ستیے مے وجیتے کا سیزن 2 دو مارچ سے

ممبئی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان سماجی مسائل پر مبنی ریالیٹی شو ستے مے وجیتے کا دوسرا سیزن 2 دو مارچ سے لیکر آرہے ہیں۔ سماجی مسائل پر مبنی ستے مے وجیتے کا یہ دوسرا سیزن اسٹار پلس پر دو مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ شو صبح 11 بجے سے نشر کیا جائے گا۔ اس شو کا پرومو ان دنوں ٹی وی پر دکھایا

میری معاشی حالت مستحکم: پریتی زنٹا

ممبئی۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ پرینی زنٹا کا کہنا ہے کہ وہ دیوالیہ نہیں ہورہی ہیں۔ بالی ووڈ میں یہ قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ پریتی زنٹا کی معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور ان پر قرض کا بوجھ ہے۔ وہ علاقہ کھار میں واقع اپنے فلیٹ کو کرایہ پر دینے کے بارے میں غور کررہی ہیں۔ پریتی زنٹا نے کہا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ اس قسم ک

جاوید اختر نے میرے لئے کبھی کوئی شعر نہیں لکھا:شبانہ اعظمی

کراچی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رومان سے بھر پور شاعری کرنے والے جاوید اختر سے ان کی بیوی شبانہ اعظمی نے شکوہ کیا ہے کہ جاوید اختر نے ان کے لیے کبھی کوئی شعر نہیں لکھا۔ شبانہ اعظمی آج جیو نیوز کے اسٹوڈیو میں مدعو تھیں۔ اس موقع پر ان سے جیو نیوز کی اینکرناجیہ اشعر نے سوال کیا کہ جاوید اختر نے یہ گانا ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا

’’گلاب گینگ‘‘ کی سربراہ ناراض،فلم کی ریلیز خطرے میں

ممبئی ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔ گلاب گینگ کی سربراہ سمپت پال فلم بنانے کی اجازت نہ لینے پر ناراض ہوگئیں، انہوں نے فلم کی ریلیز رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ بالی ووڈ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ جس میں مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔ تاہم حقیقی زندگی کی ’’گلاب گین

اب ودیابالن کا اسٹائل خواتین میں گھر گھر عام ہوگا

ویسے تو بالی ووڈ میں سونم کپور اور کنگنا رناوت کو فیشن آئیکان کا نام دیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ کی وہ ڈرٹی گرل ودیا بالن بھی اس معاملہ میں کسی سے کم نہیں ہے ۔ بالی ووڈ میں ساڑی اور بندی جھمکے کا فیشن اُسی نے تو شروع کیا تھا اور اب خبر ہے کہ اپنی آنے والی نئی فلم ’’ شادی کے سائیڈ ایفکٹس ‘‘ کیلئے ودیا نے اپنا گٹ اپ اور لُکس کو سوپر کول لُ

جگجیت سنگھ کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

نئی دہلی ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مشہور غزل گلوکار جگجیت سنگھ کی یاد میں آج وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ڈاک ٹکٹ جاری کئے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی موسیقی کی تاریخ میں جگجیت سنگھ کا خصوصی مقام ہے ۔ وہ آج دنیا میں موجود نہیں لیکن ان کی جادوئی آواز اور موسیقی ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ۔ جگجیت سنگھ کا اک

اللہ کا بے حد شکر گذار ہوں: عمران ہاشمی

ممبئی۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر عمران ہاشمی نے کہا کہ وہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے کیونکہ ان کے کمسن بیٹے کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے اور اب وہ کینسر جیسی موذی بیماری سے نجات پاچکا ہے۔ عمران ہاشمی کے بیٹے ایان کو ایسا کینسر تھا جو اکثر بچوں میں ابتدائی زمانہ میں تشخیص کیا گیا ہے اور مکمل طور پر قابل علاج ہے۔ ع

عامر خان اب عظیم قائد مولانا ابو الکلام آزاد پر فلم بنائینگے

عامر خان نے اپنی حالیہ ریلیز فلم دھوم 3 سے دھوم مچائی تھی اپنے نئے نئے اعلانات کے ذریعہ بھی وہ سب کو چونکا دیا کرتے ہیں اس سال ان کی ایک اور فلم ’’ پی کے ‘‘ جہاں 6 جون کو ریلیز ہونے والی ہے اس میں وہ ایک الگ طرح کا رول ادا کرنے کے بعد وہ اب ایک سنجیدہ کردار میں بھی دکھائی دینے کی خواہش رکھتے ہیں عامر خان نے پچھلے ہفتہ اپنے ایک بیان میں ک

اس سال کرینہ کی تین بڑی فلمیں ریلیز ہونگی

2013 ء کا گذرا سال کرینہ کپور کیلئے کوئی خاص نہیں رہا ہے لیکن اب یہ ایکٹریس ایک بار پھر سے اپنی پوزیشن پر ہے 2014 ء میں کرینہ کے پاس کئی بڑے پراجکٹس تو پہلے سے ہی تھے اب ایک اور بڑا پراجکٹ ان کی جھولی میں آگرا ہے یہ پراجکٹ اجئے دیوگن کے ساتھ روہت شیٹی کی فلم ’’ سنگھم 2 ‘‘ ہے کرینہ کپور پہلے بھی روہت شیٹی کے ساتھ گول مال ریٹرنس اور گول مال 3

