حیات نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک شخص نے مرنے کیلئے دو مرتبہ کوشش کی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ منوج کمار جو مری پلی حیات نگر کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے 26 ڈسمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ تاہم اس سے فوت نہ ہونے سے اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ کے کنڈو جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کا ساکن تھا کرانہ دوکان چلایا کرتا تھا ۔ اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