پاکستان سے گیس معاہدے پر عمل کرنے ایران کا زور

اسلام آباد ۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ گیاس پائپ لائن پراجکٹ کی تکمیل کا پابند عہد ہے ۔ ایرانی وزارت تیل کی طرف سے یہ بات پاکستان کے وزیرتیل شاہد خاقان عباسی کے اس بیان کے ایک روز بعد کہی گئی کہ اس پائپ لائن پر کام موجودہ طورپر ممکن نہیں ۔ عباسی نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ فیصلہ مجبوراً کرنا پڑا ہے کیونکہ امریکہ اور یوروپی یونین کی جانب سے تہران پر اس کی متنازعہ نیوکلیئر مہم کی وجہ سے تحدیدات عائد کئے گئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق ایران کے نائب وزیر تیل علی ماجدی نے کہاکہ تہران نے اپنا وعدہ نبھایا ہے اور پاکستان سے بھی یہی توقع رکھی جاتی ہے ۔