مشکل حالات کے باوجود ریاست کی نمایاں ترقی: چیف منسٹر

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی اور دیگر کئی قائدین نے عوام کو سال نو کی مبارکباد دی ہے۔ گورنر نے ریاست کے ہر شہری کیلئے صحت، کامیابی اور تمام محاذوں پر خوشحالی کی تمنا ظاہر کی ہے۔ یہ روایت رہی ہے کہ گورنر یکم جنوری کو راج بھون کے دربار ہال میں عوام الناس اور سیول سو

کُل ہند صنعتی نمائش کا آج آغاز

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ 74 ویں کل ہند صنعتی نمائش 2014 ء کا عام روایت سے ہٹ کر پہلی مرتبہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سینئر ریاستی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی مسٹر پی لکشمیا یکم جنوری کو 5 بجے شام افتتاح کریں گے۔ ریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نمائش سوسائٹی نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کو اِس بار اف

اسمبلی اجلاس سے قبل قلمدانوں میں تبدیلی پر تشویش

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بِل پر جاری تجسس کے دوران چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے غیرمعمولی طور پر وزارتی قلمدانوں میں تبدیلیاں لاتے ہوئے سب کو حیرت سے دوچار کردیا ہے۔ اُنھوں نے غیر متوقع طور پر وزارت اُمور مقننہ کا قلمدان تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزیر سیول سپلائز ڈی سریدھر بابو سے حاصل کرتے ہوئے اِسے رائلسیما

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی دہلی واپس گورنر اور چیف منسٹر نے وداع کیا

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی آج صبح 11 بجے فضائیہ کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ایرفورس اسٹیشن حکیم پیٹ سے دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔ ایرفورس اسٹیشن پر صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کو پُراثر انداز میں وداع کرنے والوں میں ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن، ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی، صدرنشی

آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے

حیدرآباد 31 ڈسمبر (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی نے ہائیکورٹ کی ہدایت پر کڑپہ کے سابق میئر اور آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے برادر نسبتی رویندر ناتھ ریڈی کی جوبلی ہلز علاقہ روڈ نمبر 2 پر واقع غیرقانونی تعمیر کردہ عمارت کو منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔ صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے یہاں پہونچ کر انہدامی کار

چندرابابو نائیڈو پر تنقید کانگریس اور ٹی آر ایس کا فیشن

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے کانگریس اور ٹی آر ایس پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ صدر مسٹر این چندرابابو نائیڈو پر تنقید کو فیشن بنالیا گیا ہے۔ سینئر تلگودیشم لیڈر مسٹر آر پرکاش ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس حکومت نے ہی ریاست میں کرپشن کو فروغ دیا اور خود عوام نے اِسے ب

جگن کو انتخابی کامیابی کا یقین

مدن پلی31 ڈسمبر (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس لیڈر جگن موہن ریڈی نے کانگریس اور تلگودیشم کو انتخابات کا چیلنج کیا اور کہاکہ وہ سمکھیا آندھرا نعرے پر 30 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ عوامی موڈ متحدہ ریاست کے حق میں ہے اور اُن کی پارٹی کی کامیابی سے وائی ایس آر کا سنہرا دور واپس آئے گا جس میں سماج کے تما

انتخابات میں کانگریس کا صفایا:دھرمنا پرساد راؤ

حیدرآباد 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و سابق وزیر مسٹر دھرمنا پرساد راؤ نے آج اس بات کی پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد ریاست میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کا ریاست آندھراپردیش سے مکمل صفایا ہوجائے گا اور ممکن ہے کہ انتخابات کے بعد ریاست میں کانگریس پارٹی کا وجود بھی نہیں رہے گا۔ کیونکہ کان

کیوں نہ ہم میلاد النبیؐ کی خوشیوں میں مظفر نگر کے متاثرین کو شامل کریں

حیدرآباد۔/31 دسمبر(سیاست نیوز) ایک مسلمان جہاں بہ حیثیت انسان، اشرف المخلوقات ہے تو وہیں بہ حیثیت امہ، خیر الامت ہے۔ یہ دو مناصب ایسے ہیں جو ہم پر بہت سی ذمہ داریاں عائدکرتے ہیں۔ بہ حیثیت اشرف المخلوقات ہماری دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ معاشرہ میں عدل قائم کرے اور ظلم کا طاقت کے ذریعہ سدباب کریں اور بہ حیثیت خی

حیات نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک شخص نے مرنے کیلئے دو مرتبہ کوشش کی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ منوج کمار جو مری پلی حیات نگر کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے 26 ڈسمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ تاہم

درگاہ حضرت عباد اللہ شاہؒ باغ جہاں آراء کی بے حرمتی کے خلاف درخواست

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : درگاہ حضرت عباد اللہ شاہ صاحبؒ باغ جہاں آراء کے تحت جو وسیع و عریض قبرستان ہے متعلقہ رکن اسمبلی کی ہدایت پر عظیم تر مجلس بلدیہ نے اس کے ایک حصہ میں آر سی سی عمارت تعمیر کردی ہے اور کمیونٹی سنٹر کے نام پر تعمیر کی گئی اس عمارت کے نچلے حصہ میں 5 ملگیات کی تعمیر کی جارہی ہے جب کہ پہلی منزل پر چھت ڈالدی گ