اب ودیابالن کا اسٹائل خواتین میں گھر گھر عام ہوگا

ویسے تو بالی ووڈ میں سونم کپور اور کنگنا رناوت کو فیشن آئیکان کا نام دیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ کی وہ ڈرٹی گرل ودیا بالن بھی اس معاملہ میں کسی سے کم نہیں ہے ۔ بالی ووڈ میں ساڑی اور بندی جھمکے کا فیشن اُسی نے تو شروع کیا تھا اور اب خبر ہے کہ اپنی آنے والی نئی فلم ’’ شادی کے سائیڈ ایفکٹس ‘‘ کیلئے ودیا نے اپنا گٹ اپ اور لُکس کو سوپر کول لُکس دینے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے اس فلم میں ودیا بالن ایک بیحد ماڈرن ہاوز وائف کا رول پلے کررہی ہیں جس کیلئے وہ اپنی کاسٹیوم ڈیزائنر کے ساتھ گھنٹوں بیٹھ کر ایسے ایسے کمال کے کاسٹیوم ڈیزائن کرواچکی ہیں کہ جب وہ فلم ریلیز ہوگی تو گھر گھر میں صرف ہاوز وائف ہی نہیں کالج اور گھریلو لڑکیاں بھی ودیا بالن کا اسٹائل اپنانے کو بے تاب ہوجائینگے ۔ ودیا کا ماننا ہے کہ وہ اپنے اُس فلمی کردار کو اندر باہر سے اتنی اچھی طرح جان چکی ہیں کہ اُس کردار کے مطابق اسٹائلش انداز منتخب کرنے میں وہ مصروف ہے ۔