شمال مغربی پاکستان میں دھماکے اور خودکش بمبارحملہ، 12 ہلاک

پشاور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان میں آج ایک خودکش بمبار حملہ اور دیگر دھماکوں کے نتیجہ میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے اور ایک 14 سالہ طالب علم بھی شامل ہیں، دیگر درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شورش زدہ صوبہ خیبرپختون خواہ کے ہائی اسکول کے باب الداخلہ پر خودکش بمبار کو روکنے کی انتہائی دلیرانہ کوشش میں ای

عراق میں تازہ تشدد، کم ازکم 54 افراد ہلاک

بغداد ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی صوبہ عنبر میں جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں کم ازکم 34 افراد مارے گئے۔ حکام کے بقول مہلوکین میں 22 فوجی جبکہ بارہ شہری شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ بعدازاں فوج نے صوبائی دارالحکومت رمادی کا محاصرہ کر لیا اور اس دوران سنی اکثریتی شہروں رمادی اور فلوجہ میں فضائی حملے بھی کئے گئے۔ عینی شاہ

سعودی عرب میں بارش، اسکولوں کو تعطیل

مکہ معظمہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں آج کئی اسکول بند رہے۔ اس دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ریاض، مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، طائف، القسیم کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوچکی تھیں، جس کے پیش نظر تمام اسکولوں کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا گیا تھا جو ششماہی امت

سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل کی پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے بغرض علاج پاکستان سے باہر چلے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعودالفیصل آج رات سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے جو یہاں پاکستانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ تاہم کئی مبصرین کا خیال ہیکہ ان کا یہ دورہ کسی نہ کسی صورت میں سابق صدر پرویز مشرف کے مسئل

دہشت گردی کی سازش، جہاد جین کو عمر قید کا امکان

فیلاڈلفیا ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سفید فام خاتون جو خود کو ’جہاد جین‘ کہلاتی ہے اور سمندر پار مشتبہ دہشت گردوں کی مدد کی ہے، اس کو امریکہ میں اس ہفتہ عمر قید کی سزاء دیئے جانے کا امکان ہے۔ ایک وفاقی جج کو اب یہ فیصلہ کرنا ہیکہ آیا 50 سالہ کولین لاروس نے فی الواقع کوئی سنگین خطرہ پیدا کیا تھا یا پھر وہ خود امریکی پاسپورٹ رکھنے والے

چین کی مسجد میں بھگدڑ، 14 افراد ہلاک

بیجنگ ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرقی علاقے ننگزیا میں واقع ایک مسجد میں بھگدڑ کی وجہ سے کم ازکم 14 افراد ہلاک جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے چار کی ہلاکت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیان نامی شہر کے نواح میں واقع مسجد میں گزشتہ روز ک

فوج سے مداخلت کیلئے ینگ لک کی درخواست

بنکاک ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کی پریشان حال وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے قائدین سے تازہ ترین مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے ملک کی طاقتور فوج سے مصالحت کار کا رول ادا کرنے کی خواہش کی ہے۔ حکومت کے مخالفین نے 13 جنوری سے بنکاک بند منانے کا عہد کیا ہے۔ ینگ لک نے فوج سے خواہش کی ہیکہ وہ مداخلت کرتے

امریکہ کے بیشتر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں

شکاگو ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں محکمہ موسمیات کے قومی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے بیشتر حصوں میں شدید ترین سردی پڑ سکتی ہے اور گزشتہ لگ بھگ 20 سال میں سردی کی یہ سب سے زیادہ شدت ہو سکتی ہے۔ سردی کی اس شدت اور برفباری کا سبب قطب شمالی کی جانب سے آنے والی برفانی ہوائیں بن رہی ہیں جن کی وجہ سے درجہ حرارت ریکارڈ س

فوج کی تعیناتی کیلئے کشمیر میں استصواب اور خصوصی اختیارات قانون کی تنسیخ

نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ )عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد پرشانت بھوشن نے این ڈی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’وی دی پیپل ‘‘ میں کہا کہ عوام کے دلوں اور ذہنوں کو جیتنا انتہائی اہم ہے اس سے الگ تھلگ ہونے کااحساس ختم ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے پہلی چیز جو ضروری ہے وہ فوج کے خصوصی اختیارات قانون کی تنسیخ ہے جس کے تحت فوج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں

جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان ہنوز شدید سردی کی گرفت میں

سرینگر ؍ چندی گڑھ ؍ جے پور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ شب برفباری کے بعد رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے کم سے کم وادی اور لداخ خطہ کے لوگوں کو شدید سردی سے راحت ملی ہے۔ سرینگر جموں و کشمیر کا موسم گرما کا دارالخلافہ ہے، یہاں 2-3 ملی میٹر برفباری ہوئی جبکہ درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پہلگام، گلمرگ،

