تشار کپور کی بحیثیت پروڈیوسر اجئے دیوگن کے ساتھ فلم

جیتندر کے فرزند تشار کپور بھی اب پروڈیوسر بن گئے ہیں بحیثیت پروڈیوسر اپنی آزادانہ فلم میکنگ کا انہوں نے ٹی کے فلمس ( تشار کپور فلمس ) کے بینر پر آغاز کیا ہے اس فلم کیلئے انہوں نے مرکزی کردار میں اجئے دیوگن کو سائن کیا ہے تشار کی یہ فلم ساوتھ کی سوپر ہٹ ہارر کامیڈی فلم ’’ کانچنا ‘‘ کا ہندی ری میک ہوگی تشار فلم کیلئے ہیروئین کی تلاش میں ہیں ۔

انیل شرما اب انیل کپور ، ارجن کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بناینگے
جنگ کے موضوعات پر بڑی بڑی اسٹار کاسٹ والی فلمیں بنانے والے ڈائرکٹر انیل شرما اب صرف تین ہیروز کی کاسٹ والی فلم کی شروعات کرنے جارہے ہیں اس فلم کا موضوع کیا ہوگا یہ تو معلوم نہ ہوسکا البتہ یہ بات ضرور معلوم ہوئی ہے کہ اس کیلئے انہوں نے انیل کپور ان کے بھتیجے ارجن کپور اور رنویر سنگھ کو اپروچ کیا ہے فلم کا ٹائیٹل کا جلد ہی اعلان ہوگا فلم کی تین ہیروئنوں کے بارے میں انتخاب ابھی باقی ہے ۔