کوئی چیف منسٹر دھرنا نہیں کرسکتا ہے،‘‘ انھوں نے ریل بھون کے باہر اپنے دو روزہ دھرنا پر

بسٹ ایکٹر فرحان کی ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی دھوم ، دیپکا بہترین اداکارہ

ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راکیش اوم پرکاش مہرا کی اسپورٹس شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نے 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں چھ کامیابیاں درج کرائے ہیں جن میں بسٹ فلم، بسٹ ڈائریکٹر اور بسٹ ایکٹر برائے فرحان اختر شامل ہیں۔ اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی یہ فلم نے ایک ایوارڈ گیت کار پرسون جوشی کیلئے جیتا جنھوں نے کام

مصر میں عوامی بے چینی کی تیسری سالانہ یاد ‘ تشدد میں 9 ہلاک

قاہرہ ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں 2011 ء کے دوران بہار عرب کے تحت بڑے پیمانے پر عوامی بے چینی اور اس کے نتیجہ میں دیرینہ ڈیکٹیٹر حسنی مبارک کے زوال کی آج انتہائی پرتشدد انداز میں تیسری یاد منائی گئی ۔ اس موقع پر حریف احتجاجیوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے اور کئی مقامات پر بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ نظر

جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے حق رائے دہی سے استفادہ ضروری

نظام آباد:25؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک کے دستور کی جانب سے فراہم کردہ حق رائے دہی بنیادی حق ہے اور یہ اہمیت کا حامل ہے لہذا اس کاہر ایک استعمال کرے تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر پون سوریہ پردیومنا نے آج یوم رائے دہندگان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ آج قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ضلع انت

شیشہ و تیشہ

باقر تحسینؔ
قاتلوں کے چہرے بھی …!
کیا یہی زمانے کی ہم پہ مہربانی ہے
جس طرف نظر ڈالو اُس طرف گرانی ہے
بھوک ، پیاس کے مارے کس قدر شکستہ ہیں
انگ انگ سے اُن کے پھوٹتی جوانی ہے
سر چھپانے اب کوئی آسرا نہیں اُن کو
آسماں کے سائے میں زندگی بتانی ہے
کرب ان کے چہروں پر دیکھئے نمایاں ہے
بھیگی بھگیی پلکیں ہیں آلودہ پیشانی ہے

ڈی ای او عادل آباداکرم اللہ خاں کا اچانک دورہ

مدھول۔/25جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اکرم اللہ خان ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد نے آج حلقہ مدہول کا دورہ کرتے ہوئے ضلع پریشد ہائی اسکولس کا معائنہ کیا اور دسویں جماعت کے طلباء کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ سے کہا کہ اپنے مقدس پیشہ کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے مدہول منڈل کو موضع آشٹا تلگومیڈیم مدہول ضلع پریشد ہائی ا

عید گاہ کوہیر کی اراضی پر قبضہ کی کوشش

کوہیر۔25‘جنوری(راست)وقف کی ملکیت اللہ کی امانت ہوتی ہے۔لیکن کچھ مفادپرست امانت کسی کی بھی ہو‘اُس میں خیانت کوبہادری سمجھتے ہیں۔منڈل کوہیر مستقرمیں صدیوں پرانی عیدگاہ‘اور اُس سے متصل اراضی اب مفادپرستوں کوکھٹکنے لگی ہے۔ سروے نمبر438کے تحت 20 ایکڑسے زائدزمین وقف کی ملکیت ہے۔اسی زمین پرعیدگاہ واقع ہے۔عیدین کے موقع پر یہ عیدگاہ کوہ

مسلمان اخلاق حسنہ کا پیکر بن جائیں

گمبھی راو پیٹ 25؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی پیٹ میں 24 جنوری کو حضرت امام علی حمزہ کا سالانہ عرس شریف بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہونچا یہاں رسم چراغاں مراسم کے علاوہ فاتحہ خواتین اور چادر گل پیش کی گئی بعدازاں مس

ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے ووٹ کا صحیح استعمال کریں

سنگاریڈی 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے اضلاع واری سطح کے رائے دہندگان کی تفصیلات کا اعلان کیا جس میں بتایا کہ ضلع میدک میں 21,35,920رائے دہندگان کی جملہ تعداد موجود ہے جن میں 2 لاکھ 37 ہزار 553 نئے رائے دہندگان ہیں مختلف وجوہات کی بناء ایک لاکھ 7 ہزار 696رائے دہندگان کو رد کردیا گیاہے سال گذشتہ 15 جنوری تک ضلع مید