چیف منسٹر ہائی کمان کے فیصلہ کی تعمیل کریں : ڈپٹی چیف منسٹر

وجئے واڑہ ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سے تلنگانہ کے قیام پر کانگریس ہائی کمان کے فیصلہ کو تسلیم اور ریاست کے تمام حصوں سے یکساں سلوک یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور آندھرا پر

ہند ۔ ایران کے درمیان سیاحتی فروغ و تعلقات میں استحکام کی مساعی

حیدرآباد یکم فبروری (سیاست نیوز ) اسپیشل چیف سکریٹری سیاحت و صدر نشین آندھرا پردیش ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن مسز چندنا کھن نے آج سالار جنگ میوزیم میں ایرانی کلچرل ایگزیبیشن ( صوبہ اسفہان ) کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں صوبہ اسفہان کی تاریخی عمارتوں، کارٹونس اور اسلامی انقلاب کے بعد کی ترقی سے متعلق 210 تصاویر رکھی گئی ہیں۔ مسز چندنا

چیف منسٹر کرن کمار کے سیاسی زندگی میں سنیاس کے دن قریب ، ٹی ہریش راؤ

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے چیف منسٹر کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ اسمبلی کی جانب سے مسترد کردہ بل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ اسمبلی کی جانب سے بل کو مسترد کئے جانے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے کیونکہ سیما آندھرا قائدین کے دباؤ کے تحت

کانگریس کے باغی امیدوار اے پربھاکر ریڈی کو راجیہ سبھا کیلئے کامیاب بنانے کی اپیل: جے سی دیواکر ریڈی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر مسٹر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا کی آواز بلند کرنے والے کانگریس کے باغی امیدوار مسٹر اے پربھاکر ریڈی کوکامیاب بنایا جائے گا۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا کا پرچم بلند کرنے کیلئے اے پربھاکر ریڈ

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے ساتھ ہی کرن کمار کی ڈرامہ بازی ختم ہوگی

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ ریاست کی تقسیم کو روکا نہیں جاسکتا پھر بھی کرن کمارریڈی اپنی ڈرامہ بازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہ

تقسیم آندھراپردیش کی صورت میں کانگریس سے استعفیٰ: ٹی جی وینکٹیش

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی مسٹر ٹی جی وینکٹیش نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کی صورت میں وہ کانگریس سے مستعفی ہوجائیں گے۔ 3 فبروری کو دہلی پہنچ کر چیف منسٹر کی قیادت میں صدرجمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کو تقسیم کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نے تلنگانہ مسودہ بل کو م

عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے آج حج ہاوز میں حج 2014 کے درخواست فارمس کی اجرائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے بعض عازمین حج کو فارم جاری کئے۔ حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں بھی آج سے ہی عازمین حج کو حج فارمس جاری کئے جارہے ہیں۔ وزیر اقلیتی بہبود نے جاریہ سال حج کے موقع پر عازمین حج کیلئے بہتر سہولتوں ک

قرآن مجید کی منتخبہ آیات پر تالیف

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : زوال حیدرآباد کے ممتاز مصنف جناب سید حسین کی قرآن کریم کی منتخبہ آیات پر مشتمل اہم تالیف ’’اللہ تعالیٰ کی ذات صفات اور شان قدرت قرآن مجید کی روشنی میں‘‘ کی رسم اجراء تقریب 2 فبروری کو 10.30 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہال باغ عامہ میں مقرر ہے۔ صدارت مولانا مفتی خلیل

موضوعاتی مشاعرہ بعنوان ’’حالات حاضرہ‘‘

حیدرآباد۔ یکم ؍ فبروری (راست) دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں آج سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ بعنوان ’’حالات حاضرہ‘‘ منعقد ہوا، جس میں شعراء کرام مسرس شاہ نواز ہاشمی، ولی محمد زاہد ہریانوی، یوسف الدین یوسف، قابل حیدرآبادی، انجنی کمار گوئل، اطیب اعجاز، ڈاکٹر شکیل حیدر کے علاوہ مزاحیہ شعراء قمر رضا، امیر نصرتی، فریدسحر، سردار اثر

