جگن کو انتخابی کامیابی کا یقین

مدن پلی31 ڈسمبر (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس لیڈر جگن موہن ریڈی نے کانگریس اور تلگودیشم کو انتخابات کا چیلنج کیا اور کہاکہ وہ سمکھیا آندھرا نعرے پر 30 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ عوامی موڈ متحدہ ریاست کے حق میں ہے اور اُن کی پارٹی کی کامیابی سے وائی ایس آر کا سنہرا دور واپس آئے گا جس میں سماج کے تمام طبقات خوش تھے۔اُنھوں نے کہاکہ سونیا گاندھی نے عوامی جذبات کا لحاظ رکھے بغیر ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