بنگلہ دیش میں انتخابی تشدد‘ ہندوستان کا اظہار مذمت

نئی دہلی۔6جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے’’ پارلیمانی انتخابات کے دوران تشدد کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ رائے دہی ایک دستوری تقاضہ ہے اور اس ملک میں جمہوری عمل کو اپنے ضابطہ کے مطابق تقاضہ کے تکمیل کی اجازت دی جائے ۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اپوزیشن کے بائیکاٹ اور پُرتشدد جھڑپوں کے دوران منعقدہ ان متنازعہ انتخابات می

گوا کی منہدمہ عمارت کے مقام سے بچاؤ کاری مسدود

پنجی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گوا نے کانکونا ٹاؤن میں منہدم عماررت کے مقام پر بچاؤ کاری مسدود کردی ہے کیونکہ منہدمہ عمارت سے نعشوں کونکالنے کیلئے مسلسل ڈرلنگ سے متصلہ عمارتوں میں ارتعاش کی وجہ سے ہلکے شگاف بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ منوہر پاریکر نے کہا کہ متصلہ عمارتوں کے اثر انداز ہونے کی وجہ سے فی الحال بچاؤ کاری کام

لینڈنگ کے وقت طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا

جے پور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لینڈنگ کرتے وقت ایک طیارہ ٹائر پھٹ جانے سے سنگانیر ایرپورٹ پر کچھ وقفہ کے لئے پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ ٹائر پھٹنے سے البتہ کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ایرانڈیا کی گوہاٹی سے دہلی جانے والی فلائیٹ میں 173 مسافرین سوار تھے لیکن دہلی ایرپورٹ پر ناقص حد

پرواسی بھارتیہ دیوس کاآج آغاز

نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پرواسی بھارتیہ دیوس 2014 کا کل سے نئی دہلی میں آغاز ہوگا ۔ اس کے کلیدی موضوعات میں حفظان صحت پر تبادلہ خیال اور نوجوانوں کی شمولیت ہوں گے۔جاریہ سال کا مرکزی موضوع ’’ہندوستانی برادری کی شمولیت :نسلوں تک ربط ‘‘ہوگا اور نوجوان پرواسی بھارتیہ برادری توقع ہے کہ بیرون ملک نوجوان ہندوستانیوں کی ہندوستان کے

اودے کرن کی موت پر بالی ووڈ میں جزوی سوگ

ممبئی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں آج ایسے بہت سے اداکار مل جائیں گے جو تلگو فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور شاید یہی وجہ ہیکہ تلگو فلموں کے جانے مانے ہیرو، ہیروئنس اور دیگر اداکاروں سے بالی ووڈ اداکار بھی واقف رہتے ہیں۔ گذشتہ روز جب ٹالی ووڈ کے جواں سال اداکار اودے کرن کی خودکشی کی خبر بالی ووڈ کو ملی تو وہاں صرف جزوی سو

گنگولی کے خلاف کارروائی پر التواء کی درخواست مسترد

نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست مفاد عامہ کی سماعت سے انکار کردیا جس میں خواہش کی گئی تھی کہ سابق جج ایک کے گنگولی کے خلاف تمام کارروائیوں پر حکم التواء جاری کیا جائے ۔ گنگولی کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پی ستا سیوم اور جسٹس رنجن گوگوئی پر مشتمل ایک بنچ نے درخواست مفاد ع

مودی پر وزیراعظم کے ریمارکس، نتیش کمار کا تبصرہ سے انکار

پٹنہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے وزیراعظم منموہن سنگھ کے غیرمعمولی تشہیر یافتہ ان ریمارکس پر آج کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اگر اپنے عزائم کی تکمیل میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ نتیش کمار نے اس مسئلہ پر اخباری نمائندوں کے متع

کانگریس کا ووٹرس کو مفت برقی سربراہی کا انتخابی وعدہ

بھوبنیشور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے 8 جنوری کو منعقد شدنی انتخابات کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے اورانتخابی مہمات، آج اختتام پذیر ہورہی ہیں، وہیں اپوزیشن کانگریس نے خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کیلئے مفت برقی سربراہی کا وعدہ کیا ہے جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنے ووٹرس سے ریاست میں

مہاراشٹرا میں عام آدمی پارٹی شیوسینا کا متبادل نہیں ہوسکتی : ادھوٹھاکرے

ممبئی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے کانگریس جیسی بدعنوان پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرتے ہوئے بدعنوانیوں کے موضوع پر لب کشائی کرنے کا اخلاقی حق کھو دیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اگر کجریوال اپنی جھاڑو (عام آدمی پارٹی کا انتخابی نشان) سے بدعنوانیوں کا صفایا کرنے کی بات کرتے ہ