وکٹوریہ برسبین انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں داخل

برسبین ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چمپیئن اور خاتون زمرہ کی عالمی ٹینس درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز وکٹوریہ ایزرنکا نے سیمی فائنل میں خصوصاً دوسرے سیٹ میں ناقص مظاہرہ کے باوجودسیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے 2014ء کے آغاز پر کھیلے جانے والے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل اپنی حریف کھلاڑیو

عامر علی خان وائی ایس آر کانگریس میں شامل ‘ جگن کی پیشکش قبول

حیدرآباد 2 جنوری ( آئی این این ) دو شخصیتوں کی تین دہوں پر مشتمل دوستی نے آج اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کیا جب دونوں دوستوں نے عوامی مسائل کی یکسوئی اورفلاح و بہبود کے مقصد سے سیاسی راہ پر ایک ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے آج وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جناب عامر عل

یدی یورپا کی پارٹی کا بی جے پی کیساتھ انضمام

بنگلور 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کئی ہفتوں کی مساعی کے منطقی انجام کے طور پر بی ایس پی یدی یورپا زیر قیادت کرناٹک جنتا پکشا کے آج بی جے پی کے ساتھ انضمام کی راہیں ہموار ہوگئی جیسا کہ دونوں پارٹیوں نے اپنے ملاپ کا مشترکہ طور پر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اندرون تین یا چار یوم تمام ضوابط کی تکمیل کرلیں گے ۔

قلمدان کی تبدیلی کا اثر ‘ سریدھر بابو کابینہ سے مستعفی

حیدرآباد 2 جنوری ( پی ٹی آئی ) ریاستی ومیر سیول سپلائز مسٹر ڈی سریدھر بابو نے آج رات کابینہ سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے اسمبلی میں تلنگانہ مباحث سے قبل پارلیمانی امور کے قلمدان سے انہیں سبکدوش کردینے کے خلاف بطور احتجاج یہ فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ قائدین کے ساتھ مسلسل مشاورت اور اپنے حلقہ اسمبلی کے عوام سے رابطہ کے بعد سریدھر باب

رعایتی ایل پی جی سلنڈر کوٹہ میں اضافہ حکومت کے زیر غور

نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ وہ سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈروں کا کوٹہ موجودہ 9 کی حد سے بڑھا کر سالانہ فی گھرانہ 12 سلنڈرس کردینے کے مطالبہ کا ’’جائزہ ‘‘ لے گی ، وزیر فینانس پی چدمبرم نے یہ بات بتائی۔ ایک روز قبل ہی سبسیڈی کے بغیر ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 220 روپئے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ۔

لوک پال بل ہمارے ایجنڈے پر کلیدی مسئلہ :کجریوال

نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی آج دہلی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک اعتماد میں کامیابی کے کچھ دیر بعد چیف منسٹر ارویند کجریوال نے کہا کہ جن لوپال بل کی منظوری ان کی حکومت کے ایجنڈہ پر ’’نہایت اہم مسئلہ ‘‘ہے۔ کجریوال نے دہلی حکومت اور شہر کے بلدی اداروں میں کرپشن سے اپنی دسترسکیتمام تر وسائل کے ذریعہ لڑنے کا عزم بھی

اسمبلی میں آج سے تلنگانہ مباحث

حیدرآباد 2 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا کل یہاں آغاز ہونے والا ہے جس میں تنظیم جدید آندھرا پردیش کے بل پر مباحث ہونگے ۔ صدر جمہوریہ نے یہ بل دستور کے آرٹیکل 3 کے تحت ریاستی اسمبلی میں مباحث کیلئے روانہ کیا ہے اور انہوں نے اس بل کی مرکز کو دوبارہ واپسی کیلئے 23 جنوری تک کا وقت دیا ہے ۔ اندیشہ ہے کہ اس بل پر مبا

وزیر اعظم کا آج سے دورۂ کیرالا

تھرواننتاپورم 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم منموہن سنگھ کیرالا کے سہ روزہ دورہ پر کل شام یہاں پہنچیں گے جبکہ ریاستی دارالحکومت اور کوچی میں ان کا مصروف شیڈول رہے گا۔ ایر پورٹ پر استقبال کے بعد ڈاکٹر سنگھ سنٹرل یونیورسٹی آف کیرالا کے کپیٹل سنٹر کے قیام کے ضمن میں راج بھون میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس دوران ذرائع نے کہا کہ وز