فسطائی طاقتوں کو روکنے اقلیتی برادریوں میں اتحاد ضروری : عامر علی خاں

حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) ملک میں فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے اقلیتوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ دلت ، مسلم اور عیسائی اتحاد کیلئے روزنامہ سیاست کی ایک عرصہ کوشش جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست و قائد وائی ایس آر سی پی نے کیا ۔ انہوں نے اندرا پارک پر عیسائی ،اقلیت کے ایک احتجاجی پر

چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد /31 جنوری ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاخر 1435زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، محبوب نگر ، بسواکلیا

راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کیلئے رائے دہی ضروری ہو گئی، لمحۂ آخر میں ڈرامائی واقعات

حیدرآباد /31 جنوری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی 6 راجیہ سبھا نشستوں کے لئے رائے دہی لازمی ہو گئی ہے، کیونکہ لمحہ آخر میں کچھ ڈرامائی واقعات پیش آئے۔ واضح رہے کہ 7 فروری کو ریاست کی 6 راجیہ سبھا نشستوں کے لئے رائے دہی ہوگی۔ کانگریس نے اپنے تین امیدواروں ایم اے خان، ٹی سبی رام ریڈی اور ڈاکٹر کے وی پی رام چندر راؤ کو، تلگودیشم نے جی رام موہ

تشکیل تلنگانہ کیلئے سیما۔ آندھرا عوام اور متحدہ ریاست کیلئے تلنگانہ عوام کو اعتماد میں لینے کا مشورہ

حیدرآباد /31 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ مسئلہ پر ایک نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینا ہے تو سیما۔ آندھرا کے عوام کو اور اگر متحدہ آندھرا پردیش کو برقرار رکھنا ہے تو تلنگانہ کے عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ مسئلہ حل

حج 2014 درخواستوں کی تقسیم کے موثر اقدامات

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2014 کے درخواست فارموں کی ریاست بھر میں تقسیم اور ترسیل کے لیے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج سہ پہر تمام اضلاع کی رضاکارانہ حج سوسائٹیوں کے عہدیداروں کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا اور ان کو فارموں کی تقس

اندرون دو ہفتہ تشکیل تلنگانہ کا عمل مکمل،

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ دو ہفتوں میں مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا عمل مکمل کرلے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے پیش کردہ تحریک کی منظوری سے ریاست کی تقسیم کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مر

ٹیچرس اہلیتی امتحان ، ٹیٹ کے ہال ٹکٹ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : (سیاست نیوز) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان اے پی ٹٹ 9 فروری کو مقرر ہے ۔ اس کے ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔ یہ امتحان دو پرچوں پیپر I ، اور پیپر II ، 150-150 نشانات کا ہوتا ہے ۔ کامیابی کے لیے عام زمرہ ’ او سی ‘ میں 60 فیصد نشانات90 نشانات لانا ہوگا ۔ یہ امتحان انگلش اور اردو میں ہوتا ہے ۔ اس کے نوٹس ، ٹسٹ میٹرئیل اور

چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے ، چیف سکریٹری کے احکامات

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے 4آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر اے اشوک کمشنر لیبر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر و بہ اعتبار عہدہ سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن ( الیکشن) مقرر کیا گیا ہے۔ شریمتی اے سری دیواسینا اسپیشل گریڈ ڈپ

نوجوانوں کی وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت

شمس آباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ عطا پور ڈیویژن کے نندی مسلائی گوڑہ کے نوجوانوں نے آج بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر ڈسٹرکٹ کنوینر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ راجندر نگر حلقہ میں وائی ایس آر پارٹی دن بہ دن مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ حلقہ کے تمام ح