سوشیل میڈیا مہم کیلئے الیکشن کمیشن کی منظوری ضروری

چینائی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف الکٹورل آفیسر پروین کمار نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی منظوری درکار ہوگی۔ اس کے لئے کمیشن کا مقررہ پیانل کام کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے انا ڈی ایم کے لئے وضاحت طلب کی ہیکہ اس کے مجوزہ سوشیل میڈیا مہم کے بارے میں اس کی کیا رائے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کہا

کجریوال کے لوکل ٹرین میں سفر پر انتشار، سیاہ پرچموں کا مظاہرہ

ممبئی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے آج ایک مضافاتی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں اپنے دورے کا آغاز کیا۔ لیکن اُن کا یہ دورہ بلارکاوٹ نہیں تھا۔ سست رفتار لوکل ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرنے والے مسافرین نے مضافاتی ریلوے اسٹیشن اندھیری سے چرچ گیٹ تک کجریوال کے لئے مشکلات پیدا کردیں۔ وہ اُن کے سینئ

مودی کو ہٹلر قرار دینے راہول کے ریمارک کی مدافعت

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات نریند مودی کا جرمنی کے ایڈولف ہٹلر سے تقابل کرنے والے راہول گاندھی کے ریمارکس کی روشنی میں کانگریس نے آج کہا کہ گجرات کے 2002ء مسلم کش فسادات کیلئے وہ چیف منسٹر نریندر مودی کو براہ راست ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گی البتہ 3000 مسلمانوں کا قتل مبینہ طور پر منصوبہ بند سازش کا حصہ تھا۔ کانگریس ترج

عام آدمی پارٹی سے میرے اختلافات ذرائع ابلاغ کی پیداوار : کمار وشواس

امیتھی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد کمار وشواس نے آج کہاکہ اروند کجریوال زیرقیادت عام آدمی پارٹی سے اُن کے مبینہ اختلافات ذرائع ابلاغ کی ’’پیداوار‘‘ ہیں، جس کا ایک گوشہ مبینہ طور پر پارٹی کو ’’رسوا‘‘ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عام آدمی پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی کی خبر جیسے ہی نشر ہوئی، وہ اروند کجریوال اور

رام کرپال یادو کی بالآخر بی جے پی میں شمولیت

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ار جے ڈی کے باغی قائد رام کرپال یادو نے آج بی جے پی میں شمولیت احتیار کرلی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی ستائش شروع کردی اور لالو پرساد کو پاٹلی پتر حلقہ انتخاب کیلئے اپنی بیٹی میسا بھارتی کو ٹکٹ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے پارٹی صدر راج نات

راجہ اور مارن کے خلاف عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان

چینائی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی جس کا سب سے بڑا انتخابی مدعا بدعنوانی کا خاتمہ ہے، نے آج اعلان کیا کہ وہ 2G اسپکٹرم اسکام کے ملزمین و سابق وزراء اے راجہ اور دیاندھی مارن کے خلاف ٹاملناڈو میں 24 اپریل کو منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی امیدواروں کو نامزد کرے گی ۔ عام آدمی پارٹی کے ٹاملناڈو کنوینر ڈیوڈ برو

ملائم سنگھ کو اعظم گڑھ سے ٹکٹ دینے کی کوئی تجویز نہیں : شیوپال

لکھنو ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے آج ان تمام قیاس آرائیوں کا یہ وضاحت کر کے خاتمہ کردیا کہ پارٹی کے پاس اعظم گڑھ نشست کیلئے پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو انتخابی میدان میں اتارنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ کابینی وزیر اور ملائم سنگھ کے بھائی شیوپال یادو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی (ملائم ) کو اعظ

رائے بریلی سے میرا کوئی تعلق نہیں:شاذیہ علمی

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف مقابلہ نہ کرنے اپنے فیصلہ کی بھرپور مدافعت کی اور کہا کہ رائے بریلی سے تعلق رکھنے والے عوام کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے علمی نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں رائے بریلی سے مقابلہ نہیں کرنا چ

