7 سال کی نہیںعمرقیدکی سزا ہونی چاہئے:میانداد

کراچی۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے میچ فکسنگ کے خلاف بہترقدم اٹھایا ‘تاہممیچ فکسنگ پر 7سال نہیں عمرقید یا پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان میں تومیچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی انتہائی ضروری ہے ‘کیونکہ میچ فکسنگ ناسور اور ملک وقوم کوبیچنے کے مترادف ہے اور میچ فکسنگ کرنے والے شخص کو چھوڑنانہیں چاہئے۔ ہمارے یہاںمیچ فکسرزکوبچہ کہہ کرچھوڑ دیتے ہیں ۔جاوید میانداد کا اشارہ میچ فکسنگ میں ملوث ملک کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کی طرف تھا ۔

مانچسٹرسٹی کے خلاف لیورپول فاتح
نیویارک۔31جولائی( اے ایف پی) لیورپول نے ایک دوستانہ مقابلہ میں دو مرتبہ پیچھے رہنے کے باوجود مانچسٹر سٹی کو 3-2سے پنالٹی شوٹ میں شکست دی ۔ یہاں بیس بال یانکی اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلہ مقررہ وقت میں 2-2سے برابر ہوا جس کے بعد شوٹ آؤٹ میں لیورپول نے کامیابی حاصل کی ۔ برانڈن راجرس نے شوٹ آؤٹ میں لیورپول کیلئے 2حملوں کو ناکام کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