سندھ میں ہندو آشرم پر حملہ ہندوؤں کا احتجاج، کاروبار بند

کراچی۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں تقریباً چار افراد نے ایک ہندو آشرم پر حملہ کردیا اور وہاں سے ترشول کا سرقہ کرلیا جس کے بعد سارے علاقہ میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا اور مختلف مقامات پر تجارتی ادارے دکانات وغیرہ جزوی طور پر بند رہے۔ مشتبہ افراد نے فقیر پار برہمن آشرم میں مورتی پر اڑایا جانے والا کپڑے کی بے

بیمار ماں کی عیادت کیلئے اجازت دینے مشرف کی درخواست

اسلام آباد ۔ /30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ شارجہ کے دواخانہ میں زیرعلاج ان کی بیمار ماں کی تیمارداری کیلئے بیرونی سفر کی اجازت دی جائے ۔ 95 سالہ زرین اشرف کو کل شارجہ کے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ خصوصی عدالت نے ان کی درخواست پر کل سماعت مقرر کی ہے ۔

پاکستان میں صحافی کی کار پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک

لاہور 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستان کے ایک سینئر تجزیہ نگار اور قلمکار رضا رومی پر فائرنگ کردی جو طالبان کے زبردست ناقد ہیں۔ اتفاق کی بات یہ ہوئی کہ حملہ میں رضا رومی بچ گئے لیکن اُن کا ڈرائیور ہلاک اور گارڈ زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء لاہور پولیس ترجمان نایاب حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ گارڈن ٹاؤن کے قریب راج

پاکستان میں توہین رسالتؐ پر عیسائی ملزم کو سزائے موت

اسلام آباد ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک عدالت نے توہین رسالت ﷺکے ملزم عیسائی نوجوان ساون مسیح کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ نے سنٹرل جیل اچھرہ میں مقدمے کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ ساون مسیح پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ برس اپنے مسلمان دوست سے جھگڑے کے د

طالبان بندوق کی نوک پر نفاذِ شریعت نہیں چاہتے: عمران

اسلام آباد۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج کہا ہے کہ طالبان بندوق کی نوک پر شریعت نافذ نہیں کرنا چاہتے، بلکہ ملک کو امریکی جنگ سے نکالنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی

مشرف کے وکلا کی پراسکیوٹر کو زبان

اسلام آباد ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسکیوٹر اکرم شیخ نے الزام لگایا ہے کہ مخالف وکیل نے اُن کی آنکھیں نکال لینے اور زبان کھینچنے کی دھمکی دی ہے ۔ پراسکیوٹر کی تقرری کے خلاف مشرف کے وکلا کے اعتراض پر اپنے دفاع میں اکرم نے خود دلائل دیئے۔ انھوں نے کہاکہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے پراسکیوٹر کی تقرری کی

پاکستان میں ممبئی حملہ کیس تیسری مرتبہ ملتوی

لاہور ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی عدالت میں 2008 ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی سماعت آج تیسری مرتبہ ملتوی ہوگئی کیونکہ جج سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے عدالت نہیں آسکے ۔ یہ مقدمہ 7 پاکستانی مشتبہ ملزمین کے خلاف دائر کیا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے گزشتہ دو سماعتوں کے دوران بھی عدالت آنے سے انکار کیا ت

امریکہ اور طالبان سے میری جان کو خطرہ : شیخ رشید

اسلام آباد ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ جہاد کو اسلام کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن جہاد لوگوں کو قتل کرنے کا نام نہیں، نیز وہ امریکہ اور طالبان کے نشانے پر ہیںجبکہ اپوزیشن اور حکومت کے نمائندے اُن کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کے ادا

پاکستان میں 32 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے

اسلام آباد، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یونیسف، یونیسکو اور حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے سرکاری پرائمری اسکولوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5 سے 9 سال کی عمر کے 32 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔ اسلام آباد میں وزارت تعلیم کے ادارہ اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ اور اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسف اور یون

طالبان کا جنگ بندی جاری رکھنے سے اتفاق

اسلام آباد / پشاور ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ پاکستانی طالبان نے سرکاری مذاکرات کاروں کے ساتھ خفیہ مقامات پر پہلی راست بات چیت کے بعد جنگ بندی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ ملاقات شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقہ میں ہوئی ۔ جنگ بندی کی برقراری حکومت کے بنیادی مطالبات میں ایک تھی۔ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے معلنہ ایک ماہ کی

حکومت پاکستان ۔ طالبان کمیٹی کی ملاقات موخر

اسلام آباد، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی حکومتی کمیٹی اور طالبان کی سیاسی شوریٰ کے درمیان ہونے والی پہلی براہ راست ملاقات خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے بھی ملاقات موخر کئے جانے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ایجنڈا صرف اور صرف امن ہے۔

آئی ایس آئی سربراہ کو عدالت میں حاضری کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی جاسوس ادارہ کے سربراہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ایک لاپتہ شخص سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران طلب کیا۔ جسٹس ریاض احمد خان نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو حکم دیا ہیکہ وہ لاپتہ شخص کی تحویل سے متعلق حلف نامہ کے ساتھ آئندہ ہفتہ عدالت میں حاضر ہوں۔ یہ عدالت پروین بی بی

ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپئے کی قدر 97.70 ہوگئی

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر قدرمستحکم ہوئی ہے اور ایک ڈالر کے مقابلہ پاکستانی روپیہ کی قیمت 97.70 روپئے ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ ایک امریکی ڈالر 97.90 پاکستانی روپئے کے عوض فروخت کیا جارہا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 55 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری سے