کھیل کی خبریں
برڈک‘ راونک اور سرینا کی کامیابی
واشنگٹن۔31جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن اوپن کے دوسرے ہی مرحلے میں مقامی کھلاڑی جان ایسنر کو شکست برداشت کرنی پڑی جب کہ چیک جمہوریہ کے ٹینس اسٹار ٹامس برڈک نے اپنے کریئر کے دسویں اے ٹی پی خطاب کیلئے یہاں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف رابی جنیفری راست سیٹوں میں 6-1‘ 6-4سے شکست دی ۔ علاوہ ازیں کینیڈا کے ابھرتے ٹینس اسٹار میلوس راونک
سشیل کمار ، امیت کمار اور ونیش کو گولڈ میڈل
گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سشیل کمار نے گزشتہ روز یہاں گلاسگو میں کھیلے جارہے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی سنہری قیادت کی ہے۔ جیسا کہ اِس دن ہندوستان نے مزید تین گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے تادم تحریر مجموعی طور پر 5 گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں۔ سشیل کمار کے علاوہ دیگر ایتھلیٹ میں امیت کمار اور نوجوان ونیش پوگھٹ نے بھی ہندوستان کے
ہندوستان کو آسٹریلیا کیخلاف 2-4 کی شکست
گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بیسویں کامن ویلتھ گیمز کے گروپ اے کے ایک اہم مقابلہ میں بہتر مظاہرہ کے باوجود 2-4 کی شکست برداشت کی۔ گروپ مرحلہ کے تیسرے مقابلہ آسٹریلیا نے اُمیدوں کے مطابق ہی مقابلہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دو منٹ کے وقفہ میں شاندار گول بناتے ہوئے مقابلہ کے پہلے نصف م
ظہیرخان انگلینڈ سیریز میں عدم شرکت سے مایوس
ممبئی 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب اور تجربہ کار فاسٹ بولر ظہیر خان نے آج کہا ہے کہ انگلینڈ سیریز میں عدم شرکت ان کے لئے مایوس کن ہے۔ جیسا کہ وہ زخمی ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہیں۔ آج یہاں پرو اسپورٹس کمپنی کی جانب سے فٹنس اور فزیوتھراپی کی خدمات کے متعارف کئے جانے کے ضمن میں منعقدہ تقریب میں اظہ
ہندوستان کو 445 رنز کا نشانہ
ساؤتھمپٹن 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان الیسٹر کُک اور جیو روٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 205/4 رنز پر ختم کرتے ہوئے ہندوستان کو تیسرے ٹسٹ میں کامیابی کے لئے ریکارڈ 445 رنز کا نشانہ دیا ہے۔ قبل ازیں ہندوستان کو پہلی اننگز میں 330 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 239 رنز کی سبقت حاصل کی۔ ہندوستا
جیک کیلس بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش
جوہانسبرگ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بہترین آل راؤنڈرس میں شامل جنوبی افریقی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی جیک کیلس نے بین الاقوامی سطح پر تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ کیلس نے گزشتہ برس ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اِس ارادہ سے کی تھی کہ وہ اپنے محدود اوورس کے کیرئیر کو طول دے سکیں لیکن سری لنکا میں ناکام ونڈے سیریز کے بع
گولڈ میڈل کے عدم حصول پر مایوسی نہیں : نارنگ
گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شوٹر گگن نارنگ کامن ویلتھ گیمز کی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروانے میں ناکام ہوئے ہیں جیسا کہ وہ اِن مقابلوں میں سلور اور برونز میڈل حاصل کرنے کے علاوہ اولمپک میں برونز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ تاہم گلاسگو میں رواں کامن ویلتھ گیمز کے بیسویں ایڈیشن میں گولڈ میڈل حاصل نہ کرنے پر وہ مایوس نہیں ہیں۔ ن
سری لنکا کو شکست دیکر جنوبی افریقہ پھر نمبر ون
کولمبو ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہاشم آملہ کی قیادت میں جنوبی افریقی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یہاں منعقدہ دوسرے ٹسٹ میں شاندار مزاحمتی اور عالمی معیار کی اسپن بولنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اس مقابلہ کو ڈرا کرنے کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی تاریخ ساز کامیابی حاصل کی اور آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا۔ جنوبی
ہندوستان عالمی اعزاز کا دفاع نہیں کر پائے گا : بریٹ لی
ملبورن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہاہے کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنے اعزاز کے دفاع میں مشکلات کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے فاسٹ بولرز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہوگا تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں ٹیم کو ا
سیوا لنگم نے ہندوستان کیلئے تاریخ بنائی
گلاسگو ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویٹ لفٹر ستیش سیوالنگم نے ہندوستان کیلئے تاریخ بنا لی ہے جیسا کہ کامن ویلتھ گیمس میں پہلی مرتبہ شرکت کرتے ہوئے انہوں نے سیدھے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے جبکہ ان کے ساتھی ویٹ لفٹر روی کٹولو نے 77 کیلو گرام زمرہ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ 22 سالہ ستیش جنہوں نے 2013ء کامن ویلتھ چمپیئن شپ میں گولڈ میڈ
ایشانت کے مزید معائنے متوقع : جیو
ساوتھپٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف رواں تیسرے ٹسٹ میں شرکت سے محروم رہنے والے ہندوستانی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر ایشانت شرما کے متعلق ہندوستانی ٹیم کے بولنگ کوچ جیو ڈیوس نے کہا ہیکہ فاسٹ بولر کے مزید معائنے متوقع ہیں اور آئندہ دنوں میں ان کا کافی احتیاط کے ساتھ معائنہ کیا جائے گا۔ لارڈس ٹسٹ میں ٹیم کو تاریخ ساز کامیا
بیل کی سنچری ، انگلینڈ کا مستحکم موقف
ساوتھپٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین این بیل کی ناقابل تسخیر سنچری کی بدولت ہندوستان کے خلاف یہاں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے مستحکم موقف حاصل کرلیا ہے۔ تادم تحریر دوسرے دن چائے کے وقفہ تک انگلینڈ نے 452/5 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ نیز بیل 16 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 133 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ ب
ہندوستان کا آج آسٹریلیا کیخلاف سخت امتحان متوقع
گلاسگو ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو آسان فتوحات کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب ان کا اصل امتحان کل یہاں 20 ویں کامن ویلتھ گیمس میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں ہوگا۔ عالمی درجہ بندی میں 9 ویں مقام پر فائز ہندوستانی ٹیم نے گلاسگو کامن ویلتھ گیم کا بہتر آغاز کرتے ہوئے اپنے افتتاحی مقابلے م
کک فام میں واپسی پر مسرور
ساوتھمپٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ہندوستان کے خلاف یہاں شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ پہلی اننگز میں بلاآخر ایک طویل عرصہ سے چل رہے ناقص فام کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔ تاہم وہ اپنے کیریئر کی 26 ویں سنچری سے محض 5 رنز کی کمی سے محروم رہے۔ 95 رنز اسکور کرنے والے کپتان کک نے کہا کہ ان کے جذبات ملے جلے ردعمل پر منحصر ہیں۔ تاہم و