عامر خان اب عظیم قائد مولانا ابو الکلام آزاد پر فلم بنائینگے

عامر خان نے اپنی حالیہ ریلیز فلم دھوم 3 سے دھوم مچائی تھی اپنے نئے نئے اعلانات کے ذریعہ بھی وہ سب کو چونکا دیا کرتے ہیں اس سال ان کی ایک اور فلم ’’ پی کے ‘‘ جہاں 6 جون کو ریلیز ہونے والی ہے اس میں وہ ایک الگ طرح کا رول ادا کرنے کے بعد وہ اب ایک سنجیدہ کردار میں بھی دکھائی دینے کی خواہش رکھتے ہیں عامر خان نے پچھلے ہفتہ اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ وہ ملک کے عظیم قائد مولانا ابوالکلام آزاد پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عظیم شخصیت پر فلم بنانے کا ان کا خواب برسوں سے رہا ہے اور اب وہ اپنے اس خواب کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں عامر خان نے کہا کہ وہ شائد اسی مقصد کیلئے فلموں میں آئے ہیں اور شائد وہ ایسا نہ کرتے تو شائد فلم انڈسٹری سے دور کہیں ہوتے بہرحال عامر فی الحال اپنے اس دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے اس کردار کے ریسرچ میں مصروف ہیں ۔