پاکستان میں ناٹو کے کنستروں پر بندوق برداروں کی فائرنگ ،دو ہلاک

پشاور 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نامعلوم بندوق برداروں کی ناٹو کے کنستروں پر جو شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ کے راستہ افغانستان روانہ کئے جارہے تھے فائرنگ کی وجہ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ قبائیلی علاقہ خیبر کے تحصیل جمرود میں پیش آیا۔ حملہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی عہدیدار فوری مقام ورادات پر پہنچے اور پورے

امریکہ پاکستان میں امن کا مخالف :عمران خان

اسلام آباد 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کی تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے آج کہا کہ بعض عناصر بشمول امریکہ پاکستان میں امن کے خلاف ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میں فوجی کارروائی پاکستان کے حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اُن عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جو امن مذاکرات کا تسلسل نہیں چاہتے۔

پاکستان کے قبائیلی علاقہ خیبر میں فضائی حملے

پشاور۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ فوجی لڑاکا ہیلی کاپٹرس نے آج شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ خیبر میں فضائی حملے کئے جن کا نشانہ پولیو کی ٹیم پر حملوں میں ملوث عسکریت پسند تھے۔ ان فضائی حملوں میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تازہ فوجی کارروائی تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کل شام جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد کی گئی۔ ص

ہالی ووڈ فلم سے تحریک پاکر پاکستانی شخص نے اپنے رشتہ داروں کو قتل کردیا

لاہور۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک پاکستانی شخص نے اپنے 7 ارکان خاندان کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ اس نے اپنے خودکشی نوٹ میں تحریر کیا ہے کہ اسے یہ تحریک ہالی ووڈ کی ایک فلم سے ملی تھی۔ پولیس نے خودکشی نوٹ فارنسک تجزیہ کے لئے روانہ کردیا ہے جس میں تحریر ہے کہ وہ اپنے ارکان خاندان کو اس کا احترام نہ کرنے کی سزا دینا چاہتا تھا اور اسے اپنے م

پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملہ : 12 ہلاک

پشاور ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ملک کو پولیو سے نجات دلانے حکومت کی کوششوں کو مسلسل جھٹکے لگ رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں ملک کے شمال مغرب میں ایک ٹیکہ اندازی ٹیم پر گھات لگا کر بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں نیم فوجی عملہ کے گیارہ اہلکار اور ایک کم عمر لڑک

پاکستان میں طالبان کا ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان

اسلام آباد / پشاور ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان نے آج ایک ماہ طویل جنگ بندی کا اعلان کیا تاکہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے احیاء میں مدد مل سکے ۔ حکومت نے حال ہی میں طالبان کی جانب سے 23 فوجیوں کو سزائے موت دئے جانے کے خلاف بات چیت کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شہید اللہ شہید نے کہا کہ ہم ایک ماہ

صحافی کے قتل پر دو افراد کو سزائے موت

کراچی یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک صحافی کے قتل میں ملوث دو افراد کو سزائے موت اور دیگر چار افراد کو سزائے عمر قید سنائی ہے ۔ جج مشتاق احمد لغاری نے کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو جیو نیوز رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں ملوث پائے جانے پر سزائے موت سنائی ہے ۔ 2011 میں جس وقت ولی خان بابر مکان واپس ہورہے تھے ، اس

پاکستانی قبائیلی علاقہ فوجی کارروائی کی تردید

اسلام آباد 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہاکہ بھرپور پیمانہ کی شورش زدہ قبائیلی علاقوں میں فوجی کارروائی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اِس علاقہ میں طالبان کے خلاف فضائی حملے کئے گئے تھے۔ وزیرداخلہ پاکستان چودھری نثار علی خان نے کہاکہ قبائیلی علاقہ میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور حکومت کی جانب

چین ، پاکستان سے عظیم تر فوجی تعاون کا خواہاں

اسلام آباد 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج پاکستان کے ساتھ مشترکہ تحفظ علاقائی امن و استحکام کیلئے ’’عظیم تر فوجی تعاون‘‘ کی خواہش کی کیونکہ عالمی صیانتی صورتحال مسلسل تغیر پذیر ہے۔ وزیر دفاع چین چانگ وانگ گوان نے جو سرکاری دورۂ پاکستان پر ہیں، کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی ہے۔ دونوں ممالک اپنے دفاعی انتخاب کی

طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں : سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف مخصوص ملٹری کارروائی طویل مدت میں فائدہ مند رہے گی کیونکہ طالبان امن بات چیت کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے ، وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے آج یہ بات کہی۔ اُن کے یہ ریمارکس اس خاص آرائی کے درمیان سامنے آئے ہیں کہ حکومت

پاکستان سے گیس معاہدے پر عمل کرنے ایران کا زور

اسلام آباد ۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ گیاس پائپ لائن پراجکٹ کی تکمیل کا پابند عہد ہے ۔ ایرانی وزارت تیل کی طرف سے یہ بات پاکستان کے وزیرتیل شاہد خاقان عباسی کے اس بیان کے ایک روز بعد کہی گئی کہ اس پائپ لائن پر کام موجودہ طورپر ممکن نہیں ۔ عباسی نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ فیصلہ مجبوراً کرنا پڑا ہے کیو

پاکستان کی خصوصی فورس تشکیل

اسلام آباد۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے خصوصی فورس اور انٹیلیجنس شیئرنگ ڈپارٹمنٹ تشکیل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کل پارلیمنٹ میں نئی داخلی سکیورٹی پالیسی کا مسودہ پیش کیا۔ اس مسودے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی فورس جدید ہتھیاروں سے لیس ہو گی ا

مذاکرات میں کوئی ابہام نہیں: نواز شریف

اسلام آباد ۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے سلسلے میں حکومت کسی ابہام کا شکار نہیں ہے اور قومی سکیورٹی پالیسی کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پالیسی ہے۔ آج قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت سمجھتی ہے کہ وزیر داخلہ کی وضاحت سے تذ

امن مذاکرات کی امیدیں برقرار

اسلام آباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان مذاکرات کاروں نے آج یہ اشارہ دیا کہ وہ اب بھی بات چیت کے حق میں ہے حالانکہ حکومت اور ممنوعہ گروپ کے مابین امن مذاکرات معطل کئے جاچکے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کی کمیٹی برائے امن مذاکرات کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے طالبان گروپ کی شوری سے ربط قائم کرتے ہوئے کمیٹی کی جانب سے بعض گذ

وزیرستان میں پاک فضائی حملے ،30 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران مزید تیس شدت پسند مارے گئے ہیں۔ مسلح افواج کوآج وفاقی کابینہ کی جانب سے ان کارروائیوں کو وسعت دینے کی اجازت اور اب تک کی جانے والی کارروائیوں پرستائش ملی ہے۔واضح رہے پاکستانی فورسز تقریباً ایک ہفتے سے مسلسل شدت پسندوں کے ٹھکان

زرداری کیخلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ کی تعمیر میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے زرداری کے خلاف پانچ کیسوں کی سماعت کی، جنھوں نے صدر کی حیثیت سے اپنی میعاد گزشتہ سپٹمبر میں مکمل کی ہے۔ زرداری

سی آئی اے سربراہ کا خفیہ دورۂ پاکستان : رپورٹ

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی اے چیف جان برینن گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچے اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات کی جس میں اس ملک کے شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ ملٹری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ’دی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ دونوں عہدیداروں نے ’’باہمی مفاد کے نہایت حساس م

انسداد دہشت گردی عدالت میں مشرف کی طلبی

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو آج پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2007ء میں ججوں کی محروسی کے بارے میں ایک کیس کے سلسلے میں 7 مارچ کو شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے 70 سالہ مشرف کو ان کے وکیل الیاس صدیقی کی درخواست کے پیش نظر آج کی سماعت سے استثنیٰ دیا تھا۔ صدیقی

پاکستانی قیدی کی نعش کی عاجلانہ حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے اس کے ایک شہری کی نعش کی عاجلانہ بنیادوں پر حوالگی کا مطالبہ کیا جس نے مبینہ طور پر جموں کی ایک جیل میں خودکشی کرلی ہے۔ قیدی کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ متوفی کے ارکان خاندان اس کے برعکس دعویٰ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ایک ترجمان تس