برڈک‘ راونک اور سرینا کی کامیابی

واشنگٹن۔31جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن اوپن کے دوسرے ہی مرحلے میں مقامی کھلاڑی جان ایسنر کو شکست برداشت کرنی پڑی جب کہ چیک جمہوریہ کے ٹینس اسٹار ٹامس برڈک نے اپنے کریئر کے دسویں اے ٹی پی خطاب کیلئے یہاں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف رابی جنیفری راست سیٹوں میں 6-1‘ 6-4سے شکست دی ۔ علاوہ ازیں کینیڈا کے ابھرتے ٹینس اسٹار میلوس راونک کو کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی ۔ تاہم انہوں نے اپنے حریف امریکی جیک ساک کو7-6(7-3) ‘ 7-6‘ 7-3سے شکست دی ۔اس مقابلہ میں راونک نے 16ایسیس اسکور کئے جب کہ ان کے ہم وطن اسٹیوجانسن نے 29ایسیس برداشت کرنے کے باوجود ایسنر کو 6-7(5-7) ‘ 6′-3″‘ 7-6(8-6)سے شکست دی ۔ ایک اور مقابلہ میں جاپان کے کائی نشی کوری نے امریکی کھلاڑی سیم کیوری کو 6-4 ‘ 5-7‘ 6-4سے شکست دی ۔ خاتون زمرہ کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس نے اسٹین فورڈنے کھیلے جارہے مقابلوں میں کیرولینا پلسکوا کو ناقص آغاز کے باوجود 7-5 ‘ 6-2 سے شکست دی ۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس ومبلڈن میں تیسرے راؤنڈ کی غیر متوقع شکست کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی ہے ۔

نڈال یو ایس اوپن سے قبل اہم ٹورنمنٹس میں شرکت سے محروم
واشنگٹن ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) رافل نڈال نے اعلان کیا ہے کہ وہ یو ایس اوپن سے قبل کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ ٹورنٹو اور سنسناتی اوپن میں شرکت سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ کلائی کے زخم سے ہنوز مکمل صحت یاب نہیں ہوپائے ہیں ۔ نڈال کی دستبرداری ان کے کئی ساتھی کھلاڑیوں کیلئے حیران کن فیصلہ ہے اور کئی کھلاڑیوں نے اپنے بیان میں نڈال کی عدم دستیابی کو مقابلہ کیلئے مایوس کن قرار دیا ہے ۔