مصباح الحق کی نظریں سری لنکا میں ٹسٹ کامیابی پر

کراچی ۔ 31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ کے برے دن ختم ہو چکے ہیں اور بیٹسمین ڈھائی برس کے عرصے کے بعد کسی ٹسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے کے لئے تیار ہیں۔پاکستانی ٹیم نے جنوری 2012ء میں متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کو وائٹ واش کرنے کے بعد سے کوئی ٹسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ ٹیم اب رواں ہفتہ سری لنکا روانہ ہو رہی ہے جہاں اسے دو ٹسٹ اور تین ونڈے کھیلنے ہیں۔سری لنکائی دورہکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے دورے پر پاکستانی بیٹسمینوں کا اعتماد کم ہوا اوردباؤ کا شکار رہے تاہم سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹسٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد دورہ جنوبی افریقہ سیریز کا دباؤختم ہو چکا ہے۔ مصباح الحق کیبموجب آئندہ سیزن میں تمام ٹسٹ سیریز ان ممالک و میدانوں میں کھیلنی ہیں، جہاں پاکستانی کھلاڑی کھیلنے کے عادی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی جیسی کامیابیاں پھر سے ٹیم کا مقدر بنیں گی۔کرکٹ ٹیم نے جنوری 2012ء میں انگلینڈ کو وائٹ واش کرنے کے بعد سے کوئی ٹسٹ سیریز نہیں جیتی ہے ۔