رام کرپال یادو میرے لئے’’بھسماسورا‘‘ ثابت ہوئے: لالو پرساد

پٹنہ ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے اپنے باغی قریبی رفیق رام کرپال یادو کو راکشش ’’بھسماسورا‘‘ سے تعبیر کیا جس نے تمام نظریات کو آگ لگاتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام کرپال خود ان کی تخلیق تھے لیکن میرے لئے وہ ’’بھسماسورا‘‘ بن گئے۔ لارڈ شیوا ن

نریندر مودی کے انتخاب کی توثیق آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کیلئے کام نہیں کرتی لیکن نریندر مودی کے بحیثیت بی جے پی لیڈر انتخاب کو تسلیم کرتی ہے کیونکہ انتخابی مہم میں معروف شخصیتوں کی اہمیت ہے۔ آر ایس ایس سربراہ کے ترجمان منموہن ویدیا نے آج یہ وضاحت اس وقت کی جب موہن بھاگوت کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان کی تنظیم کا

76 ارکان پارلیمنٹ کے خلاف سنگین مقدمات

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کے 162 ارکان نے ان کے خلاف فوجداری مقدمات کا اعتراف کیا ہے جن میں 76 انتہائی سنگین الزامات جیسے قتل ، اقدام قتل ، اغواء اور ڈکیتی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس اور نیشنل الیکشن واچ نے 2009 ء میں منتخبہ ارکان پارلیمنٹ کے حلف ناموں کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ ب

سونیا گاندھی کے خلاف انتخابی مقابلہ کی تردید:شاذیہ علمی

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی کہ انہیں لوک سبھا انتخابات میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف نامزد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے بریلی سے انتخابی مقابلہ کرنے سے انہوں نے کبھی اتفاق نہیں کیا ۔ شاذیہ علمی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ رائے بریلی سے مقابلہ نہی

’’ عام آدمی پارٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بن گئی ہے‘‘

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو عین انتخابات سے قبل ایک زبردست جھٹکا لگا ہے جہاں پارٹی کے قومی عاملہ کے رکن اشوک اگروال نے یہ کہہ کر پارٹی چھوڑ دی کہ پارٹی بے سمت ہوچکی ہے اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے وہ کوئی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی ہو۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہ

یہ لڑائی چاچا بھتیجی کی نہیں بلکہ نظریات کی ہے: میسا بھارتی

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے باغی لیڈررام کرپال یادو نے لالو پرساد کی پارٹی سے ترک تعلق کے بعد بی جے پی لیڈروں بشمول راج ناتھ سنگھ سے دہلی ایر پورٹ پر ملاقات کی جس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل وہ بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ 56سالہ رام کرپال یادو لالو پرساد کے قریبی رفیق سمجھے جا

شیلا ڈکشٹ کی بحیثیت گورنر حلف برداری

تھرواننتا پورم ۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس قائد اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ نے آج راج بھون میں کیرالا کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ کیرالا ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلور نے انھیں عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اومین چنڈی اور ان کے کابینی رفقاء بھی تقریب میں موجود تھے۔ 75سالہ شیلا ڈکشٹ کے پیشرو نکھل

جھار کھنڈ میں سی پی آئی۔ ایم ایل ( لبریشن ) آٹھ حلقوں سے مقابلہ کریگی

رانچی۔/11مارچ،( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ایل ۔ لبریشن ) نے آج جھارکھنڈ میں لوک سبھا کیلئے آٹھ نشستوں پر مقابلہ کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ مابقی چھ حلقوں میں وہ دیگر پارٹیوں کی تائید کرے گی۔ فہرست کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دیپنکربھٹاچاریہ نے کہا کہ ہم دھنباد میں مارکسسٹ کو آرڈینیشن کمیٹی اور ر

بی ایس پی سے سابق وزیر نندی اور اُن کی مئیر بیوی کا اخراج

الہ آباد۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کی سابق مایاوتی حکومت میں کابینی وزیر رہ چکے نند گوپال گپتا نندی اور ان کی بیوی ابھیلاشا جو مئیر ہیں، کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنیاد پر بہوجن سماج پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان لوک سبھا انتخابات سے صرف کچھ روز قبل پارٹی کے زونل کوآرڈینیٹر وجے پرتاپ نے کیا اور کہا کہ میاں بیوی جوڑے کو م