شاہد کپور تلگو فلم وٹیائی کے ہندی ری میک میں

پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کی باکس آفس پر کامیابی کے بعدشاہد کپور کے پاس پھر سے فلموں کے کئی آفرز موجود ہیں دوستانہ 2 کے برفدان کی نذر ہونے کے بعد اب ترون منکھانی نے ایک تلگو ہٹ فلم ’’ وٹیالی ‘‘ کو ہندی میں ری میک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فلم میںمرکزی کردار کیلئے انہوں نے شاہد کپور کو سائن کر لیا ہے یہ فلم دھرما پروڈکشن اور یو ٹی وی کے مشترک

’’ گناہوں کا دیوتا‘‘ کی شوٹنگ میں بہت مزہ آیا تھا: جتیندر

ممبئی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کے جمپنگ جیک کہلائے جانے والے اداکار جتیندر آج کل فلمی پردے پر نظر نہیں آتے لیکن ایک زمانہ تھا کہ بالی ووڈ میں ان کا طوطی بولتا تھا۔ یہ بات نہیں کہ پروڈیوسرس انہیں اپنی فلموں میں لینا نہیں چاہتے بلکہ خود جتیندر کے انکار کی وجہ سے پروڈیوسرس کو آج بھی مایوس ہوناپڑتا ہے۔ آنجہانی سنجیو کمار ک

روہت شیٹی کی خطروں کے کھلاڑی کیلئے کلرس چینل سے 30 کروڑ کی ڈیل

بالی ووڈ کے مصروف ترین ڈائرکٹر کہے جانے والے کامیاب ہدایتکار روہت شیٹی نے کلرس چینل سے خطروں کے کھلاڑی شو کیلئے 30 کروڑ کی ڈیل سائن کی ہے وہ اس شو کو اپنے 40 اسٹنٹس کے ساتھ ڈائرکٹ کرینگے جو روہت کیلئے ان کے ایکشن اور دوسرے ڈپارٹمنٹس میں کام کرینگے ۔ اس طرح یہ اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا شو قرار دیا جارہا ہے اس شو کی تکمیل کے فوری بعد روہ

’’ او مائی گاڈ ‘‘ کے بعد اُمیش شکلا ، امیتابھ ، ابھیشک اور رنویر کے ساتھ تین فلمیں بناینگے

اکشے کمار اسٹار اوہ مائی گاڈ کی باکس آفس پر زبردست کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں اُمیش شکلا کی مانگ میں زبردست اضافہ واقع ہوا ہے اب وہ بہت جلد اپنے پراجکٹس کی شروعات کرنے جارہے ہیں وہ اپنی پہلی فلم ٹی سیریز کے بینر پر بنارہے ہیں جس میں ابھیشک بچن لیڈ رول میں ہونگے جبکہ امیتابھ بچن کے ساتھ وہ اپنی دوسری فلم کرینگے اُمیش کی تیسری فلم رنو

تشار کپور کی بحیثیت پروڈیوسر اجئے دیوگن کے ساتھ فلم

جیتندر کے فرزند تشار کپور بھی اب پروڈیوسر بن گئے ہیں بحیثیت پروڈیوسر اپنی آزادانہ فلم میکنگ کا انہوں نے ٹی کے فلمس ( تشار کپور فلمس ) کے بینر پر آغاز کیا ہے اس فلم کیلئے انہوں نے مرکزی کردار میں اجئے دیوگن کو سائن کیا ہے تشار کی یہ فلم ساوتھ کی سوپر ہٹ ہارر کامیڈی فلم ’’ کانچنا ‘‘ کا ہندی ری میک ہوگی تشار فلم کیلئے ہیروئین کی تلاش می

شاہ رخ کو کندھے کے فریکچر اور گھٹنے پر زخم

ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار شاہ رخ خان جو دو روز قبل سب اربن ممبئی میں فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، اپنے دائیں کندھے میں فریکچر اور گھٹنے پر زخم سے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں دو تا تین ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ذرائع نے یہ بات کہی۔ فرح خان کی فلم ’ہپی نیو ایئر‘ کیلئے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں شوٹنگ کے دوران 48

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان آج جوہو میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ 48 سالہ شاہ رخ خان کو ناناوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جب وہ فرح خان کی فلم ’’ ہیپی نیو ائیر ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا ایک دروازہ ان پر گر پڑا ت

کرن جوہر کی شدھی میں دیپیکا نہیں کرینہ ہی ہونگی

کچھ دنوں سے یہ خبر تھی کہ کرن جوہر کی فلم ’’ شدھی ‘’ سے کرینہ کپور کی جگہ دیپیکا پدوکون کو لیا گیا ہے آپ کو بتادیں کہ صرف یہ ایک افواہ تھی اور اس فلم میں کرینہ کپور ہی ہیروئین بنینگی اس فلم کو کرن ملہوترا ڈائرکٹ کررہے ہیں اس پر کرن جوہر نے بتایا ہے کہ کرینہ کپور ہی اس فلم کی ہیروئین ہے جبکہ رتیک روشن اس کے ہیرو ہیں ۔